ہجری سال شروع ہوا چاہتا ہے

ثنا خالد /  لاہور

محرم الحرام کے آغاز ہوتے ہی ہم نئے سال میں داخل ہو چکے ہیں۔ نیا سال ہمیں فکرو عمل، کردار سازی، صبح وشام کو غنیمت جاننے اور ہر

لمحہ کو قیمتی بنانے کی دعوت دیتا ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کوئی دن ایسا نہیں جب سورج طلوع ہوتا ہے مگر وہ پکار پکار کر کہتا ہے کہ اے انسان! میں ایک نئی پیدا شدہ مخلوق ہوں، میں تیرے عمل پر گواہ ہوں ، مجھ سے کچھ حاصل کرنا ہے تو کر لے، میں اب قیامت تک واپس نہیں آوں گا۔ 

ایسے ہی غور کیا جائے تو  روزمرہ کے عام دن ہی تو خاص ہوتے ہیں جوہرصبح نئی زندگی بخشتے ہیں لیکن ہم اس عطا کو کم ہی محسوس کر پاتے ہیں۔ لمحہ موجود کی شکر گزاری  ہی توروح کو اطمینان  دلاتی ہے۔گزرتے وقت کو روکا نہیں جا سکتا لیکن  اپنی ترجیحات  کےذریعےاسے قیمتی  ضرور بنایا جا سکتا ہے۔سال اور مہینوں کا  آنا جانا انسان کو ایک موقع فراہم کرتا ہے جس میں وہ اپنے منصوبوں  اور مقاصد  کاجائزہ  لیتے ہوئے  حسب ضرورت اس میں ردو بدل اور کمی و زیادتی پر غور کرتا ہے۔

نئے  اسلامی سال کا تعلق چاند سے اور کیلنڈرکی ابتدا ہجر ت مدینہ سے ہوتی ہےلہذااسلامی کیلنڈر عظیم عمل ہجرت کی یاد دلاتا ہے جس کے بارے میں نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہجرت پہلے تمام گناہوں کو مٹا دیتی ہے۔ اسی مناسبت سےنئے اسلامی سال کو قمری اور ہجری سال کہا جاتا ہے۔ 

قرآن کریم میں اللہ رب العزت نے فرمایا : بے شک اللہ کے ہاں مہینوں کی گنتی بارہ ہیں اللہ کی کتاب میں جس دن سے اللہ نے زمین اور آسمان پیدا کیے ان میں چار حرمت و ادب  کے ہیں یہی سیدھا دین ہے سو اپنے اوپر ظم  نہ کرو( التوبہ)

   اس آیت سےسال کے بارہ مہینے ہونا تو معلوم ہوا لیکن کس مہینے سے سال کی ابتدا ہو گی  یہ ضرورت اس وقت درپیش آئی جب 16 ہجری میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے  ایک تحریر کے نیچے  شعبان لکھا ہو ا پڑھا توفرمایا:یہ کیسے معلوم ہو کہ اس سے  مرادگزشتہ شعبان کا مہینہ ہے یا موجودہ؟ اسی وقت مجلس شوری منعقد کی گئی، تمام بڑے صحابہ جمع ہوئے اور یہ مسئلہ  پیش کیا گیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ہجرت نبوی کی رائے دی ۔کچھ دیر بحث و تمحیص کے بعد  سب کا  اتفاق اس پر ہوا کہ ہجرت کے واقعے سے تاریخ مقرر ہونی چاہئے  کیونکہ ہجرت  سے ہی تو  حق و باطل کا فرق واضح ہوا اور شعائر اسلام یعنی جمعہ و عیدین علی الاعلان ادا کیے گئے۔فاروق اعظم نے  بھی اسی رائے کو پسند فرمایا ۔ اسی  مجلس میں حضرت عثمان ذی النورین رضی اللہ عنہ کے مشورے سے محرم کو اولین شہور مقرر کیا گیا  کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے محرم کو شہر  اللہ  یعنی اللہ کا مہینہ قرار دیا ہے۔چنانچہ اسلام میں سنہ ہجری کا آغاز حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں ہوا۔

 ہجری سن کی یہ خصوصیت ہےکہ اس کی ابتدا چاند کے اعتبار سےکی گئی تاکہ دنیا کہ ہرکونے میں بیٹھاشخص چاند دیکھ کراپنےمعاملات با آسانی  چلا سکے۔ چاند تو شہر، دیہات، قصبے،جزیرےحتی کہ سمندر پر بھی چمکتا  دکھائی دیتا ہے۔ اور چاند کی تاریخ کا حساب رکھنے کے پڑھا لکھا ہونا بھی ضروری ہیں۔ چاند کی ماہیت  سے اندازہ ہو جاتا کہ کس تاریخ کا ہے؟ اور پھر اسی وجہ سے اسلامی مہینے ہر خطے میں ادلتے بدلتے موسم  میں آتے ہیں۔  مثال کے طور پر اگر  شمسی مہینہ مقرر فرما دیا جاتا تو  موسم گرما اور سرماکی مناسبت سے نصف دنیا کے مسلمان ہمیشہ تنگی میں پڑجاتے تو نصف دنیا کے مسلمان ہمیشہ آسانی میں،لیکن اسلام ایک ہمہ گیر مذہب ہے۔ اَلشَّمْسُ وَ الْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ (سورج اور چاند حساب سے ہیں) جس سے سالوں، مہینوں، دنوں بلکہ منٹوں کا حساب   بھی با آسانی لگایاجا سکتا ہے۔ اسی اعتبار سے روزہ ، حج ، عدت کے مسائل اور دیگر عبادتوں کا تعین ہوتا ہے جبکہ دن کے مختلف اوقات، افطارا ور نمازوں کےاوقات کے لیےسورج کی گردش کو معتبرسمجھا جاتا ہے۔ہجری سال میں  آفتاب و مہتاب  دونوں کی اہمیت  ہے جیسا کہ قرآن میں بیان ہے کہ  سورج اور چاند کو تمہارے لیے مسخر کر دیا  گیا۔

رب العالمین  چاہتا ہے کہ اس کے بندے اپنے سال کا اختتام اور آغاز شیطانی راستےپر نہ کریں اسی لیے  ہجری سال کا آخری مہینہ ذالحجہ اور پہلا مہینہ محرم الحرام دونوں کا شمار حرمت و احترام والے مہینوں میں ہے۔  ہم ایک سال اور مکمل کرتے ہوئے  نئے سال میں داخل ہوئے ہیں ۔مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ہے کہ نامہ اعمال میں کتنی نیکیاں اور کتنی برائیاں لکھی گئیں ہیں۔  سال کے ہر گزرتے دن کے ساتھ زندگی موت کے قریب ہوتی جا رہی ہے۔   اپنے آج کو کل سے بہتر بنائیں۔

سورج اور چاند اپنے اپنے بروج اور منازل میں  مسلسل حرکت کر رہے ہیں اگر یہ ساکن ہو جائیں توانسان اپنے معاملات ٹھیک طرح سے سر انجام نہیں دے سکتے۔  شمس و قمر کی گردش کی وجہ سے ہی سالوں اور مہینوں کا شمار کیا جاتا ہے یعنی کہ دونوں کی رفتار اہم ہے۔ زندگی بھی اسی رفتار سے بیت رہی ہے ۔ اپنے نفس کا محاسبہ کرتے ہوئے جہاں جہاں کمیاں، کوتاہیں پائی جا رہی ہیں اس سال انھیں ختم کرنے کی کوشش کریں۔ زندگی مختصر اور محدود ہے۔  رب کریم ہماری زندگی میں شامل ہونے والے نئے سال کو باعث رحمت بنائے۔ آمین

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے