
عبد الباسط / کراچی
آزادی اللہ کی خوبصورت نعمت ہے،یہ انسانوں کی عظمت کی بنیاد ہے۔ یہ اپنے راستےکا انتخاب کرنے،تعلیم حاصل کرنے، تعلقات بنانےاورخوف کے بغیر
اپنےخیالات کے اظہارکی طاقت ہے۔ یہ ایک سادہ عمل ہےکہ آپ اپنا ایک دن کیسےگزارنا چاہیں گے۔
جب ہمیں کسی مجرم کو اس کے کیے گئےجرم کی سزا دینےکا کام سونپاجاتا ہےتو ہم اس کی آزادی چھین لیتے ہیں ،اسے جیل منتقل کر دیا جاتا ہےاورہم اس عمل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں کہ مجرم کی قید کے نتیجے میں اس کی آزادی کا سلب ہونا اس کی سب سے بڑی سزا ہے۔
جانوروں اور پرندوں کی آزادی کےساتھ ملکوں کی آزادی اور ملکوں کی آزادی کےساتھ اس میں بسےوالےانسانوں کی آزادی بھی اہمیت کی حامل ہے،اسلام سے قبل عورت کو وہ آزادی حاصل نہیں تھی جو آج کل کی خواتین کو میسر ہے مگر اس دورجدید میں بھی ہم ذہنی پستی کا مشاہدہ کرتے رہتے ہیں جہاں خواتین کی آزادی کو محدود کرنے کو جائز قراردینے سعی کی جاتی ہے ۔
مسلم معاشرے میں مردوخواتین کو کو ملنےوالےحقوق جب یکساں اوربرابرہیں تو خواتین کو ان کے جائز حقوق اور آزادی ملنی چاہیے کیونکہ خواتین بھی اس آزادی کی آرزومند اور حق دار ہیں ۔ یہ جبر صرف جسمانی قید کے بارے میں نہیں ہےبلکہ انہیں کنٹرول کرنے کے بارے میں بھی ہے جو قدیم سوچ پر مبنی ہے کہ خواتین کسی طرح اپنے اختیاراور اس کی آزادی پر پہرے بٹھائے جائیں ۔
یہ قدامت پسندانہ سوچ آج بھی پائی جاتی ہےجہاں خواتین سے توقع کی جاتی ہےکہ وہ تابع داراورمحتاج رہیں۔آج میڈیا کے دورمیں خواتین سےزیادتی کے واقعات کو نمایا ں کیا جاتا ہے اور ان کی نمائش کو کاروبار کا حصہ بنا دیا گیا ہے جو خواتین کی آزادی کو مزید نقصان پہنچاتا ہے۔
خواتین کویہ سمجھنا چاہیےکہ جب وہ ان اشتہارات اور مہمات میں حصہ لےکران روایات میں ڈھلنے پر راضی ہوتی ہیں تو وہ معاشرے کو ایک پوشیدہ پیغام دے رہی ہوتی ہیں کہ خواتین کے جسموں کو کاروبار بنانا کوئی غلط نہیں اور یہ مزید معمول بنتا چلا جاتا ہے۔
خواتین کی ذہنی اورتخلیقی کوششوں کو دبا دینا نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ پورے معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے۔ایک معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ،جب اس کی آدھی آبادی کو دبا دیا جائے۔ مزید براں، سرمایہ دارانہ فریم ورک میں جہاں اسےمسلسل تجارتی طور پر مال بنایا جاتا ہے،ایک نقطہ نظر کی تبدیلی کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔
آج کے دن، ہم خواتین کی آزادی کو محدود کرنےوالی دیواروں کو توڑنےکاعہد کریں۔ ہم ان گہری جڑوں والےتعصبات کو ختم کریں جوناہمواری کا سبب بنتے ہیں۔ ہم ایک ایسی دنیا کے لیے کوشاں ہوں جہاں خواتین کو صرف ان کی طاقت اور بقا کے لیے نہیں بلکہ انہیں اپنے طریقے سے اپنی زندگی گزارنے کے لیے بااختیار بنایا جائے۔ ایک دوسرے کا احترام کرنا، صرف ایک تصور نہیں بلکہ یہ ایک منصفانہ اور خوشحال معاشرتی بنیاد ہے۔ سب کو یہ یاد دلایا جائے کہ خواتین کا جشن منانا، ان کا احترام کرنا اور انہیں خود مختاری دینا انسانیت کی ترقی کے لیے ضروری قدم ہے۔



































