
بنت محمد بشیر/ سیالکوٹ
غزہ میں اسرائیل ظلم و بربریت اورسفاکیت کی داستاں رقم کررہا ہے۔ ہرگزرتے دن کے ساتھ ظلم بھی بڑھتا جا رہاہے۔ بچوں،عورتوں سمیت
سینکڑوں فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتےہوئےقابض اسرائیل اعلانیہ فاسفورس بموں کا استعمال کر رہا ہے۔یواین اوکو بھی کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ مرنےوالے مسلمان ہیں۔
امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ وغیرہ جیسےممالک اس جنگ میں فلسطین کے خلاف قابض اسرائیل کاساتھ دینےکا اعلانیہ اظہار کرچکے ہیں۔ایسی صورت حال میں زیادہ تر اسلامی ممالک بشمول پاکستان کے حکمرانوں کی خاموشی بہت تکلیف دہ امرہے۔ یہ کوئی عام مسئلہ نہیں ۔یہ قبلۀ اول کا مسئلہ ہے۔ یہ کوئی عام معرکہ نہیں ہے، یہ حق و باطل کا معرکہ ہے۔
ہمارے حکمرانوں کو نہ بچوں کے لاشے دکھائی دے رہےہیں اورنہ ہی ماؤں بہنوں کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔ان حکمرانوں کو کیا ہو گیاجو اپنے آپ میں اتنے مگن ہیں جن کو عورتوں اوربچوں کی آہ وزاری اورمدد کی التجائیں سنائی نہیں دے رہی ہیں۔ کوئی قابل ذکر بیان جاری نہیں کیا۔مذمت توسب کر رہے ہیں لیکن حکمرانوں کا کام صرف مذمت کرنا نہیں ہوتا بلکہ وہ کسی نتیجے پر پہنچ کر لائحہ عمل کا اعلان کربا بھی ہوتا ۔ ہونا تو یہی چاہیےتھا کہ فوری کسی لائحہ عمل کا اعلان کیا جاتا۔ پاکستان ایک آزاد اور خود مختارملک ہےجو اپنے فیصلے خود کر سکتا ہے۔ پاکستانی حکمرانوں کو اپنے فیصلے کرنے کے لئے آئی ایم ایف اور امریکہ کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں۔
مسلمانوں کی مثال جسد واحد جیسی ہے۔ہمیں آگے بڑھ کر اپنے فلسطینی بھائیوں کادست بازو بننا ہوگا۔ ہمیں موت کا خوف نہیں ہے۔ہمیں اپنے مظلوم فلسطینی بچوں اور بہن بھائیوں کے لاشے سونے نہیں دیتے۔
پاکستانی فوج دنیا کی سب سےزیادہ قابل اورماہرترین فوج سمجھی جاتی ہے۔پاکستانی بہادرفوج میں اتنی صلاحیت اور قابلیت ہے کہ قابض اسرائیل کاغزہ کےگرد محاصرہ ختم کرواسکے۔لہٰذا حکومت وقت سے گزارش ہےکہ سب سے پہلےغزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کا فی الفور اعلان کرے اورساتھ ہی پاکستانی فوج کو بمع اسلحہ بھیجنے کا فیصلہ بھی کرے۔غزہ کے مسلمانوں کو ہماری مذمت کی نہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے۔



































