حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ

ام حسن

جانشین سید ابرار کی باتیں کریں

مصطفی کے پہلے پہلے پیار کی باتیں کریں

 جن کی نظروں میں ہمیشہ جلوہ جانا رہا

 عاشقوں کے قافلہ سالار کی باتیں کریں

نبی صلی اللہ علیہِ وآلہ وسلم کو جب نبوت ملی تو اپنے بیگانہ ہو گئے لیکن وہ صدیق اکبر ہی تھے جو سب سے پہلے ایمان لے کر آئے,  یہ وہ صدیق ہیں کہ جنہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موجودگی میں 17 نماز ادا کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسی قوم کے لیے یہ جائز نہیں کہ صدیق ان کے اندر موجود ہوں اور نماز کوئی اور پڑھائے۔

"امیر المومنین ہیں آپ امیر المسلمین ہیں آپ

 نبی نے جنتی جن کو کہا صدیق اکبر ہیں"

یہ وہ صحابی ہیں کہ جن کے لیے اللہ تبارک و تعالی نے قرآن میں فرمایا کہ "اذ يقول لصاحبه لا تحزن ان الله معنا" توصحابی کا لقب اللہ تبارک و تعالی نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کو خود عطاء کیا۔

 اللہ نے فرمایا "ثانيه اثنين اذ هما في الغار" ۔ثانی اثنین کا لقب اللہ تعالی نےدیا صدیق اکبر کو، اللہ اکبر،کیا ہی عظیم شان بات ہے، کہ دو کا دوسرا کیا خطاب ہے سبحان اللہ۔

"جو یار غار محبوب خدا صدیق اکبر ہیں

 وہی یار مزار مصطفی صدیق اکبر ہیں"

جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوتا ہےتومختلف لوگ یہ باتیں کرنےلگتےہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دم سے اسلام تھا، نماز تھی، روزے تھے، زکوۃ تھی اب جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم موجود نہیں ہیں تو وہ رونق ختم ہو گئی۔ ایک طرف منافقین کی یہ باتیں تھیں اور دوسری طرف نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وسائل کا بہت بڑا غم صدیق اکبر کے سینے میں تھا۔  لیکن انہوں نے کھڑے ہو کر اس وقت لوگوں کو سنبھالا اور"فرمایا کہ لوگو اگر تم محمد رسول اللہ کی عبادت کرتے تھے تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا تو انتقال ہو گیا اور اگر تم اللہ کی عبادت کرتےتھے تو اللہ حي لا يموت "

حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں اللہ تعالی کا اللہ تعالی کا ہم پر احسان ہے کہ صدیق اکبر کے ذریعے سے ہمارے ایمان کی حفاظت کی۔

حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ شدت غم سے تلوارلےکےکھڑے ہوئےاورفرمایا اگرکسی نے کہا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہو گیا تو میں اس کی گردن اڑا دوں گا جب حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کی  تقریر سنی تو کہنے لگے کہ ایسا لگا کہ جیسے یہ آیت ابھی نازل ہوئی ہے۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنےبعد حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کےخلافت کی کچھ باتیں پہلے ہی بتا دی تھیں۔ جیسے کہ امامت کروائی اور اس کے علاوہ ایک خاتون آپ کے پاس آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا کہ بعد میں آنا تواس نے کہا کہ اگر آپ نہ ہو یعنی مراد یہ تھی کہ اگر آپ کا وصال ہو گیا ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابوبکر تو ہوں گے ابوبکر کے پاس آجانا۔

"شب ہجرت بھی تھا جوہم سفر محبوب داورکا وہی وارث بنا سرکار کے محراب ممبر کا"

 نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ نہیں تھا لیکن حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سائے کی طرح رہتے تھے۔ صدیق اکبر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگ اور امن کے ساتھی، حضر اور سفر کے ساتھی، یہاں تک کہ زندگی کے بعد قبر کے بھی ساتھی رہے۔صدیق اکبر کی شان میں کیا ہی کہوں وہ ایسے صحابی ہیں کہ جن کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے زیادہ احادیث تو نہیں کہی لیکن جہاں نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے حضرت ابوبکر ساتھ، جہاں اٹھے ابوبکر ساتھ، جہاں گئے ابوبکر ساتھ، جہاں آئے وہاں ابوبکر ساتھ تو شان بیان کرنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئی۔

ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ وہ صحابی تھے کہ جنہوں  نے  امت کو صحیح راستہ دکھایا اور ارتداد کے سارے راستے بند کر دیے باوجود بہت حلم اور بردباری کے بہت نرم مزاج ہونے کے جب خلیفہ کی ذمہ داریاں آئیں تو اپنے کندھوں پر یہ بوجھ برداشت کیا  اور اس کا حق ادا کیا۔ آپ کی شان میں کتنا ہی لکھوں کم ہے۔ آپ کی شان کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔ آخر میں بس کچھ اشعار۔

" وہ پہلا مددگار پہلا صحابی نبی نے جسے ہر قدم پر دعا دی ۔

وہ افضل بشر بعد از انبیاء ہے  

وہ جانے صداقت وہ جانے وفا ہے

فرشتے اسی کی اداؤں پہ عاشق

اسی کے نمازوں دعاؤں پر عاشق

وہ نبیوں سے کم تر اماموں سے اعلی

 محمد سے ہر دم وفا کرنے والا

 وہ صدیق اکبر جس کا لقب ہے

 وہ پہلا خلیفہ وہ پہلا ادب ہے

 

 

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کورین فرائیڈ چکن

 

اجزاء
چکن کےلیے
چکن ونگز یابُون لیس چکن—ایک کلو
نمک—ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

بلاگ

میکے کی دہلیز سے شوہر کی عدالت تک( حصہ اول) (احمد شفیق )

احمد شفیق

میں نے جب بھی کسی بیٹی کو رخصت ہوتے دیکھا، میری نظریں دلہن کے بجائے اس کے باپ ، بھائی کے کانپتے ہاتھوں پر جا رکی۔ وہ ہاتھ جو بیٹی کو تھامے

... مزید پڑھیے

عفت کا قلعہ (بلاک)

 آمنہ جاوید

یہ کہانی ثمیرہ اور توقیرہ دو سہیلیوں کی ہے۔ ثمیرہ ایک باحیا اور پردے دار لڑکی تھی جو دین کی

... مزید پڑھیے

چاند اور آخری کہانی (بلاک)

ایمان زاہد بھٹی

بہت پہلے اس دنیا میں کہانیاں بکھری پڑی تھیں،  ہر درخت کے نیچے، ہر ندی کے کنارے، ہر بچے کی آنکھوں میں۔۔ لوگ کہانیاں سُنتے، پھر خود کہانی بن

... مزید پڑھیے