میں قلم کار ہوں

جویریہ ریاض

میں قلم کار ہوں مجھ میں وہی دم باقی ہے

میرے ہاتھوں میں ابھی میرا قلم باقی ہے

یہ صرف ایک لکھنے کا آلہ نہیں بلکہ یہ میری زبان ہے، میرا ضمیر ہے،میراعزم ہےاور میری روح کی ترجمانی کا ذریعہ ہے۔ یہ قلم میری سوچوں کا سفیر ہے جو میرے دل میں جو کچھ ہے، اسے کاغذ پر ظاہر کر دیتا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے قلم کی قسم کھا کر اس کی عظمت کو بیان فرمایا

> "ن ۚ وَالْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ"

(سورہ القلم: آیت 1)

قسم ہے قلم کی اور اس کی جو کچھ وہ لکھتے ہیں

اس آیت سے صاف ظاہر ہےکہ قلم کی حرمت اورحیثیت اللہ کے نزدیک کتنی بلند ہے۔ایک مومن کا قلم صرف لکھنے کے لیےنہیں بلکہ سچ کو ظاہر کرنے، ظلم کے خلاف بولنے، حق کی طرف بلانے اور خیرکےپیغام کو عام کرنے کے لیےہوتا ہے۔

میراقلم اللہ کی مخلوق کے لیے فائدہ مند بن سکتا ہے۔ میں اپنے قلم سے دلوں کو جوڑ سکتی ہوں،بکھرے ذہنوں کوسمیٹ سکتی ہوں، علم کو عام کر سکتی ہوں، نیکی کی دعوت دے سکتی ہوں اور بدی کومٹا سکتی ہوں۔

 

قلم  سے  نکلی  ہوئی  تحریر  کا اثر  رہتا  ہے

زبان تو بند ہو جاتی ہے، حرف مگر زندہ رہتا ہے

 

 میں اپنے قلم سے ایسی تحریریں لکھوں گی جولوگوں کواللہ کی طرف بلائیں،جو دین کی روشنی سےان کےدلوں کومنورکریں۔میں اپنےقلم سے قرآن کے احکامات کو پھیلاؤں گی، نبی کریم ﷺ کی سنت کو فروغ دوں گی، اور ان پیغامات کو عام کروں گی جو آخرت کی تیاری کے لیے ہیں۔

جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

"أفضل الجهاد كلمة عدل عند سلطان جائر"

”سب سے افضل جہاد، ظالم حکمران کے سامنے حق بات کہنا ہے“

(سنن نسائی)

میرا قلم بھی میرے لیے ایک جہاد کا ذریعہ ہے۔ میں اس قلم کو ظلم کےخلاف استعمال کروں گی,جہاں بھی ناانصافی ہو، میرے قلم کی سیاہی اس کےخلاف گواہی دے گی۔ میں ظالم کے خلاف آواز بلند کروں گی،چاہےوہ چھوٹا ہو یا بڑا، میرا قلم ہر حالت میں حق پر ہوگا۔

 

ظلم سہنا بھی گناہ ہے، ظلم پر چپ رہنا گناہ

اہلِ حق کا کام ہے، باطل کا پردہ چاک کرنا

 

 لیکن میں یہ بھی جانتی ہوں کہ قلم کا صحیح استعمال تب ہی ممکن ہےجب میں اسےعلم، تقویٰ،اخلاص اور نیتِ خیرکےساتھ استعمال کروں۔ مجھے چاہیے کہ میں پہلے خود علم حاصل کروں، قرآن کو سمجھوں، حدیث کا علم حاصل کروں پھر اپنے قلم کو علم و حکمت کے مطابق چلاؤں۔

قلم وہی جو عدل کی حمایت کرے

قلم وہی جو سچ کی شہادت کرے

قلم نہ بنے ظلم کا ساتھی کبھی

قلم وہی جو فتنہ کی مخالفت کرے

میرا قلم میرے ہاتھ میں ہے لیکن یہ امانت ہے،امتحان ہے،ذمہ داری ہے۔میں اسےہرگزلہوولعب،غیبت، فتنہ، نفرت یا بےحیائی کے لیے استعمال نہیں کروں گی۔ میری ہر سطر ایک چراغ ہوگی جو اندھیروں میں بھٹکنے والوں کو راہ دکھائے گی۔ میری ہر تحریر صدقہ جاریہ بن سکتی ہے، اگر میری نیت خالص ہو۔

میں سوچتی ہوں کہ جب میں دنیا سے چلی جاؤں گی،میرےالفاظ زندہ رہیں گےاگرمیرے قلم سےکسی کوہدایت ملی، کسی کی آنکھ کھلی، کسی کا حق واپس آیا، کسی نے سچ پہچانا… تو یہ میرے لیےآخرت کی نجات کا ذریعہ ہوگا۔

آخر میں میں اپنے رب سے دعا کرتی ہوں۔

اے میرے پروردگار!

میرے قلم کو حق گو بنا

میرے الفاظ کو روشنی دے

میرے جملوں کو حکمت عطا فرما

اور میری تحریر کو لوگوں کے دلوں میں اتار دے

تاکہ میں تیرے دین کی خدمت کر سکوں

اور قیامت کے دن سرخرو ہو جاؤں۔

میرے ہاتھ میں میرا قلم باقی ہے...

اور جب تک یہ قلم میرے ہاتھ میں ہے

میں حق لکھتی رہوں گی

ظلم کے خلاف لڑتی رہوں گی

اور دین کی روشنی کو پھیلاتی رہوں گی

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے