بارش۔ ربِ رحیم کی مہربانی

جویریہ ریاض

جب سورج سوا نیزے پر آ جائے،دھوپ کی شدت جسم کو جھلسانے لگے،گرم ہوائیں ہرجانب لپکنےلگیں،آسمان بےرنگ ہوجائے، زمین

پیاسی نظر آئے، درخت مرجھا جائیں، پرندے دم سادھے درختوں کی شاخوں میں چھپے بیٹھے ہوں، اور انسانوں کے لبوں پر صرف ایک تمنا ہو — "بارانِ رحمت!" — تو ایسے میں ربِ کریم کی رحمت جب بادلوں کی صورت آسمان پر چھا جاتی ہے تو انسان کیا، چرند و پرند، زمین و آسمان سب مسکرا اٹھتے ہیں۔

بارش اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجی گئی ایسی نعمت ہے جسے صرف فطرت نہیں، بلکہ روح بھی محسوس کرتی ہے۔ انسان کی اندرونی پیاس، اس کا سکون، اور اس کی قربتِ الٰہی کی خواہش، سب بارش کے ساتھ تازگی پا لیتے ہیں۔ بارش صرف پانی نہیں، بلکہ سراسر رحمت، بخشش، سکون اور زندگی کی علامت ہے۔

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

> "وَهُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ الْغَيْثَ مِنۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوا وَيَنْشُرُ رَحْمَتَهُ"

(سورۃ الشوریٰ: 28)

“اور وہی ہے جو ناامیدی کے بعد بارش نازل فرماتا ہے اور اپنی رحمت کو پھیلاتا ہے۔”

 

یہ آیت ہمیں یہ بتاتی ہے کہ بارش محض پانی نہیں، بلکہ ناامیدی کے اندھیرے میں امید کی روشنی ہے، وہ خوشخبری ہے جس کا انتظار کسان، مسافر، بیمار، بزرگ، ماں، بچہ، ہر کوئی کرتا ہے۔

جب کئی دن کی دھوپ کے بعد، آسمان پر سفید اور سیاہ بادلوں کا رقص شروع ہوتا ہے، بجلی چمکتی ہے، ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں اور فضا میں ایک الگ خوشبو گھلنے لگتی ہے، تب پہلی بوند جیسے ہی پیاسی زمین کو چومتی ہے، وہ ایک روحانی لمحہ ہوتا ہے۔ انسان کی آنکھیں نم ہو جاتی ہیں اور لبوں سے بے ساختہ شکر کا کلمہ نکلتا ہے: "الحمد للہ!"

 

> "فَبِأَیِّ آلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ"

(سورۃ الرحمن)

برستی بارشیں جب خاک سے خوشبو نکالیں گی

یقیناً رب کی رحمت ہر طرف چھا کر سنوارے گی

بچوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔ وہ ننگے پاؤں، گلیوں میں بھاگتے ہیں، پانی میں چھپاکے مارتے ہیں، ایک دوسرے پر پانی پھینکتے ہیں۔ ان کے معصوم قہقہے آسمان سے برستی رحمت کا استقبال کرتے ہیں۔ گھروں میں مائیں پکوڑے تلنے لگتی ہیں، چائے کا دور چلتا ہے، کھڑکیوں سے باہر کا منظر خوشی و سکون کے رنگوں میں ڈھل جاتا ہے۔ یہ منظر صرف آنکھ نہیں دیکھتی، روح بھی اسے محسوس کرتی ہے۔

کسان، جو ہر دن آسمان کی طرف حسرت سے دیکھتا ہے، بارش کی بوندیں پڑتے ہی سجدہ شکر ادا کرتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ ان بوندوں میں اس کی محنت کا صلہ، فصل کی خوشبو، گھر کی روٹی، اور بچوں کی مسکراہٹ چھپی ہے۔ درختوں کی شاخیں بارش کی بوندوں سے دُھل کر جیسے وضو کر لیتی ہیں اور پرندے نئے حوصلے سے چہچہانے لگتے ہیں۔

 

رسول اللہ ﷺ کا عمل بھی بارش کے موقع پر دعا، شکر اور رحمت طلبی کا ہوتا تھا:

 "اللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا"

(صحیح بخاری)

“(بارش دیکھ کر) آپ ﷺ دعا فرماتے: اے اللہ! اسے فائدہ مند بارش بنا دے۔”

بارش نہ صرف فطری مظہر ہے بلکہ روحانی پیغام بھی رکھتی ہے۔ یہ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہم کسی بے حس نظام کے ماتحت نہیں بلکہ ایک رحمٰن و رحیم رب کی حکمت و مشیت کے تحت جیتے ہیں۔ جب وہ چاہتا ہے تو زمین سیراب ہوتی ہے، اور جب چاہتا ہے تو آزمائش کے لیے خشکی غالب آتی ہے۔

 

جب پیاس سے زمیں بے حال ہونے لگتی ہے

رحمتِ رب سے بادل چھا جانے  لگتے  ہیں

 

یہ بارش ہمیں ہمارے رب کی طرف رجوع کرنے کا پیغام دیتی ہے۔ جیسے زمین کو بارش چاہیے، ویسے ہی دلوں کو ایمان کی بارش چاہیے۔ جیسے زمین کے اندر سے پھول، سبزہ، کھیت، پودے اُگتے ہیں، ویسے ہی دل کے اندر سے شکر، محبت، عاجزی، اور اطاعت کے پودے اگنے چاہییں۔ اگر بارش ہمارے کھیتوں کو ہرا کر سکتی ہے تو اللہ کی رحمت ہمارے دلوں کو بھی منور کر سکتی ہے۔

ہمیں چاہیے کہ بارش کو صرف موسم کا حسن نہ سمجھیں بلکہ اپنے رب سے تعلق کا ایک موقع سمجھیں۔ اس لمحے دل سے نکلی ہوئی دعائیں آسمان چیرتی ہیں، شکر گزاری کا اظہار خدا کو محبوب ہے، اور دعا قبولیت کے قریب تر ہوتی ہے۔

آخر میں ہم سب کو اپنی زندگی میں بھی ایسی "بارش" کی دعا کرنی چاہیے جو ہمیں اندر سے دھو ڈالے، ہمیں گناہوں کی گرد سے پاک کرے، اور اللہ تعالیٰ کی قربت عطا کرے۔

اے رب! ہماری زندگی میں ایسی رحمت برسا دےکہ ہمارے دل، ہماری روح، اور ہماری زمین سب مہک اُٹھیں

آمین یا رب العالمین۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے