جے آئی یوتھ فیوچر بلیورز ماسٹر ٹرینر پروگرام

 سعید ہ عبدالغفور/ ضلع کوٹ ادو/  نگران جےآئی یوتھ

 خدا کرے میری ارض  پاک  پر  اترے

وہ  فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ  ہو

 جب شہر کی بھیڑ شور اور تھکن نے دل و دماغ کو بوجھل کر دیا توایسےمیں ہم نےبھی خوابوں کی وادی میں پناہ لینے کا فیصلہ کیا یہ اگست کی ایک شام تھی جب میں نے چند ضروری اشیاء بیگ میں رکھیں اور خوبصورت وادی کی طرف جانے کا ارادہ کیا۔ خوبصورت صبح جب سورج نے سنہری کرنوں سے دن کا آغاز کیا ،میں نے اپنی تیاری پکڑی  بیگ اٹھایا اور اس وادی کی جانب روانہ ہو گئی ۔بس کی کھڑکی سے  قریب آتی ہوئی  منزل ایک جادو کی ماند لگ رہی تھی ۔

  ہرے بھرے کھیت کھلتی ہوئی دھوپ ، غرض ہر موڑ پر قدرت اپنی ایک نئی تصویر دکھارہی ،تھی سات گھنٹےکی طویل مسافت کےبعد جب وادی میں داخل ہوئےتویوں محسوس ہواجیسے وقت تھم گیاہو۔فضا میں لہجوں کی خوشبو تھی محبتوں کا پیغام تھا  ،استقبال اور مہمان نوازی نےدل کوچھو لیا ۔انتظامیہ کی باتوں میں مٹھاس تھی  چہروں پر خوشی تھی آنکھوں میں عزم اورکہانیاں تھیں۔ گرما گرم کھانا پیش کیا گیا۔ اس کھانے میں محبت کی چاشنی تھی ۔کچھ ساتھیوں کو چائے کی طلب تھی گیس نہ ہونے کےباوجود بھی نہ جانے انتظامیہ نے کس طرح چائےبناکرپیش کی لمحہ لمحہ کھانے کا آرام کا پوچھا جا رہا تھا ،رات کے 12 بج چکے تھے مگر ان مخلص ساتھیوں کی آنکھوں میں نیند تک نہ دیکھی ،بھاگ بھاگ کرآنے والوں کو خوش آمدید کہا جا رہا تھا ۔آرام کا اور کھانے کا خیال رکھا جا رہا تھا ،خوشی اور مسرت کے ملے جلے جذبات تھے ۔

 نئی جگہ کی وجہ سے مجھے نیند نہیں آرہی تھی ،شاید یہی تو وہ وادی تھی جہاں میں اپنے آپ کو مکمل سمجھتی ہوں۔اس وادی کے ہر منظرکوآنکھوں میں اور دل کی گہرائیوں میں قید کرنا چاہتی ہوں ۔ایسے میں ہم باہر لان  میں آگئے ،لان میں بیٹھے آسماں کو دیکھ رہے تھے، جہاں پر لاکھوں ستارے جگمگا رہے تھے ۔میں نے خود کو کبھی اتنا مکمل محسوس نہیں کیا تھا ، وہ خاموشی وہ تنہائی وہ سکون جیسے کائنات مجھے خود میں سمو رہی ہو۔

 

"پہلا دن :نظم و ضبط کا سبق لیے"

 وقت کی پابندی کا پیغام لے کر آیا ن،ماز فجر سے لے کر رات کے سونے تک ہر لمحہ تربیت اورمقصد کے ساتھ جڑا ہوا  ہر سیشن علم  حکمت اور تجربے سے بھرپور تھا، قرآن سیرت ،تہذیب دعوت، تنظیم اور اخلاقیات پر ہونے والے دروس نے جیسے ایک پر کھول کر دل کی صفائی شروع کر دی۔

 

" بھائی چارہ "

کھانے کے دوران قطاروں میں بیٹھ کر سب کا مل جل کر کھانا کھانا ایسے لگ رہا تھا جیسے گرمی میں سائبان کے نیچے بیٹھ کر سکون طلب کرتا۔ گھنی چھاؤں میں ہر لمحہ اخوت کا پیغام دے رہا تھا یہ وہ وادی تھی جہاں نہ کوئی بڑا تھا نہ چھوٹا تھا سب اللہ کے بندے اور سب ایک ہی مقصد کے راہی تھے۔

 

"فکری اور عملی تربیت"

 اس وادی میں صرف باتیں ہی نہیں تھیں عمل کی مشق بھی تھی ،صفائی، کھانے کی خدمت ہر کام ٹیم ورک کی صورت ذمہ داری کے ساتھ احساس کے ساتھ سکھایا گیا۔  یہ احساس کہ زندگی کا ہر لمحہ اللہ کی راہ میں لگ سکتا ہے ۔زندگی کے معنی بدلنے لگے۔

 

 نئی منزل کی طرف پہلے قدم

کا آغاز

  سادہ پروقار ماحول میں ہوا شرکامختلف شہروں پس منظر اورتنظیمی تجربات سے تھے مگر سب کا مقصد ایک تھا سیکھنا سمجھنا اور بہتر تربیت یافتہ بننا  ،موضوعات  میں علم حکمت اور مہارتوں کی آمیزش تھی۔ ورک شاپ کے دوران مختلف موضوعات پر گہری گفتگو ہوئی استقبال خوش آمدید سے کیا گیا ۔ پورے پاکستان سے آنے والی یوتھ کا پہلا خطاب قیمہ پاکستان ڈاکٹر  حمیرا طارق کا تھا ۔

انصاف کی داعی ،کردار میں نکھار

جماعت کی راہ گزر میں ہیں ستارہ ہزار

ان کا   "عنوان جماعت اسلامی کی یوتھ کا ویژن"تھا انہوں نے  اس موضوع پہ بات کرتے ہوئے بڑی محبت اور پیار بھرے لہجے میں نصیحت کرتے ہوئے کہا  آپ سب میری بیٹیاں ہیں، مستقبل کی ممار ہیں ،سب سے پہلے  اپنے اندر مثبت سوچ پیدا کریں اور اس تیز ترین دنیا  کی دوڑ میں صلاحیتیں  خود پیدا کریں ۔آپ کو خود ایڑیاں اٹھانی پڑیں گی۔ جماعت اسلامی کے نوجوانوں کو خلافت راشدہ کے اصولوں پر مبنی معاشرہ تشکیل دینا ہے ۔اخلاق ،دیانت داری ،سچائی،صبر اور حیا کو اپنا شعار بنائیں پھر دعوت،تنظیم ،تربیت اورخدمت خلق کےذریعےمعاشرے کوبدلناہوگا ۔

 محترمہ آسیہ ارشد(  ممبر یوتھ ڈیسک )نے پورے پاکستان سے آئی ہوئی یوتھ سےجواس ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، فردا ًفرداً تعارف لیا،ان چہروں سے بھی روشناس کروایا  جن کو نہیں جانتے تھے، اگرچہ روابط قائم تھے مگر فون کی حد تک  باہمی تعارف سے وہ چہرے دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو ئی ۔

  "زرافشاں رکن مرکزی شعوری 

 کا عنوان "پلاننگ کیسے کریں؟ اہداف کیسے طے کریں؟ تھا"

انہوں نے اپنے موضوع سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی آنکھوں سےخواب دیکھیں۔جے آئی یوتھ ایسی  قیادت تیار کرےجوجماعت اسلامی کو لیڈ کرے اور یوتھ کو بھی لیڈ کرے ۔اپنے خوابوں کو آگے بڑھائے ، پوری دنیا تک پھیلائے جو لوگ ہمالیہ کو عبور کرنا چاہتے ہیں وہ جوتوں کی قیمت نہیں دیکھتے ہیں، ان میں کوئی خوف اور ڈر نہیں ہوتا ،انہوں  نے بتایا  کہ پلاننگ کی چند لکیریں ہوتی ہیں، یہ اس وقت کارآمدہو ں گی جب اس پر عمل ہوگا۔

