اندھیری شب میں چیتے کی آنکھ جس کا چراغ

حورعین اسماعیل

یکساں تاریکی کا عالم تھا ، ہرجا اندھیرے کا راج تھا۔۔۔

ظلمت کے اندھیرے کی حکمرانی تھی اور جہالت کی تاریکیوں نے اپنی نوآبادیات قائم کر رکھی تھی۔۔۔ اس ہی اندھرے کے عالم میں وہ بیدار تھا، چیتے کی مانند ہشاش بشاش!

 نگاہیں صرف شکار پر تھیں اور شکار منزلِ مقصود تھا۔۔۔ یہ اندھیرا اسے اپنے خوف میں لپیٹ نہ پایا بلکہ اس نے ایندھن کا کام کیا۔۔۔

 اس کے سینے میں بغاوت کی خلش بیدار تھی اور یہ اندھیرا دل میں لگی بغاوت کی آگ کو بھڑکا رہا تھا۔۔۔۔

یہ جنوری کی سرد راتوں میں سے ایک سرد رات تھی جو اپنی گہرائیوں میں ڈوب چکی تھی۔۔اس کے قدم آہستہ آہستہ آگے کی جانب بڑھ رہے تھے، وہ بلکل چوکنا تھا۔۔ ملبے کے ڈھیر پر احتیاط سے چلنا واقعتاً ایک مشکل کام تھا، پھر خستہ حال عمارت، کب گر جائے، کسے معلوم تھا۔۔۔۔ آس پاس مکمل ہو کا عالم چھایا تھا۔۔۔ ایک اجنبی سے خوف نے محاصرہ قائم کیا ہوا تھا۔۔۔ نہ حشر کا نشان تھا نہ بشر کا۔۔ شجر کچھ کھڑے تھے تو کچھ زمین بوس۔۔۔۔قدم قدم پر صعوبتیں۔۔۔قدم قدم پر مشکلیں۔۔۔اور انہی مشکلوں سے گزر کر سامنے منزل مقصود ۔۔۔

اُس نے چہرے پر مخصوص انداز میں رومال باندھ رکھا تھا اندھرے کی وجہ سے رومال پر بنے نقش و نگار واضح نہ تھے، البتہ جو چیز اس کے چہرے پر نمایاں تھی وہ اس کی گہری سیاہ آنکھوں میں چمک تھی۔۔۔ یہ آنکھیں گواہ تھیں کہ وہ نڈر ہے، بہادر ہے، بے خوف و خطر ہے۔۔۔۔۔

یہ بیداری کی حالت صرف اس میں ہی نہیں پائی جاتی تھی، بلکہ اُس زیرِزمین مکان میں نظر دوڑائیں تو ہر طرف ہوشیار چیتے کسی نا کسی کام میں مصروف دکھائی دیتے تھے۔۔۔

وہ دیکھو!۔۔ وہ، اُس کونے میں بیٹھا، کسی کتاب تو روانی کے ساتھ جھوم جھوم کر پڑھ رہا ہے گویا کہ اس کی لذت صرف وہ ہی محسوس کر سکتا ہو۔۔وہاں دیکھو! وہ تین۔۔ کسی تیل نما چیز کو چھوٹے سے کپڑے پر لگا کر کچھ صاف کرنے میں مشغول ہیں۔۔۔ شاید ہتھیار ہے کوئی۔۔ غور سے دیکھو تو معلوم ہوتا ہے کہ رائفل ہے۔۔۔ ٹائپ 56 آٹومیٹک رائفل۔۔۔اب یہاں دیکھو! ان پانچوں کو۔۔ کسی نقشے پر کام جاری ہے۔۔۔ تین مقامات پر سرخ رنگ سے نشان بنایا گیا ہے اور چار جگہوں پر ہرے رنگ سے دائرے۔۔۔ اب ان میں سے ایک سیاہ قلم سے کچھ لکھتا ہوا معلوم ہوتا ہے۔۔۔ باقی چاروں کو مخاطب ہو کر کچھ کہ رہا ہے۔۔۔۔

 

ہلکی ہلکی بارش شروع ہوچکی تھی۔۔ سرد ہوائیں اب زور وشورسےچل رہی تھیں۔۔۔۔ حال کچھ یوں تھا کہ اُسےبوٹ اوردستانوں میں بھی خشک سرد ہوا چبھ رہی تھی۔۔۔ رتوں کا کیا ہے بدلتی رہتی ہیں۔۔۔ انہیں نظر انداز کر کے اُس کی نگاہیں صرف نشانے پر تھیں۔۔اور وہ شکار پر نظر جمائے بیٹھا تھا۔۔ موقع کی تلاش تھی کہ موقع ملے اور وہ شکار پر جھپٹے۔۔۔

 

 "حَسْبِىَ اللّـٰهُ لَآ اِلٰـهَ اِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْـمِ "

 اس کی زبان پر بس یہی کلمات جاری تھے گویا کہ وہ اس کے سوا کچھ بولنا جانتا ہی نہ ہو۔۔۔ اس کےدماغ میں اچانک ایک سرگوشی ہوئی "عبداللہ ابن عباس آج جام شہادت نوش کرے گا۔۔ جنت کے زیتونوں سے لطف اندوز ہو گا۔۔۔!" سورۃ توبہ کی آخری آیت کے کلمات کچھ لمحات کے لیے ٹہرے اور لبوں نے دل کا ساتھ دیتے ہوے 'ان شاء اللہ!' کے الفاظ دہرائے۔۔۔۔

 

بھاری قدموں کی چاپ زیر زمین کمرے میں گونجنے لگی۔۔۔۔

" ایلفا عبد الرحمن! بریوو 9-1 کی کوئی اپ ڈیٹ۔۔۔؟" قد آور جوان نے کمرے میں داخل ہوتے ہی نقشے پر کام کرنے والے ایک جوان کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا۔۔

"نو اپڈیٹس۔۔!" مختصر سا جواب آیا۔۔

"بریوو 9-4 منزلِ مقصود کے رہوار پر سوار ہو چکا ہے۔۔ وہ شہید ہو چکا ہے۔۔! اللہ تعالیٰ اس کی شہادت قبول فرمائے۔۔ آمین"  قد آور جوان کا لہجہ باوقار تھا۔۔

"اللہ اکبر"۔۔۔۔۔"اللہ اکبر" تکبیر کے گونجنے کے ساتھ ساتھ ایک دکھ سکھ کی ملی جلی کیفیت کی لہر کمرے میں دوڑی۔۔۔

اُن کے ایمان کے ساتھی نے شہادت پائی تھی۔۔۔!۔

پر ایمان کا ساتھی اب کوسوں دور تھا۔۔۔۔!۔

شوق شہادت۔۔۔! جستجوئے جنت۔۔۔!۔

ہاں یہ کمرہ وائس پروف تھا۔۔۔۔ یہاں سےآواز باہر کیا ساتھ والے کمرے میں بھی نہیں جاتی تھی۔۔۔۔بلکل جدید طرز کا فوجی بیڑہ تھا۔۔۔

"بریوو 9-1 کی طرف سے کوئی پیغام ، کوئی خبر موصول ہو تو فوراً بتانا۔۔۔۔" تکبیر کی صدائیں مدہم ہوئیں تو قد آور جوان نے حکم جاری کرنے والے انداز میں ایلفا سے کہا۔۔۔ اس چہرہ مضطرب بھی تھا اور مطمئن بھی۔۔۔

"راجر باس!" ایلفا نے سیدھا ہاتھ کو سینے پر رکھتےہوئے حکم موصول کیا۔۔۔

عبداللہ ابن عباس کے پاس سنہری موقع آچکا تھا۔۔ وہ جس بوسیدہ عمارت کے احاطے میں گھات لگائےبیٹھا تھا، اس کے سامنے والی عمارت کے ملبے کے ساتھ ایک ٹینک آکر رکا تھا۔۔۔ صیہونی ٹینک۔۔۔ جس کےآنے سے فضا میں نحوست کی بو پھیل گئی تھی، ظلمت کا اندھیرا گہرا ہونے لگا تھا۔۔۔ عبد اللہ کے دل میں لگی آگ اور تیز بھڑکنے لگی۔۔۔ اب وقت آ چکا تھا اس آگ سے جہالت کے اندھیرے کو مدہم کرنے کا۔۔۔!

ٹینک سے وردی میں ملبوس تین اسرائیلی فوجی اترے اور پیچھے کی جانب جانے لگے۔۔۔

نشان اب ٹارگٹ پر تھا۔۔۔

تین۔۔۔

دل کی دھڑکن تیز ہوئی۔۔۔

دو۔۔۔

جہنم واصل ہوں سارے یہودی ۔۔۔۔۔

ایک۔۔۔

اور ایک بارودی بامب عبد اللہ کے ہاتھ سے ٹینک کو تباہ کرنے کے لیے تیار تھا۔۔۔

"حسبی اللہ۔۔۔! اللہ اکبر۔۔۔!" تکبیر کی ایک صدا کئی افراد کے نعروں پر بھاری تھی۔۔۔

قد آور جوان اب ایک کتاب کو ہاتھ میں تھام کر چومنے لگا، پھر پیشانی سے لگا کر سینے سے لگا لیا۔۔۔اس کی آنکھیں بند اور قلب پُرسکون تھا۔۔۔! شاید مصحف تھا۔۔۔!چند قدم بھرنے کے بعد وہ کونے میں بیٹھے جوان کے ساتھ براجمان ہوا۔۔۔ اب وہ بھی اس ہی لذت کو محسوس کرتا دکھائی دے رہا تھا۔۔۔ اس کی باوقار آواز اتنی خوبصورت اور نرم تھی کہ کوئی اندازہ نہ کر پائے ۔۔۔

 

"اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا یَاْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْؕ-مَسَّتْهُمُ الْبَاْسَآءُ وَ الضَّرَّآءُ وَ زُلْزِلُوْا حَتّٰى یَقُوْلَ الرَّسُوْلُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ مَتٰى نَصْرُ اللّٰهِؕ-اَلَاۤ اِنَّ نَصْرَ اللّٰهِ قَرِیْبٌ"

  ہاں ! وہ اللہ کی کتاب تھی۔۔! وہ قرآن مجید کی تلاوت کر رہا تھا۔۔۔اس کی روح ان آیات کو محسوس کر رہی تھی۔۔۔! سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 286۔۔۔!

ہتھیاروں میں آئیلنگ کرنے والے جوان اب بھی وہی کام کرنے میں مصروف تھے، غالباً اب ہتھیار مختلف تھے۔۔۔

 

کالے دھویں نے نحوست کی بو کو مٹا دیا اور تاریکی میں کمی ہوئی۔۔۔۔۔ عبد اللہ بلکل محفوظ اپنی جگہ پر ساکت کھڑا تھا۔۔۔ اس کے ہاتھ اب اس کی رائفل کے ٹریگر پر تھے۔۔۔۔ کئی گولیاں ایک ساتھ چلیں۔۔ تیوں فوجی جو ناجانے کیسے بچ گئے تھے اب عبد اللہ کی رائفل سی نکلی بُلیٹس کا شکار ہو چکے تھے۔۔۔ جہنم کی طرف پرواز کر چکے تھے۔۔۔۔۔۔

عبداللہ کو شہادت کا جام آج نہیں پینا تھا، ابھی اس کے لیے عشق کے امتحاں باقی تھے، الجہاد فی الاسلام کے لیے اس کو اور کام انجام دینے تھے۔۔۔۔ وہ جانتا تھا کہ اسے کیا کرنا ہے۔۔۔

چمکتی آنکھوں نے جلد ہی زیر زمین سرنگ کا سراغ ڈھونڈ لیا۔۔۔ اب وہ سرنگ میں اتر چکا تھا، اپر کے سارے نشانات مٹا کر۔۔۔ کسی کو معلوم بھی نہ ہوا کہ کہاں سے کس نے حملہ کیا اور وہ کہاں محو ہو گیا۔۔۔

کمرے کا دروازا باہر کی جانب سے کھلنے لگا اور سب کی نظریں دروازے پر مرکوز ہو گئیں۔۔۔

"الھم لک الحمد و لک الشکر!" یہ عبداللہ کی فتحیاب آواز تھی جو کمرے میں گونج رہی تھی ۔۔۔

" اللہ اکبر! اللہ اکبر! اللہ اکبر! " فضا میں دوبارہ تکبیر کی آوازیں بلند تھیں۔۔۔

"بریوو 9-1۔۔!" قد آور جوان نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے عبداللہ ابن عباس کو سینے سے لگایا۔۔۔

ایک ٹینک کے پرخچے اڑانا واقعی ایک فتح تھی۔۔۔ اندھیروں میں اجالا تھی۔۔!

 اندھیرے میں شکار ایک چیتا کرتا ہے۔۔۔

کون جانے کتنے نامعلوم عبداللہ غزہ کی آزادی کے لیے کوشاں ہوں۔۔

 کون جانے کتنے چیتے مقدس سر زمین کی حفاظت کے لیے پہرے دیتے ہوں۔۔۔

 کون جانے۔۔۔!؟

الھم انصر المجاھدین فی الغزہ

 

 

 

نوٹ : ایڈیٹرکا بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ( ادارہ رنگ نو )

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے