
محمد عامر صدیقی
فلسطین کی سرزمین کئی دہائیوں سےظلم و جبرکا شکار ہے، جہاں نہتے فلسطینی عوام کو بربریت اور جبری قبضے کا سامنا ہے۔
باپ بھائی کےسامنےان کی خواتین کیساتھ ظالمانہ"وحشیانہ رویہ اختیارکیاجارہا ہے۔امت مسلمہ کی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کےلال ان کےسامنے قتل کیے جا رہے ہیں۔ امت مسلمہ کی جوان بہن بیٹیوں کی عصمت دری معمول بن چکا ہے۔
اے امت مسلمہ فلسطین تکلیف میں تمہیں پکار رہا ہے کوئی ہے جو میری اواز پر لبیک کہے
بظاہر اسرائیلی قابض فوج کا یہ ظالمانہ عمل فلسطینی عوام کےساتھ ہوتا نظرآرہا ہےجبکہ درحقیقت یہ دنیا میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو ایک کھلی وارننگ ہے مگرہم مسلمان اپنی بے حسی کی وجہ سے اس وارننگ کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔اسرائیلی قابض فوج فلسطینی عوام پر مسلسل حملے کر کے بستیاں تباہ کر رہی ہے۔ اسرائیلی قابضین نےبنیادی انسانی حقوق پامال کر کے غزا کی پٹی کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے ،یہاں پانی ،خوراک ،دوائیں اور دیگر ضروریات زندگی کی شدید قلت پیدا کر دی گئی ہے، مگر افسوس عالمی برادری کی حسب روایت بے حسی نے اس المیےکو مزید گہرا اور خونی انسانی تذلیل کی ایک تاریخ رقم کر دی ہے۔ آخر وہ کونسی اسلام مخالف طاقتیں ہیں جو امت مسلمہ کو مجموعی ذمہ داری سے روک رہی ہیں یا یوں کہیں کہ بدقسمتی سے امت مسلمہ داخلی اختلافات" سیاسی و ذاتی مفادات کو اہمیت دیتے ہوئے فلسطین کےمسئلے پر موثر اقدامات نہیں کر رہے۔.
فلسطین کی مظلوم عوام پر ہونےوالےظلم کےخلاف آوازاٹھانااورعملی اقدامات کرنا صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا فرض ہے،اگر امت مسلمہ یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور عملی اقدامات اٹھائے تو فلسطینی عوام کے لیے امید کی کرن پیدا ہو سکتی ہے۔


