 اگلا سیشن نائب قیمہ  سمیحہ راحیل قاضی کاموضوع "سیلف ڈیویلپمنٹ"  تھا ،انہوں نے اپنےموضوع کےحوالےسے بات کرتے ہوئے اپنےشفیقانہ اورمحبت بھرے انداز میں انہوں نےبتایا کہ صلاحیتوں کو آگے بڑھ کر پیش کیجیے۔  اپنی غلطیوں سے سبق سیکھئے ،اپنے جج خود بن جائیے ، جس چیز کی تمہیں طلب ہو اس کو دوسروں میں بانٹ دیجئے ، وہ لوٹ کر واپس تمہاری طرف آئے گی۔  اپنا محاسبہ کیجئے اپنی حیثیت کو سمجھیئے اور اپنی حیثیت کے مطابق کام  لیجئےبڑا دعوی ٰ کیجئے  اور بڑے کام کیجئے۔

"اگلا پروگرام ڈاکٹر شاہد وارثہ( ہیڈ اوقاف و شعبہ تربیت جماعت اسلامی) کا تھا ان کے پروگرامکا عنوان تھا جینرz کو کیسے کنٹرول کریں ؟"

یہ اس وقت کی اہم ترین ضرورت تھی ،بڑا بہترین سیشن رہا ،بہت ساری ذہن کی الجھنیں تھیں جو سیشن میں سلجھ گئیں  ۔

 

 اختتامی لمحے

نیا عہد اور نیا سفر"

 اس وادی کے آخری روز سیشن کے اختتام پر جب ماسٹر ٹرینر کا سند نامہ دیا گیا تو وہ محض ایک کاغذ نہ تھا وہ ایک ذمہ داری کا پروانہ تھا، اب ہم صرف کارکن نہیں تھے، ہم تربیت کی داعی تحریک کے معمار اور کردار کے ترجمان بن چکے تھے۔ اس خوبصورت وادی میں کروائی جانے والی ماسٹر ٹرینر ورکشاپ ایک نقطہ انقلاب تھا ،یہاں سے ہم نے سیکھا کہ الفاظ کا اثر کب ہوتا ہے؟ کہنے کا وقت کیا ؟ اور خاموشی میں اثر کیسے پیدا کریں؟ ہم نے سیکھا کہ تربیت صرف علم کی دنیا میں نہیں بلکہ روشنی بانٹنا ہے ،جب اختتامی دعا کے ساتھ تربیت گاہ ختم ہوئی تو جسم تھکا ہوا ضرور تھا مگر روح  ایک نئی تازگی سے بھرپور تھی ۔دل میں ایک عہد تھا اب یہ وقت یہ علم یہ شعور صرف میرے لیے نہیں امت کے لیے ہے ۔واپسی دراصل زندگی کے ایک نئے سفر کا آغاز تھی ،جہاں راستہ اب واضح تھا کہ منزل اللہ کی رضا ہے۔ اس وادی کا یہ مختصر سفر گویا ایک روحانی تجدید عہد کا ذریعہ تھا ،یہ جگہ محض اینٹوں اور سڑکوں کا مجموعہ نہیں فکر تربیت اور سادگی کا سنگم تھی۔ یہاں آ کر یوں لگا جیسے انسان کچھ دیر کے لیے دنیا کے شور سے نکل کر خود سے ملنے آ گیا ہو۔

نائب قیمہ ثمینہ سعید نے کیا خوب صورت الفاظ  کی صورت میں الوداعیہ کہا ۔۔۔۔

 چند الفاظ حاضر خدمت ہیں

یاد رکھو۔۔۔

ہم صرف کچھ دن کے ساتھی نہیں

ہم ایک ہی قافلے کے مسافر ہیں

یہ قافلہ ایک ہی منزل کا مسافر ہے

وہ صبح نو ۔۔۔جو ظلمت کو مٹا دے گی ۔

اب تم واپس جا رہے ہو لیکن تمہارا دل تمہارا عزم اور تمہاری محنت اس مرکز سے جڑ کر ایک بڑے خواب کی تعبیر کا حصے بنے گی ۔۔۔

 

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے