
بنت خلیل
وہ تمہارے لباس ہیں اور تم ان کے
قرآن میں اللہ تعالیٰ نےمیاں بیوی کو ایک دوسرے کالباس کہا ہے۔۔۔ لباس کا کام ہوتا ہےستر کو ڈھانپنا،اسی طرح میاں بیوی ایک دوسرے کے عیب
کو ڈھانپتے ہیں ۔۔۔
کوئی انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا ہرکسی میں کوئی نہ کوئی خامی ضرور ہوتی ہےمگر وہ انسان کمال کا ایمان رکھتا ہے جو اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو جہنم کی آگ سے بچائے ۔۔۔ ( مفہوم الحدیث)
اسی طرح اللہ نے نکاح کونصف ایمان مکمل کرنے کا ذریعہ بھی بتایا ہے۔۔۔ایمان مکمل تب ہی ہوگا جب ازواج باہم ایک دوسرے کو نیکی کی طرف راغب کرنے والے ہوں گے ۔۔۔ میرے نزدیک نکاح ایک ایسا بندھن ہے جو دونوں فریقین کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے ۔ دونوں کو ایک دوسرے سے بلکہ دونوں خاندانوں کو ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھنےکو ملتا ہے ۔۔۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو راغب کس طرف کرتے ہیں ۔۔۔اگر تو دونوں فریقین امر باالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دینے والےہیں تو نہ صرف یہ زندگی بہت خوشگوار اور خوبصورت ہونے والی ہے، آگے کی منزلیں بھی آسان ہو جائیں گی اور نیک ازواج کے لیے تو اللہ نے جنت میں بھی اکٹھے جگہ رکھی ہے تاکہ ان کی آنکھیں ایک دوسرے سے ٹھنڈی رہیں ۔۔بشرطیکہ پوری زندگی کو حکمت ،تدبر اور احکام الہی کے مطابق گزاری جائے ۔





































