
حبیبہ اسماعیل
کہتے ہیں عورت کے وجود سے ہی ہےکائنات میں رنگ ہےاوریہ سچ ہے اور گھر میں ماں، بیوی، بہن،بھابھی ہی سے رونق و بہار نظر آتی
ہے۔ اللہ تعالی نے عورت کی تیز حس ذہا نت و فصاحت اور دور اندیشی کو مردوں سے کہیں زیادہ دی ہے،لیکن ایک عورت کی ساری خوبیاں اس کے اندر جب ظاہر ہو کر کار آمد بنیں گی، جب اسےحوصلہ افزا ماحول ملے ، لوگوں کی تائید حاصل ہواور سراہنے والے بھی ہوں۔
عورت کو بھی ایک پھول کی طرح نازک خوشبودار اورخوبصورت سمجھ کر احتیاط سے سنبھالنا ضروری ہے۔ پھر دیکھیں وہ اپنا گھر اور اس میں رہنے والوں کے لیے مہربان بیوی ،ماں ،بہن اور بیٹی کی صورت میں کس طرح اپنے گھر کو جنت اور اپنی اولاد کو مثبت سوچ اور اس کی بہترین تربیت سے معاشرے کےلیےباعث افتخار بناتی ہے۔



































