
صبا احمد
حدیث پاک ہے
نبی کریم صہ نے فرمایا
مجھے مشرق سے ٹھندی ہوائیں آتی ہیں
آخری جنگ اور معرکہ پاکستان اوراسرائیل کےدرمیان ہوگا،یہ دنیاجانتی ہےاوراب اسرائیل اس کاوزیراعظم صاف الفاظ میں اپنا بیانیہ بھی دے چکا ہے کہ ہمیں پاکستان سے ہی خطرہ ہے ۔حضرت مہدی اور حضرت عیسی علیہ السلام دجال سے لڑیں گے تو ان کے دستے میں صرف بارہ ہزار مسلمان ہوں گے اور وہ خراسان سے آئیں گے جو ایران افغانستان اور پاکستان کے علاقے ہیں
۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ مغرب دنیا کےلیےباعث تفتیش ہے اور مسلم دنیا کے قابل تحسین۔ 10مئی کے بھارتی حملے نے دنیا کو ہمارے دفاعی نظام نے حیرت میں ڈال دیا ۔بھارت کے پیچھے اسرائیل اور درپردہ امریکہ اور اس کے اتحادی تھے ۔
قطر پراسرائیل کا حملہ ہوا،قطرنےاپنی انگلیوں کو خود ہی زخم ہی کرلیا جواس کا سب بڑا اتحادی تھا۔دفاعی اورتجارتی نکتہ نظرسےدارالحکومت دوحہ پر حملےنےقطرکوخواب غفلت سے جگا دیا جس کے نتیجے میں عرب دنیا کو اسلامی ممالک کی کانفرنس بلانا پڑی۔ دشمن اب اس کی دہلیز پر پہنچ چکا ہے ،عربوں کی اتنی خاطر مدارت کے باوجود ٹرمپ نے گرگٹ کی طرح رنگ بدلا ۔
۔
اسرائیل نے قطر پر حملہ اس لیے کیا بقول اس کےکہ کےحماس کاوفد وہاں موجود ہے،ان کی تلاش میں کیا ۔تو حماس نے ساری دنیا کو نہ صرف باور کرایا کے غزہ فلسطین کا حصہ ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے ،اسرائیل قابض اور دہشت گرد ہے، وہ دوسال سے مسلسل جنگ میں فلسطینوں کی اور بچوں کی نسل کشی کر رہا ہے ۔اب عربوں کو جگایا کہ تم ہمارے لیے نہیں اٹھے تو امریکہ تمہارا بھی دوست نہیں وہ گریٹر اسرائیل کے خواب کی تکمیل کے لیے اور مشرق وسطی میں اسرائیل کا تسلط قائم کرکے ان کو اپنے ہاتھ میں رکھے گا۔ ایشیا میں بھارت اس کا دوست ہے ۔
اب کیا اسرائیل ہر جگہ دندناتا پھرے گا ؟
جیسے امریکہ نے پاکستان اور افغانستان پر حملہ کیا، اسامہ بن لادن کی تلاش میں ،یہ بین الاقوامی قانون کےخلاف ہے کہ آپ کسی ملک کی آزادی اور سلامتی پر ضرب لگائیں ،یہ دہشت گردی ہے جو اب اسرائیل نے دہرائی۔
قطر کے پاس رافیل اور ٹائیفون جیسے طیارے ہیں مگر چونکہ یہ امریکہ سے خریدے گئے تو ریڈار سسٹم امریکہ کے پاس ہے اور وہ بند ہوگیا اور قطر بے بس ،یمن بھی اس کی مدد کو نہ آسکا ۔اب عربوں کو تشویش ہوئی اتنا مہنگا امریکن اسلحہ خریدنے کے کیا فائدہ مشکل میں وہ کام ہی نہ آسکا ۔
مسلم حکمرانوں کے پاس نہ نیٹو جیسی ٹاسک فورس ہے، جو اب انہیں بنانے کی اشد ضرورت ہے جو مسلم اتحاد اور حفاظت کو ممکن بنائے ،مشکل میں ایک دوسرے کے کام آئے ،ورنہ اس وقت فلسطین کو بچانے کے لیے حماس تنہا نہ کر رہے ہوتے ۔ مغرب اپنے مقصد کے لیے دوسری اقوام کو نشانہ بنا تا ہے اور اپنی قوم کو تحفظ دیتا ہے ۔
اقوم متحدہ جو فیصلے کرتا ہے ۔اس کا فائدہ یورپین کمیونٹی کو ہوتا ہے اور یہ مسلم ممالک کے خلاف ہوتے ہیں ، یہ ادارہ جب بھی اہم اجلاس بلاتا ہے، امریکہ اور اس کے اتحادی فیصلوں کو ویٹو کردینے تو وہ مسئلہ حل ہی نہیں ہوتا ،جیسے مسئلہ کشمیر اور فلسطین جس پر اسرائیل غاصبانہ قبضہ کر بیٹھا ہے اور دنیا کی بدترین انسانی جان و خون نسل کشی کررہا ہے ۔ اور اب وہ مشرق وسطی کے باقی ممالک کو بھی ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ لبنان ایران اور اب قطر اسی لیے خطے میں دہشت گردہ کرتا پھر رہا ہے۔ ایران نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا تو صدر ٹرمپ امن کی فاختہ اپنوں کو بچانے پہنچ جاتی ہے ۔
پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ خوش آئند معاہدہ ہے اور دونوں ممالک اسٹریٹجک پارٹنر ہوں گے ۔
مشکل حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے،جنگی مشقیں اکٹھی ہوں گی،بظاہر دفاعی معاہدہ ہے۔پاکستان نے اپنے ایٹمی پروگرام کو بھارت کے خلاف ہی مختص رکھا ہے ۔
تل ابیب کی بیس ،سعودی عرب سے پندرہ بیس منٹ کی مار ہوگی ۔اسرائیل جانتا ہے وہ بیس پاکستان کے انڈر ہوگی ۔اسرائیل اور امریکہ کو یہ فکر لاحق ہے اور واحد مسلم ایٹمی پاور مغرب پر بھاری ہے ،اس معاہدے میں ایران کو بھی شامل ہونا چاہیے ۔
مشرق وسطی کے ممالک کی نظریں اب پاکستان پر ہیں۔ قبلہ اول روضہءرسول صہ حفاظت سب سے اہم اور پاکستان کی سلامتی و حفاظت بھی اہم ہیں ۔


































