آخر ہم کیا کریں

 فاطمہ فیض

استغفراللہ استغفراللہ امی جان فجرکےوقت موبائل کھولےبیٹھی فلسطین سےپہنچی بریکنگ نیوزدیکھ رہی تھیں۔ جہاں فلســطینی صحـافی صالــح

الجعفــراوی  شـیـہداء الاقصٰــی ہسپتال کے خیـموں میں لگنے والی آگ کے دل دہـ.ـلا دینے والے مناظر کو الفاظ میں بیان کر رہے ہیں۔

قابــض اسرائــیلی فــوج نے اپنے بدترین مظــالم میں اضافہ کرتےہوئےرات کےاندھیرے میں وسطی غــزہ کے شہــداء الاقصــی ہسپتال میں موجود بے گھر فلســطینیوں کے خیــموں پربڑافضــائی حمــلہ کیا جس کے باعث ان خیـموں میں آگ لگ گئی اور بچوں سمیت بہت سے لوگ زندہ جلا دے گئے۔"انہیں زنــدہ جـلا دیا گیا! یہ لوگ زنــدہ جــلا دیے گئے!"وہ مریض جو ڈرپس سے منسلک تھے،وہ بھی اســرائیلی فضــائی حمــلے میں زنــدہ جــل گئےـ

صحافی چیخ چیخ کر امت مسلمہ کو جگانےکی کوشش کررہا تھا کہ شاید کوئی صلاح الدین ایوبی اس کی پکار کا جواب دے لیکن یہاں سب سوئے پڑے ہیں۔ ایک سوستاون اسلامی ممالک سو رہےہیں۔

 بیٹا کوئی ان کی فریاد کا جواب کیوں نہیں  دیتا۔ امی جان منہ پردوپٹہ رکھےروئےجارہی تھیں۔اللہ ان یہودیوں کوغارت کرے،ان کی بیویوں کوبیوہ کرے،ان کے بچوں کویتیم کرے،ساتھ ساتھ بدعاؤں کاسلسلہ بھی جاری وساری تھا۔ امی جان نہ روئیں فاریہ ساتھ کھڑی نیوزدیکھ کرامی کو دلاسا دینے لگی حالانکہ خود اپنے آنسووں پر بھی قابو پانا مشکل ہورہا تھاکہ اتنے میں دروازے پردستک ہوئی امی دوپٹے کے پلوسے چہرہ صاف کرتی باہر جانے لگیں۔ دروازہ کھلتےہی باجی راحت کا پرشفیق چہرہ دیکھتے ہی مسکرا دیں۔

ارے بہن آپ! آئیےاندرآجائیے روبینہ بیگم نےخلوص دل کے ساتھ خوش آمدیدکہا۔آنٹی راحت جوکہ ہرہفتےدرس قرآن کرواتیں اوررمضان میں دورہ قرآن کا اہتمام بھی کرتی تھیں، میں ذرا آج درس قرآن کی دعوت دینےآئی ہوں ۔ شام تین بجے سوچا ذرا محلے کی خیرخبربھی لے آوں اور دعوت بھی دے آؤں ۔

باجی راحت نےاپنے آنے کی وجہ بتائی۔ہاں ہاں بہن کیوں نہیں ، ہم ضرور آئیں گے ۔ ان شاءاللہ روبینہ بیگم نےخوش دلی سےدعوت قبول کی۔ آپ سنائیں اتنی کمزورلگ رہی ہیں طبیعت ٹھیک ہےنا۔ باجی راحت نے نرمی سے ہاتھ دبا کر پوچھا۔

آنٹی جی  امی کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی اوپرسے نیوزدیکھ دیکھ کربی پی ہائی کرلیتی ہیں۔ اتنی دفعہ سمجھایا ہےکہ نہ دیکھا کریں اگربرداشت نہیں ہوتا،فاریہ نےگویا آنٹی کو شکایت لگائی۔ ارے کس خبر نے میری بہن کو اداس کردیا۔ باجی راحت نے نرمی سے پوچھا۔ فلسطین کی خبریں دیکھتی رہتی ہیں۔ اب دیکھیں آنٹی جی میں نے توفلسطین کا کوئی گروپ جوائن نہیں کیا نہ ہی مجھ سےاتنا درددیکھا جاتا ہے۔ ویسے بھی یہ ہماری ذمہ داری نہیں ،حکومت کو چاہیے وہ کوئی اقدام کرے۔

 فاریہ توگویا ہرپریشانی سے آزاد ہوئی بیٹھی تھی لیکن بیٹاآپ مجھےذرا یہ بتائیں کہ آپ نےکس جماعت کوووٹ دیا تھا؟ باجی راحت  نے فاریہ کی بات غور سے سنتے ہوئے کہا۔آنٹی جی معذرت کے ساتھ میں نےووٹ جماعت کونہیں  دیا فاریہ نے نظریں چراتے ہوئے کہا۔

اچھا تو پھر جس بھی جماعت کو دیا وہ آج فلسطین کے لیےکیوں نہیں  کچھ کررہی؟باجی راحت کے سوال نے فاریہ کو لاجواب کردیا۔ بیٹا غلط لوگوں کو اقتدار میں لانے والے بھی ان کے ساتھ ظلم میں برابر کے شریک ہیں۔ وہ کیسے آنٹی جی۔۔؟ فاریہ نے پریشانی سے باجی راحت کی طرف دیکھا۔

کیوں کہ بیٹا جی ہمیں اقتدار میں ان کو لانا چاہیے جو ملک میں اسلام کا نظام قائم کریں،سود ختم کریں آپ کو علم ہے نا ہمارا سارا نظام ہی سودی ہےاور سود کے بارے میں قرآن کہتا ہے کہ سود اللہ اور اللہ کے رسولۖ کے ساتھ اعلانیہ جنگ ہے۔

اس کے علاوہ ہمارے ٹی وی چینلز پراعلانیہ زنا کاریاں ، فحش ڈرامےاوربے ہودہ فیشن جو پروموٹ ہورہے۔ان کی روک تھام کا کون ذمہ دار ہے؟عدالتوں میں کمزور کوسزا اور طاقت ورکو کھلی چھوٹ کس نےدی ہے؟ آخر اس سب کا ذمہ دارکون ہے؟فاریہ جوکسی گہری سوچ میں ڈوبی ہوئی تھیں چونک گئں ،جی ہاں بیٹا، اس سب کے  ذمہ دار ہم عام ووٹر ہی ہیں۔باجی راحت نے فاریہ کی خاموش آنکھیں پڑھتے ہوئے جواب دیا۔ہم سمجھتے ہم نے اپنے دل کی خوشی سے جس کو مرضی ووٹ دے دیا۔اب ہم اس ساری ذمہ داریوں سے آزاد ہیں۔ حکومت کو گناہ ہوگا سوہوتا رہے۔ فاریہ شرمندگی  نظریں جھکا گئی۔

بیٹا اگر تو ہم نے دیانت دار شخص کو ووٹ دیا جو قرآن و سنت پرعمل کرتا ہےاورملک میں نظام اسلام نافذ کرنےکاعزم رکھتا ہے،تو وہ جیتے یا ہارے پھرہمیں پریشان نہیں ہونا کیوں کہ ہم کل قیامت کو گواہی دینے والے ہوں گے۔  اے اللہ ہم نے تو تیرے صالح بندوں کو چنا تھا۔

نہ کہ ان بےدینوں کوجنہوں نے اقتدار ہونے کے باوجود تیرے قانوں کی دَھجِّیاں بکھیر ڈالیں،جن کے سامنے مظلوموں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ گئے اوران کے کان پر  جُوں تک نَہ رِینگْی، جنہوں نے ہمارے معاشرے میں بے حیائی کی روک تھام کے لیے کچھ نہ کیا بلکہ میوزک فیسٹیول منعقد کروائے۔ ہم کہنے والے ہوں گے،یا الہی ہمیں ان میں شامل نہ کرنا، ہم سے تو جو ہوسکا ہم نے کیا۔ ہم قلم سے روکتے رہے۔ ہم نے ریلیوں کی شکل میں آواز اٹھائی ہم نےفنڈز کی شکل میں جتنی ہوسکی امداد بھیجی ۔ الہی ہم نے تو اپنی سے کوشش کی ہے، تو ہم سے وہ قبول فرما۔

باجی راحت نے بہت سے آنسو دل مین اتار کر فاریہ کی جانب دیکھا۔ جس کے آنسو گالوں کو تواترسے بھگو رہے تھے۔آنٹی پھرتو میں بھی شریک جرم ہوں۔ میں نے تو اس طرح کبھی سوچا ہی نہیں فاریہ شرمندہ سی بولی۔ ارے بیٹا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، اب آئندہ ہر قدم سوچ سمجھ کراٹھانا۔ میری بچی یہ زندگی امانت ہے۔ اللہ تعالٰی نے اس زندگی کو جنت کے بدلے ہم سے خریدا ہے۔ پھرہم اللہ تعالٰی کے بنائے ہوئےقانون کو اپنی مرضی سے نہیں چلا سکتے اگر ہم دنیا کے بدلے جنت چاہتے ہیں تو۔

لیکن آنٹی اب ہم کیا کرسکتےہیں فلسطین کے لیے۔فاریہ نے اپنے غلط فیصلےکی تلافی کرنےکاسوچا۔ ماشاءاللہ  بیٹی اچھے لوگ وہی ہوتے جو کسی غلط بات پر اکڑتے نہیں  بلکہ جب بھی ان سےغلطی ہو جائے تو فورا پلٹتے ہیں۔ اللہ تعالٰی کو بھی ایسے لوگ بہت پسند ہیں۔

میں تمہیں بتاتی ہوں اب بھی ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ سب سے پہلے اللہ پاک سے توبہ کرنی ہے اور اللہ سے ہدایت کی دعا مانگنی ہے،پھر جہاں تک ہوسکے خواہشات نفس پر قابوپانا ہے۔ نفس کی ہربےجاخواہش کوپورا کرنےنہیں  بیٹھ جاناباجی راحت نےفاریہ کو مسکراکردیکھتےہوئے کہا۔ کہاں باجی آج کل کےبچےموبائل پر ڈرامہ نہیں چھوڑتے روبینہ بیگم جو خاموشی سے ساری گفتگو کو دل میں اتار رہی تھی ۔ ایک دم سے گویا ہوئیں۔ نہ باجی روبینہ ایسے نہ کہیں ایک نوجوان جتنی جلدی اپنی بری عادات چھوڑتا انتی جلدی ایک ضعیف شخص نہیں  چھوڑسکتا۔اسی لیے اللہ تعالٰی کو نوجوانوں کا دین پہ چلنا زیادہ پسند ہے۔آنٹی اس کے بعد کیا کرنا ہوگا فاریہ نے جلدی سے کاپی پنسل نکال لی تاکہ کوئی نقطہ رہ نہ جائے۔

اس کے بعد بیٹا دعا کرنا فلسطین، کے لیے پاکستان اورتمام مسلم ممالک کے لیےاورآپ کو پتہ سب سےبہتر وقت دعا کا کونسا ہوتا؟فرض نماز کے بعد آذان کے بعد فاریہ نے جلدی سےجواب دیا بلکل بیٹا لیکن ایک اور وقت ہےاوروہ ہےتہجد کا،باجی راحت نے تہجد پرزوردیتےہوئےکہا،آنٹی جی تہجد میں اٹھنا تو بہت مشکل ہے،فرض نماز تو میں الحمدللہ ساری پڑھ لیتی ہوں فاریہ نے تعجب سے کہا،نہ بیٹا جو بچے ساری رات دنیاوی امتحانوں کی تیاریاں کرسکتے ہیں، ساری ساری رات موبائل چلاسکتے ہیں، ان کے لیے بہت آسان ہے صبح اٹھنا،بس آپ ایک مہینہ دس دن مثلا چالیس دن لگاتارتہجد پڑھ لو اللہ پاک کے فضل سے کبھی نہیں چھوٹےگی لیکن پہلے فرائض ضروری ہیں۔

اس کے بعد ہےفنڈزدینا صدقہ وخیرات بھیجنا آپ کو پتا ہےالخدمت والے ہرملکی وغیر ملکی سرگرمی میں پیش پیش ہیں۔  فلسطین کا معاملہ ہو یا سیلاب زدگان کا وہ ہر جگہ پہنچتے ہیں، ہمارا کام ہے، اپنے مال سے ان کی مدد کرنا۔

پھر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا بھی بہت ضروری ہے۔اس کےبعد قنوت نازلہ کا اہتمام کرنا، رات وترنمازمیں اور صبح فجرمیں ہمارے نبیﷺ نےقنوت کیا۔

ہمیں بھی فلسطین کے لیےمساجداورگھروں میں قنوت نازلہ کا اہتمام کرنا چاہیے۔

بیٹا ہم نے قرآن وسنت کو نہیں چھوڑنا فرقہ واریت میں نہیں  پڑنا ،دشمن ہمیں فرقوں میں الجھا کرختم کرنا چاہتا ہے۔ہمیں اسلام کے نام پرایک ہونے کی ضرورت ہے اورجو نام ہمارا قرآن میں اللہ تعالٰی نےرکھا ہےہمیں وہی اختیار کرنا چاہیے۔ آنٹی جی قرآن میں ہمارا کونسا نام رکھا ہے؟ فاریہ نےمعصومیت سےپوچھا۔ بیٹا قرآن میں اللہ تعالٰی نے ہمیں مسلم کہا ہے۔فرقوں یعنی شیعہ،سنی،وہابی،دیوبندی سےمنع کیا ہے۔ یہ ذات پات صرف پہچان کے لیے ہیں۔ہم سب مسلمان ہیں کسی کو کسی فرقے پر فوقیت حاصل نہیں،  بس جو زیادہ تقوی والا ہے وہی کامیاب ہے۔رنگ نسل اور فرقوں کی بنیاد پر ہم میں سے کوئی ایک دوسرے سے اونچا نہیں  قرآن میں اللہ تعالٰی فرماتا ہے ۔

 وَ لَا تَکُوۡنُوۡا کَالَّذِیۡنَ تَفَرَّقُوۡا وَ اخۡتَلَفُوۡا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَہُمُ الۡبَیِّنٰتُ ؕ وَ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿۱۰۵﴾ۙ

ترجمہ:(تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاناجو فرقوں میں بٹ گئےاورکھی کھلی واضح ہدایات پانےکے بعد پھراختلافات میں مبتلا ہوئےجنہوں نے یہ روش  اختیار کی وہ اس روز  سخت سزا پائیں گے)

جس جس صلاحیت سےاللہ تعالٰی نےآپ کو نوازا ہے۔اس کا بہترین استعمال کریں۔ اگر آپ لکھ کرآواز اٹھا سکتے ہیں۔ تو قلم کے ذریعے جہاد کریں ، اگر آپ لوگوں کو زبان کے ذریعے بیدارکرسکتے ہیں تو زبان سے پکاریےلیکن خاموش نہ بیٹھیے فلسطینیوں کے لیے اٹھ کھڑے ہونےکاوقت ہے۔ آب بستروں میں بیٹھ رہنےوقت نہیں،اب اپنے بہن بھائیوں اورمعصوم بچوں کے لیےآوازاٹھانےوقت ہے،جہاں بھی آپ ہیں جو بھی آپ کے پاس سہولت ہے،وہ استعمال کریں اور فلسطین کی آواز بنیں۔

باجی راحت نےاپنی بات ختم کرتےہوئےاٹھ کھڑی ہوئیں، اچھا بیٹامیں چلتی ہوں شام کو ضرورآنا۔۔ انہوں نے فاریہ کے سر پرہاتھ پھیرتے ہوئے یاددہانی کروائی۔ جی آنٹی جی ہم ضرور آئیں گے اورمیں آپ کی ساری باتوں پرآج سے ہی عمل کرنا شروع کردوں گی۔ ان شاءاللہ ،فاریہ نے خلوص دل سےکہا۔۔ان شاءاللہ میری بچی امی جان نے بھی فاریہ کو گلے لگاکرپیار کیا۔

شہر شہر کی خبریں

اسلام امن، محبت اور سلامتی کا دین ہے: پروفیسر ڈاکٹر نگار سجاد ظہیر، ہمدرد شوری کے اجلاس سے خطاب

کراچی( نمائندہ رنگ نو )مسلم ریاست کے لیے جو واضح اسلامی اصول ہیں اُن میں سب سے اہم یہ ہے کہ اُس کے پڑوسی اُس سے محفوظ ہوں، تاہم

... مزید پڑھیے

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پشاور زلمی پی ایس ایل الیون کا چیمپئن بن گیا ، فائنل میں حیدرآباد کنگز کو شکست

لاہور( رنگ نو اسپورٹس ڈیسک )لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز

... مزید پڑھیے

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

بریانی اور تربوز کھانے سے ایک ہی خاندان کی ہلاکت، اصل وجہ سامنے آگئی


 نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت  کے شہر ممبئی میں میاں، بیوی اور دو کمسن بچیوں کی پراسرار ہلاکت کے واقعے کی اصل وجہ سامنے آگئی،

... مزید پڑھیے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

صحت بخش کھائیں ،بیماریوں سے بچیں (زین صدیقی)

 زین صدیقی

اپنی زندگی میں ہم ہر سطح پر کھانے میں احتیاط نہیں برت رہے ،کہیں دل کے ہاتھوں مجبور ہوتے

... مزید پڑھیے

ماں محبت کا حسین  روپ (سعدیہ عارف )

سعدیہ عارف

دنیا میں اگر کوئی رشتہ سب سے زیادہ پاک، بے لوث اور سچا ہے تو وہ ماں کا رشتہ ہے۔ ماں

... مزید پڑھیے

اے آئی ،فوائد اور مضمرات (شبانہ حفیظ)

شبانہ اشفاق

سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اس نے مشین کے اندر مختلف معلومات کی ڈیوائس فٹ

... مزید پڑھیے