
محمدعامر صدیقی
تیسری قسط
"آپریشن بنیان مرصوص"
بھارت میں صبح کا سورج معمول کے مطابق طلوع ضرور ہوا مگر دہلی کی فضا میں گھبراہٹ،غیر یقینی اور شکست کی بو نمایاں تھی۔ "آپریشن بنیان
مرصوص" کے دوسرے دن بھارت کی عسکری و تکنیکی بنیادوں کو اس قدر لرزا دیا کہ خود بھارتی حکومت کو اپنے ہی بیانیے کی لاش اٹھانی پڑی۔
نئی دہلی کی راہداریوں میں بے چینی تھی۔ بھارتی میڈیا،جوہمیشہ حب الوطنی کی شدت میں حقائق کو پسِ پشت ڈال دیتا ہے،اب مکمل خاموشی اختیار کر چکا تھا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی زیرِ قیادت حکومت عوامی دباؤ اور عالمی تنقید کی دوہری چکی میں پس رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر مودی سرکار کے خلاف ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈز میں تھے جبکہ اپوزیشن پارٹیاں مسلسل استعفیٰ کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان نےصرف میدانِ جنگ ہی نہیں بلکہ عالمی فورمز پربھی سبقت حاصل کی۔ چین، ترکی، بنگلہ دیش۔ایران اور سعودی عرب جیسےممالک نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی اور بھارت کےرویےکوخطےکے امن کے لیےخطرہ قرار دیا گیا۔
بھارت کی تمام ترکوششوں کے باوجود سائبر میدان میں پاکستان کی برتری قائم رہی۔ ایس400 سسٹم پرپہلا حملہ صرف آغازتھا۔ دوسرےمرحلے میں بھارت کی تعلیمی اداروں خلائی تحقیقی مراکز اور دفاعی لیبارٹریز کے ڈیٹا سسٹمز کو ٹارگٹ کیا گیا۔ یہاں تک کہ بھارتی پارلیمنٹ کی اندرونی فائلیں سوشل میڈیا پر لیک ہونے لگیں۔
دلچسپ بات یہ ہےکہ بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستانی بیانیہ اس حد تک غالب آگیا کہ کئی معروف بھارتی یوٹیوبرزاورٹوئٹر ایکٹیوسٹس نے پاکستان کے مؤقف کو "زیادہ مؤثر اور حقیقی" قرار دے دیا۔اگرچہ پاکستان نے مکمل احتیاط اور ضبط کا مظاہرہ کیا مگر دنیا بھر میں ایک سوال گردش کر رہا تھا: "اگر اگلا قدم نیوکلیئر ہوتا تو؟۔بین الاقوامی تھنک ٹینکس نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر بھارت نے مزید غیر ذمہ داری دکھائی تو پاکستان اپنے دفاعی حق کے تحت ہر ممکن اقدام اٹھا سکتا ہے۔
دلچسپ طور پر بھارت کی خفیہ نیوکلیئرتیاریوں سےمتعلق کچھ رپورٹس بھی افشا ہوئیں جنہوں نےنئی دہلی کی اخلاقی پوزیشن کو مزید کمزور کر دیا۔
پاکستان کی عسکری قیادت نےپورے معاملے کو جس حکمت و تدبر سےسنبھالا وہ ایک مثال بن گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ پریس بریفنگ میں کہا گیا۔
> "ہم جنگ نہیں چاہتےمگر اگرجنگ مسلط کی جائےتوہم اسےاپنے اصولوں کےمطابق لڑتےہیں۔ دشمن نےنہ صرف ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی بلکہ اپنی عوام کے اعتماد کا بھی قتل کیا ہے۔ ہم نے ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھایا اور ہر شہری کی جان کو مقدم جانا۔"
پاکستانی عوام نےاپنی افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ سڑکوں، سوشل میڈیا، حتیٰ کہ دیہاتی علاقوں تک ایک پیغام گونج رہا تھا: "ہم ایک ہیں، اور ہم تیار ہیں۔
ریلیف مراکز، بلڈ ڈونیشن کیمپ، اورسائبررضاکاروں کی ٹیمیں ایک منظم قومی جذبےکی علامت بن کرسامنےآئیں۔ حکومت پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کے ذریعے تمام فیصلے عوامی مفاد اور علاقائی استحکام کو مد نظر رکھ کر کیے۔
"آپریشن بنیان مرصوص" صرف ایک فوجی کارروائی نہیں بلکہ ایک مکمل قومی حکمتِ عملی تھی۔ بھارت کو دنیا کےسامنے ایک غیر ذمہ دار ریاست کے طور پر بے نقاب کر کے پاکستان نے یہ ثابت کیا کہ دفاع صرف بندوق سے نہیں بلکہ عقل، دانش، اور عوامی اتحاد سے ممکن ہوتا ہے



































