
منیبہ عثمان
فون پربات کرتےہی فارس خاموش ہوگیا ۔والدہ نے بھی اس کی پریشانی کو بھانپ لیا۔ ان کےاستفسارکرنے پر فارس نے بتایا کہ اس دفعہ میرا فرض
سیاچن پر ہے اور کل ہی روانگی کا حکم ملا ہے۔والدہ کا دل جیسے ڈوب گیا۔
صبح جب وہ گھر سے جانے لگا تو نجانے کتنی دیر والدہ کے گلےلگ کر ان کے لمس کو محسوس کرتارہا لیکن گاڑی کے ہارن نے اس کو چوکنا کر دیا۔ اس نے ہمت باندھی اور اپنی والدہ سے واپسی پر برفانی پھول لانے کا وعدہ کیا جو پہاڑوں کے دامن میں اپنی خوشبو اور رنگ بکھیرتے تھے۔
فارس نے والدہ کی نم آنکھوں میں ان کے دل کے اضطراب کو محسوس کر لیا۔ لیکن فرض توقرض ہوتا ہے۔ فارس کو اپنی ذمہ داری نبھانی تھی، اس لیے وہ والدہ کو الوداع کہہ کر گاڑی میں سوار ہوگیا۔
سیاچن پہنچتے ہی اس نے اپنے وعدے کے مطابق پھول چنے اور ایک خط کے ساتھ محفوظ کر دیے۔ دشمن کے ساتھ ایک زبردست مقابلے میں فارس نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اوردشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
سبز ہلالی پرچم میں لپٹا فارس کاجسدِ خاکی اس کےگھرپہنچا،تووالدہ نےبیٹےکےچہرےکوچومتےہوئےتابوت میں پڑاڈبہ کھولا۔پھولوں کی خوشبواوربیٹےکےخط نےان کےدل کوتسکین بخشی۔خط میں لکھا تھا ”امی جان، میں نےاپناوعدہ پورا کر دیا۔ یہ پھول اب آپ کےباغیچےکی زینت بنیں گےاورآپ کاپھول اللہ تعالیٰ کی جنت میں آپ کامنتظر رہےگا۔آج آپ مجھ پر فخرکریں گی۔ آپ کے بیٹے نے اپنا خون اس دھرتی کے لیے قربان کیا جس کے سینے پر بہت سے نئے پھول اگیں گے“۔


































