رمضان ہم اور فلسطین

سدرہ مظہر

ماہ مقدس اپنی تمام تر رحمتوں کے ساتھ جلوہ افروز  ہو چکا ہے۔ اس کی برکتوں اور رحمتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے  ایک مثال ذہن میں رکھیں۔ سیل کے بارے میں تو ہم

خواتین  بہت کچھ جانتی ہیں۔ اپنے پسندیدہ برانڈ کی سیل ہو تو پھر کیا ہی کہنے۔ وہ سوٹ بھی لے لیتی ہیں جن کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہوتی۔

 اکثر اوقات بڑے اسٹورز پر بھی کچھ چیزوں کے ساتھ لکھا ہوتا ہے۔ ایک کے ساتھ ایک فری  تو میری پیاری بہنو ماہ رمضان میں بھی ایسا ہی کچھ ہے۔ نیکیوں کی سیل لگ چکی ہے اور ایک کے ساتھ ایک نہیں بلکہ 69 فری ہیں۔ آپ ایک نیکی کرو تو 70 نیکیوں کا ثواب ملے۔ ایک کی مشقت کے ساتھ 69 تو بالکل فری مل رہی ہیں۔ تو پھر ہمیں بھی کمر کس لینی چاہیےاور زیادہ سے ذیادہ نیکیاں کمانے کے لیے  حریص ہو جانا چاہیے۔اس کے لیے سب سے پہلے اپنی روز مرہ کے کاموں کی فہرست بنائیں اور اس پر سختی سے عمل کریں۔

سحری میں اٹھنے کے لیے روٹین سے ایک گھنٹہ پہلے کا الارم لگائیں۔ وضو کریں اورنماز تہجدادا کریں۔ اپنےموبائل میں القرآن ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرلیں اور ادھر سے دیکھ کے قرآن پڑھتی جائیں۔آپ اپنے مصحف سے بھی پڑھ سکتی ہیں۔( نوافل میں قرآن مجید سے دیکھ کے پڑھ سکتے ہیں۔)اور چاہے دو یا چار رکعت ہی پڑھیں لیکن لمبا قیام کریں۔

نماز سے فارغ ہونے کے بعد سجدے میں سر رکھیں اللہ کی عظمت اور  بڑائی کو محسوس کرتے ہوئے پورے دل سے  تسبیح کریں۔ اللہ رب العزت کو اس کے بہترین ناموں سے پکاریں تو آپ کو ان کی مٹھاس دل میں اترتی محسوس ہو گی ان شاءاللہ۔

کام کے اوقات میں ذکر بھی جاری رکھیں اور ساتھ تلاوت بھی سنتی رہیں۔ قرآن کے فہم کو سمجھنے کے لیے دورہء قرآن ضرور لیں۔ اگر یہ ممکن نہ ہو تو دورہء قرآن کی ریکارڈنگ ہرحال میں سنیں۔

فرض نمازوں کے علاوہ نوافل کا خاص طور پہ اہتمام کریں۔ اگر الگ سے پڑھنے کے لیے وقت نہیں نکال سکتیں تو ہر نماز کے ساتھ دو یا چار نفل پڑھ سکتی ہیں۔صدقہ خود بھی کریں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔درود شریف اور تسبیحات کی تعداد اپنے لیے خود مقرر کریں اور اسے ہرحال میں پورا کریں۔ اس طرح آپ  فضول گفتگو کرنے بھی بچ سکیں گی۔خود کو بار بار یاد دہانی کروائیں کہ جتنا ہو سکے مجھے اس سیل سے فائدہ اٹھانا ہے۔ ہو سکتا ہے یہ میرا آخری رمضان ہو تو مجھے وہ بد نصیب نہیں بننا جورحمت کے اس بہتے ہوئے دریا سے خود کو محروم رکھے۔

رمضان میں کھانوں کی نئی نئی تراکیب ہر گز مت آزمائیں۔ اس لیے کہ رمضان قرآن کا مہینہ ہے۔ لیکن ہماری بد نصیبی ہے کہ ہم نےاسے قرآن کے بجائے چٹ پٹے کھانوں کا مہینہ بنا دیا ہے۔ سال کے گیارہ مہینے ہم نے بس کھانا ہی تو ہوتا ہے۔ اس لیے رمضان میں سادہ سا کھانا بنائیں اور باقی وقت عبادت کے لیے مختص کریں۔ کتنی احادیث ہیں جو یہ بتاتی ہیں کہ روزہ دار کی دعا افطار کے وقت قبول ہوتی ہے۔ سارا دن مشقت کرنے کے بعد جو وقت مزدوری ملنے کا ہوتا ہے اسے ہم چولہے کے آگے ضائع کر دیتے ہیں۔

آخری عشرے میں خاص طور پہ کمر کس لیں۔ کیونکہ یہ جہنم سےآزادی کا عشرہ ہے۔ لیلتہ القدر جو ہزار مہینوں سے بڑھ کر ہے وہ بھی اسی عشرے میں ہے۔ پہلے بیس دنوں میں جو کمی کوتاہی رہ گئی ہو اسے پورا کرنے کی کوشش کریں۔

ذیادہ تر لوگ ستائیس رمضان کو ہی لیلتہ القدر سمجھتے ہیں اور یہ بھی کہ وہ بس چند منٹ کے لیے ہوتی ہے لیکن احادیث ہمیں بتاتی ہیں کہ آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے کوئی بھی لیلتہ القدر ہو سکتی ہے۔ اور وہ مغرب کے بعد سے لیکر فجر تک رہتی ہے۔اپنے رب سے مناجات کریں۔ روئیں گڑگڑائیں اور اسے منا کر ہی اٹھیں۔اپنی ہر دعا میں غزہ کو ضرور یاد رکھیں۔

غزہ کے حالات ہم سب جانتے ہیں۔ ادھر جا کے جنگ میں شامل نہیں ہو سکتے لیکن ان کی مدد کرنے کا اختیار تو ہمارے پاس ہے۔ اور ضروری نہیں ہم انتظار کریں کہ جب ہمارے پاس لاکھوں روپے جمع ہوئے تو ان کی مدد کریں گے۔ خواتین اپنے ماہانہ بجٹ کو کم کر کے بھی ان کی مدد کر سکتی ہیں۔ پانچ کی جگہ دو سوٹ بنا لیں۔ چار کی جگہ دو ڈشز بنا لیں اور دو کے پیسے الخدمت فاونڈیشن میں جمع کروا دیں۔ اپنے بچوں کو غزہ کی ویڈیوز دکھائیں اور بچوں کے ہاتھ سے صدقہ دلوائیں۔اس رمضان اپنی زکوٰۃ اور صدقات کا بڑا حصہ الخدمت فاونڈیشن میں فلسطین کے لیے جمع کروائیں۔

روزے کی حالت میں ان کی بے سروسامانی کو ان کی بھوک پیاس کو دل سے محسوس کریں جو پچھلے پانچ مہینوں سے روزے کی حالت میں ہیں۔ جنہیں جانوروں کے چارے سے بنی روٹی بھی میسر نہیں۔جو امداد لینے کے لیے جمع ہوتے ہیں تو ان پر بارود برسایا جاتا ہے۔

سگے بہن بھائی کو تکلیف ہو تو ہمارا کلیجہ پھٹنے کو آ جاتا ہے۔ یہ ماں کی کوکھ کی سانجھ ہوتی ہے جو اس تکلیف کو محسوس کرواتی ہے۔ ایسی ہی ایک سانجھ فلسطینیوں سے بھی بنتی ہے اور وہ دینی بھائی ہونے کی سانجھ ہے۔ وہ محمد رسول اللہ کا امتی ہونے کی سانجھ ہے۔ پھر ہمیں ان کا درد کیوں محسوس نہیں ہو رہا۔ ہمارے دسترخوان پہلے کی طرح رنگ برنگے اور چٹ پٹے کھانوں سے بھرے ہوئے ہیں۔اور بڑے بڑے شاپنگ مالز اور سٹورز میں زندگی ویسی ہی رواں دواں ہے۔ بڑی بڑی سکرینز پر ہم پی ایس ایل دیکھنے میں مصروف ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ان کی ویڈیوز خود بھی دیکھیں دوسروں کو بھی دکھائیں۔ اپنے سٹیٹس پر لگائیں۔ان کے لیے دعائیں کریں اور جتنا احتجاج ہم کر سکتے ہیں وہ ضرور کریں۔

 کامیاب تو انہوں نے ہونا ہی ہے ان شاءاللہ۔ کیونکہ اللہ کے کلمے کو بلند کرنے کی خاطر، قبلہ اول کی خاطر وہ اپنے بھی ٹکڑے کروا رہے ہیں اور بچوں کو بھی بارود سے اڑتا ہوا اور بھوک سے مرتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ اور اللہ بڑا قدردان ہے۔ وہ اپنے نام پر دی گئ ایک چونی بھی ضائع نہیں ہونے دیتا۔ پھر ان کو بھلا کیوں ضائع کرے گا۔

لمحہ فکر تو ہمارے لیے ہے۔ امتحان غزہ والوں کا نہیں ہو رہا، امتحان تو اصل میں مسلم امہ کا ہو رہا ہے۔ اور اس امتحان میں۔۔۔۔۔۔ سبھی سوال مشکل ہیں۔۔۔۔۔ سبھی سوال لازم ہیں۔

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے