اقوام عالم کہاں ہیں؟

روزینہ خورشید

ہم آزاد فضاؤں میں سانس لینے والےلوگ ان مظلوم فلسطینیوں کا درد بھلا کیا جانیں جن کو اسرائیل نے پچھلے 16 سال سےمحصور کر رکھا ہے ۔ فلسطین

جو انبیاء کی سرزمین ہے جہاں مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس موجود ہے۔ وہ بیت المقدس جہاں تمام انبیاء کرام نے خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی امامت میں نماز ادا کی تھی۔ اس کے وارث صرف اور صرف مسلمان ہیں اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی تمام مسلمانوں پرعائد ہوتی ہے، صرف فلسطینیوں پر نہیں لیکن افسوس صد افسوس آج فلسطینی تن تنہا اس محاذ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ایک طرف تو بیت المقدس کو یہودیوں سے آزاد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور دوسری طرف اپنی بقا کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں ۔ سلام ہے ان ماؤں پر جنہوں نے اپنی کوکھ سے ایسے بچے جنم دیےجن کے لیے یہ دنیاوی زندگی محض کھیل تماشےکے سوا کچھ نہیں جوحیات فانی کے بجائے حیات جاودانی کو مقدم سمجھتے ہیں۔

پچھلےدنوں ایک فلسطینی بچی کی ویڈیونے دلوں کوجھنجھوڑ کررکھ دیا جس میں وہ تمام معززین دانشوروں اور درد مند دل رکھنے والے لوگوں سےپوچھ رہی ہے کہ آئن انتم ؟ آپ لوگ کہاں ہیں؟ اپ لوگوں کو فلسطینیوں کی بے بسی نظرنہیں آرہی؟ ان پر ہوتا ظلم نظر نہیں آرہا؟ آخر کب تک ہم ظلم کی چکی میں پستےرہیں گے؟بچے بوڑھے عورتیں اورنوجوان قتل ہوتےرہیں گے؟

اے اقوام عالم آخرکیوں سب اسرائیل کےسامنےبے بس ہیں؟ کیوں اسے لگام نہیں دی جا سکتی؟ افسوس کسی کےپاس اس بچی کے سوالوں کا جواب نہیں ہے۔

 اسرائیل اپنے ناپاک ارادوں (گریٹراسرائیل کی تکمیل اورمسجد اقصی کی شہادت کے لیے) دن رات معصوم بچوں ،عورتوں اوربوڑھوں پر بموں کی برسات کررہا ہے حتیٰ کہ ہسپتالوں پر بھی بمباری کی جا رہی ہے۔

 اجڑے ہوئے در و دیوار کے پس پردہ دیکھو

کہیں لاشہ ہے کسی لخت جگر کا تو کہیں ماں ہے نڈھال

آفرین ہےان فلسطینی ماؤں پرجو اپنے بچوں کی تربیت گہوارے میں ہی شروع کردیتی ہیں اوران کےاندرجذبہ ایمانی ایسے کوٹ کوٹ کر بھر دیتی ہیں کہ میزائلوں اورتوپوں کی گھن گرج انہیں خوفزدہ نہیں کر پاتی اور نہ ہی کوئی طاقت انہیں ان کےمنزل مقصود سےبھٹکا سکتی ہے۔

اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کی تمام ماؤں کو یہ توفیق عطا کرے کہ وہ بھی اپنے بچوں کی تربیت اسی انداز سےکریں تاکہ امت کودوبارہ محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی جیسے سپوت مل سکیں جومسجد اقصی کی پکار پر ببانگ دہل لبیک کہہ سکیں اوراسے آزادکرانے کے لیے تن من دھن سب کچھ نچھاورکردیں۔ ورنہ ان کا خون ہم پرقرض رہے گا اور وہ روزمحشر ہم سے پوچھنے میں حق بجانب ہوں گےکہ مسجد اقصٰی اور ارض فلسطین کی حفاظت کی خاطرتوہمارے معصوم بچوں تک نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا آپ نے کیا کیا؟

حقیقت یہ ہے کہ اسرائیل بذات خود کچھ بھی نہیں ، اس کو سپورٹ کرنے والی طاقتیں دراصل اس کو قوت فراہم کررہی ہیں خواہ وہ امریکہ ہویاکوئی اوریورپی ممالک۔ حیف ہےاسلامی ممالک پرکہ ان کا کردار بھی نہ مدافعانہ ہےنہ جارحانہ بلکہ سب اپنے اپنے مفادات کی خاطر ایسےجال میں پھنسے ہوئے ہیں جس کی ساری ڈوریں امریکہ اسرائیل اوریورپی ممالک کےپاس ہیں ،لہٰذا ان کی مرضی کے بغیر یہ کوئی بھی قدم اٹھانے کی جرات نہیں کرسکتا۔

کیا ہم اس حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کوبھول گئےجس کا مفہوم ہے کہ "امت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے جب جسم کے ایک حصے میں درد ہوتا ہےتو پورا جسم درد محسوس کرتا ہے" آج فلسطین کا درد ہماری حکومتوں کو کیوں محسوس نہیں ہورہاخاص کر سعودی عرب ایک خاموش تماشائی کیوں بنا ہوا ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ تمام  اسلامی ممالک نےخود کو امریکہ بہادرکے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ یہ سب آزاد ریاستیں ہونے کے باوجود غلام ہیں اور کوئی غلام اپنے آقا کے خلاف نہیں جا سکتا ۔

سن اے جلتی ہوئی وادی فلسطیں

مردہ لوگوں کو آواز دیتے نہیں

 ہم وہ پہلے سے مرد مجاہد  نہیں

 کل تھے افلاک پراب ہیں زیرزمیں

لیکن ان تمام ملکوں میں رہنےوالےمسلمانوں کا دل مظلوم فلسطینیوں کےساتھ دھڑک رہا ہے۔ وہ اپنےطور پران مظالم کے خلاف پوری دنیا میں سراپا احتجاج ہیں،ہر طرف بڑے بڑے مظاہرے ہو رہے ہیں  اورریلیاں نکالی جارہی ہیں، پرائیویٹ طور پرمالی امداد اکٹھی کر کے بھیجی جارہی ہے،اسرائیلی مصنوعات کابائیکاٹ بھی کیاجا رہاہے،مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام اسلامی ملکوں کےعوام اپنی اپنی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں کہ وہ بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو روکنے کے لئےکچھ مؤثرعملی اقدامات کریں۔ جب معرکہ حق و باطل میں باطل قوتیں اکٹھی ہوسکتی ہیں تو امت مسلمہ ایک سیسہ پلائی دیوار کیوں نہیں بن سکتی ۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

وفاقی کابینہ کے ارکان کو ایک دوسرے کیخلاف سیاسی بیان بازی سے گریز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کی حالیہ بیان بازی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام وفاقی کابینہ کے ارکان کو ایک

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے

عنوان کھوئی ہوئی میں (کشف زھراء)

کشف زہرا

نہ جانے دل کس بات سے اتنا اداس ہے ۔شاید دل کو پتا ہے وہ کیوں اداس ہے لیکن اداسی سے بھاگتے بھاگتے وہ ہر چیز کو محسوس کرنا بھول گیا ہے۔ کیا تھی

... مزید پڑھیے

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے