استاد

عرشمہ عمر

اندرون سندھ کے چھوٹے سے گاؤں (جسے بہت کم شہرت حاصل تھی) میں مٹی کے چولہے پر پھونکنی سے آگ بھڑکاتی اماں کی جستجو ارشد کو اک نئی

امنگ دیتی۔ وہ اماں کو بار بار بجھتی آگ کو بھڑکاتے دیکھتا اور اپنے اندر اس کشمکش سے پیدا ہونے والی بے چینی کو سمجھ نہ پاتا۔صبح سویرے اماں کے ہاتھ کے خستہ پراٹھے چائے سے عجیب سا لطف دیتے۔ وہ تیار ہو کر بڑے بھائی کے ساتھ اسکول روانہ ہوجاتا۔ارشد پڑھائی میں کچھ خاص نہ تھا جماعت میں بھی سب سے الگ تھلگ آخری حصے میں بیٹھتا اور ہمیشہ یہی سوچ اسے حیران کردیتی کہ کس طرح گھر پہ اماں اور یہاں استاد جی کی نظروں سے بچ نہیں پاتا۔کیا اماں اور استاد ایک ہی ہیں؟پر ان سوالوں کے جواب اس کے پاس نہ تھے.وہ معصوم سا گھر میں سب سے چھوٹا ہونے کے باعث سارے گھر کے چھوٹے موٹے کام کرتا اور بدلے میں اسے اماں کا ڈھیر سارا پیار اور کبھی کبھی گڑ کی مٹھائی بھی مل جاتی۔ سب ہی اس سے بہت پیار کرتے تھے. وقت کا پہیہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا۔ارشد نویں جماعت کا امتحان پاس کرکے دسویں جماعت میں چلا گیا۔سوچ و بچار کی پرانی عادت اور بچپن سے دل کے نیہاں خانوں میں چھپے سوالات جنکا جواب اب وہ اکثر وبیشتر پوچھ لیتا۔اب اسکی شخصیت کو نکھار رہے تھے۔تایا جان کے بیٹے وکیل بن کر ایک دن ان کے گھر آئے اور باتوں کے دوران ارشد کی بات چیت کے انداز سے بہت متاثر ہوئے.ارشد کو اکثر سوالوں کے جواب کتابوں سے ملتے تو اس کی لگن اسے اور کتب بینی پر مجبور کرتی،آہستہ آہستہ یہ عادت پختہ ہوگئی ۔کتابوں کی دنیا نے اسے بہت سے رنگوں سے آشنا کروایا.مطالعے کے شوق نے ارشد  کو نئی سوچ کے ساتھ ساتھ خوش اخلاق اور عمدہ گفتار کا مالک بنا دیا۔تعلیم کا سلسلہ آگے بڑھتا رہا۔ایف اے کے امتحان میں امتیازی نمبروں سے پاس ہونے کی خوشی میں اماں نے کھیر پکا کر اہل محلہ اور خاندان میں تقسیم کی۔چند دنوں بعد تایا جان کے بیٹے بڑے بھائی سے ملنے گھر آئے,باتوں باتوں میں ارشد کے امتیازی نمبروں سے پاس ہونے کا سن کر کہنے لگے کہ میاں ارشد سرکاری نوکری آئی ہوئی ہے کیوں نہ تم اس میں فارم بھردو.مجھے قوی امید ہے کہ تمہیں مل جائے گی.اماں اور گھر والوں کے اصرار پر ارشد نے فارم بھردیا۔مطالعے کی عادت نے یہاں بھی سرفراز کروایا...یوں ارشد سے وہ استاد ارشد بن گیا.....

جماعت میں پڑھاتے ہوئے بچوں میں اسے اپنا بچپن نظر آتا.وہ ان کے اوٹ پٹانگ,سوالات کا جواب مزے سے دیتا جوکہ اسے دلی تسکین دیتا.بچے استاد ارشد سے مانوس ہو کر انکے دلدادہ ہوگئے تھے،.بچوں کے ماں باپ حیران ہوتے اور پوچھتے کہ آپ کس طرح ان کو سمجھاتے ہیں.آپکی بات کا اثر کیسے ہوجاتا ہے.نجانے استاد ارشد کی پٹاری میں کون سا جن تھا جو بچوں کو انکی بات ماننے پر مجبور کرتا تھا؟ اسکول کے بعد وہ بچوں کو بلامعاوضہ ٹیوشن دیتے.نیز اس روشن سورج کی کرنیں جابجا بکھر رہی تھیں۔

ضدی اور نہ پڑھنے والے بچوں کی مائیں بچوں کو کامیابی کی طرف گامزن دیکھتی تو جھولیاں بھر بھر کر دعائیں دیتیں.کوئی اصلی گھی لئیے چلا آرہا ہے تو کوئی کھانا...والدین کےاستفسار کے بدلے استاد ارشد دھیمی مسکراہٹ سے مسکرادیتے.وہ سوچتے کہ استاد بننا انسان کے اپنے اختیار میں بھلا کہاں ہےیا یوں کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ اللہ اپنے چنیدہ لوگوں کو منتخب کرتا ہے جو کہیں بھڑکتی چنگاری کو شعلہ بیاں بناتی ہے،کہیں پروانے کو شمع کے گرد گھومنے کا مقصد سمجھاتی ہے۔

استاد ارشد بھی اسی شمع کو روشن کرتے کرتے ناجانے کتنی پیڑھیاں سنوار گئے۔

لوگ انکے گھر کے سامنے سے بہت عزت واحترام سے گزرتے پورا گاؤں انہیں عزت کی نگاھ سے دیکھتا.وہ بھی کامیابی کی منزلیں طےکرتے چلے گئے۔دوست احباب ان کے ساتھ بیٹھتے تو جادوئی طرز تخاطب پر حیرآن ہوتے.کوئی پوسٹر لکھوانا ہو تو استاد ارشد کی انگلیاں تحریر میں رنگ بکھیرتی نظر آتیں۔نظم و شعر ایسا کہتے کہ سننے والا داد دیئے بغیر نہ رہتا۔نثر کی وضاحت عمدگی سے کرتے.یا یوں کہیے کہ اللہ پاک نے صلاحیتوں سے سرفراز کردیا تھا۔ گزرتے دنوں کے ساتھ شادی ہوگئی, اللہ نے اولاد کی نعمت سے نوازا.اسکول سے کالج ٹرانسفر ہوگیا۔اپنا گاؤں چھوڑ کر دورے شہر جانا پڑا. چند ہی عرصے میں یہاں بھی لوہا منوالیا.۔

گزرتی عمر ,گھمبیر لب و لہجہ,بالوں کی چاندنی,وقار میں اوراضافہ کررہی تھی۔گزرتی عمرکے سبب اکثر بیمار رہنے لگے ایک دن کالج کے دوستوں کو پتہ چلا کہ ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔سب ملاقات کے لیے گئے۔رسمی علیک سلیک ہوئی۔

طلباء انکی کمی کو محسوس کرتے اور دعائیں کرتے۔ان کی طنیعت دن بدن بگڑ رہی تھی۔ ہر ذی روح کواپنا سفر مکمل کرنا پڑتا ہےکیونکہ تمام تعریفوں کی مالک تو صرف اللہ بزرگ وبرتر کی ہی ذات ہے،باقی سب کو فنا ہے۔ہر شعلہ بیانی کو مات ,اور ہر چڑھتے سورج کو زوال ہے۔انسانی زندگی اپنے اصل کی طرف گامزن رہتی ہے کہ اس کا آخری ٹھکانہ مٹی ہے۔یوں استاد ارشد بھی اپنے آخری سفر کی طرف چل دئیے۔

گھر کے مکیں اور اہل محلہ سمیت پورا گاؤں غم وسوز کی کیفیت میں تھا۔

ایک عہد تمام ہوا۔

غسل سے فراغت کے بعد نماز جنازہ کے لیے سب چل دئیے.چھوٹے سے گاؤں میں گھر کے سب سے چھوٹے لاڈلے کے لئے جم غفیر منتظر تھا۔نجانے کتنے ہی اعلی افسران جو کبھی  شاگرد رہے تھےاپنے استاد کے آخری دیدار کے لئے تمام مصروفیات بالائے طاق رکھ کر منتظر تھے,۔ کسی شرارتی بچے کے بوڑھے باپ کی نگاہیں الوداعی تشکر لئے,کسی یتیم بچے کی پرانی محرومی کا پردہ,کسی کمزور ,بے بس ماں کی پھیلی ہوئی جھولی، کسی لائق بچے کے ذہن میں گردش کرتی شاعرانہ انداز میں نصیحت لڑی بن کر آنکھوں کی قید سے آزاد ہو کر اپنے استاد کو خراج تحسین پیش کررہی تھی۔

ڈھونڈوگے اگر ملکوں ملکوں

ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

کئی صفوں میں کھڑے نہ جانے کتنے ارشد اپنے رہنما کے بتائے راستے پر اسی روش پر چلنے کا عزم لئے تیار تھے۔

سچ ہی تو ہےکہ ایک نئے باب کا آغاز ہوا چاہتا تھاچراغ در چراغ روشنی پھیلنے کو ہر سو تیار تھی۔علم کی مدھم پڑتی قندیل اپنی ہمنوا کو راستہ دکھا کر روشن کرگئی تھی۔یہ وہ راستہ ہے کہ جو اپنے مسافر کو صحیح ٹھکانہ دکھا کر اس کے ذریعے ہر راہ گزر کے لئے آفتاب بن کر رہنمائی کرتا ہے۔ہر ذی نفس کے بس میں کہاں کہ وہ علم کی شمع کو روشن کرنے کے قابل ہویہ تو اللہ رب العزت کی علیم و بصیر ذات ہے جو بندۂ خاص کو چن کر آسمان کے سینے پر طلوع کرتی ہے۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے