
فاطمہ عزیز
مطالعےکاشوق رکھنےوالےخواتین وحضرات ضرورباخبرہوں گے کہ سال کا سب سے بڑا"کتب میلہ "کراچی ایکسپو پر ہے 14 دسمبر سے شروع ہو چکا
ہےجو 18 دسمبر 2023 پیر تک جاری رہے گا، جن لوگوں کو خبر نہیں انہیں یہ بلاگ ضرور پڑھ لینا چاہیے،پھر نہ کہےگا کہ خبر نہیں ہوئی۔
چند ضروری ہدایات جو عالمی" کتب میلہ " میں جانے کے لیے ہمیں اہم لگتی ہیں وہ درج ذیل ہیں ۔
نمبر1 ۔ بہت چھوٹے بچوں کوبھیڑ میں لےجانے سےگریز کریں ورنہ اپنےساتھ پرام رکھیں۔پھر بھی ذاتی تجربہ یہ ہے کہ بچے آپ کو کتابوں کے سمندر میں غرق نہیں ہو نےدیں گے۔
نمبر 2۔ اگر آپ کےساتھی کتابوں سے شغف نہیں رکھتےتو بہتر ہےکہ ان کو صرف پک اینڈ ڈراپ کا کام دیا جائے، ورنہ وہ بھی کسی بچےسے کم ثابت نہیں ہوں گے۔
نمبر 3۔بچوں میں کتابوں کا شوق پیدا کرنےکے لئے ضروروہاں سے کتابیں خریدیں اور اس کے لیے ساتھی، نو نہال، ذوق شوق اورپیراگون پبلشرز کی کتب سرفہرست ہیں۔
نمبر 4 سب سےضروری اوراہم ہدایت یہ ہےکہ حریم ادب کے اسٹال سے نامور مصنفہ "ام ایمان " کی کتابیں "پھولوں کی ٹوکری"، "مسافتیں"، "صبح تمنا" اور بچوں کے لیے کتاب "حلوہ پوری اور آلو چھولے" سے محظوظ ہونا بالکل نہ بھولیے۔



































