
سمائرہ بی بی
جماعت اسلامی کے بانی مولانا سیّدابوالاعلیٰ مودودیؒ برصغیرکےعظیم مفکراوراسلامی اسکالر تھے۔ آپ 25 ستمبر 1903ء کو اورنگ آباد (بھارت) میں
پیدا ہوئے۔ آپ نےاپنی زندگی اسلام کےپیغام کو عام کرنےاورامت مسلمہ کوقرآن و سنت کی روشنی میں ایک منظم جماعت کی شکل دینےکےلیےوقف کر دی۔
مولانا مودودیؒ نے جماعت اسلامی کی بنیاد 1941ء میں رکھی۔ان کامقصدایک ایسی جماعت بنانا تھا جو اسلام کوبطورمکمل ضابطۂ حیات دنیا کےسامنےپیش کرے اور معاشرے کو قرآن وسنت کے مطابق ڈھال سکے۔آپ نےدرجنوں علمی وفکری کتابیں لکھیں-ان کی سب سےمشہورتفسیر"تفہیم القرآن" ہے جس نے عام فہم انداز میں قرآن کےپیغام کو لوگوں تک پہنچایا۔
مولانا مودودیؒ کی پوری زندگی جدوجہد، تحریروتقریراوراسلامی نظام کے قیام کے لیےوقف رہی۔ آپ نے مسلمانوں کویہ سبق دیا کہ اسلام صرف عبادات کا نام نہیں بلکہ سیاست، معیشت، معاشرت اورتعلیم ہر شعبےمیں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ 22 ستمبر 1979ء کو امریکہ میں وفات پا گئےاورلاہورمیں آپ کی تدفین ہوئی۔ آپ کی خدمات ہمیشہ امت مسلمہ کے لیے رہنمائی کا چراغ رہیں گی۔



































