
نیر سلطانہ الغازی/ کراچی
آج کل پاکستان میں قومیت کی باتیں کی جا رہی ہیں کہ ملک میں چارصوبے ہیں۔ پنجاب پنجابیوں کاسندھ سندھیوں کا بلوچستان بلوچوں کا اورخیبرپختونخوا
پٹھانوں کا ۔ اس پر دوسری قومیں سراپا ئےاحتجاج رہتی ہیں ۔ بالخصوص کراچی کے مہاجرین یعنی اردو بولنے والے ۔ یہ بانیان وطن کی اولاد ہیں۔ اس قوم نے آزادی کے لیے اپنا مال و دولت اپنی جانیں تک قربان کردیں تھیں جبکہ اب مہاجرین کا کہنا ہے کہ ہماری حیثیت اورپہچان کو تسلیم نہیں کیا گیا تو میں بڑی سوچ وبچار اور مطالعہ کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ نظریہ پاکستان سےلےکرآج تک سب نے مہاجر قوم کی حیثیت اور پہچان کو ناصرف تسلیم کیا بلکہ آئین میں بھی تسلیم کیا گیا ہے ۔ بات صرف سمجھ کی ہے ۔
اب دیکھے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان بھی مہاجر تھے، اکثریت رہنما جو تحریک آزادی میں شامل تھےان میں اکثریت اردوبولنے والوں کی تھی ،اب ایک بڑی دلیل جس سے کوئی انکار نہیں کرسکتاوہ یہ ہے کہ تمام صوبوں کی زبانیں ایک طرف قومی زبان کا درجہ صرف اردو کو حاصل ہے۔ اردو زبان پاکستان کی قومی زبان ہے اور پہچان ہے تو پھر کیوں اپنی شناخت کے لیے پریشان ہوں ؟ ۔
آئین ثابت کرتا ہے کہ قومی زبان اردو ہے آئین نےکسی دوسری زبان کو یہ درجہ نہیں دیا۔صوبوں کی زبانیں صوبوں تک محدود ہیں جبکہ اردو زبان پورے پاکستان کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس لیے اردو بولنےوالوآپ کی شناخت تو اول دن ہی تسلیم شدہ ہے اور دنیا میں پاکستان کی زبان اردو تسلیم شدہ ہے تو فکر مندی کیوں؟ اردو زبان پاکستان کو جوڑے ہوئے ہے۔ اردو زبان تو پورے پاکستان میں بولی جاتی ہے،اس لیے اپنی شناخت اور پہچان کو سمجھیں کیونکہ مہاجر ہی کی وجہ سے ملک میں اتحاد قائم ہے ۔
الٹے سیدھے دلائل کہ مہاجر اردو بولنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں تو ایسےلوگوں سےکہو کہ آئین سےغداری مت کریں کیونکہ آئین تسلیم کرتا ہے قومی زبان اردو ہے ۔اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم ودائم رکھے ،پاکستان کو دنیا کا ترقی یافتہ اور طاقتور ملک بنائے۔ آمین ثم آمین



































