
درویش کے قلم سے
افراد آتےجاتےرہتےہیں،نظریہ باقی رہتا ہے
چند دنوں سے ایک طوفان سا برپا ہے۔۔۔
مشتاق احمدخان صاحب نےجماعتِ اسلامی سےاستعفیٰ دےدیا۔فطری بات ہےکہ جب کوئی تربیت یافتہ،مخلص اوردیرینہ رفیق تحریک سےالگ ہوتا ہےتودلوں کودکھ ہوتا ہے۔یہ جذباتی وابستگی ہی تحریکوں کی اصل روح ہوتی ہے۔
مگر کیا یہ پہلا موقع ہے؟
نہیں۔۔۔۔
تاریخ گواہ ہیں —ماچھی گوٹھ کےاجتماع سےلےکراسلامک فرنٹ کےقیام تک،ایسےکئی مواقع آئےہیں،جب بڑے بڑے نام جماعت اسلامی سےالگ ہوئے۔اُس وقت بھی دلوں میں اضطراب تھا، سوالات اٹھے،مگر کیا جماعت ختم ہو گئی؟
کیا اس کا کام رُک گیا؟
بالکل نہیں۔۔۔۔
نظریہ ہی تحریک کی جان ہے۔جماعت اسلامی کی اصل قوت شخصیات نہیں بلکہ اس کانظریہ ہے۔یہ نظریاتی اساس ہی ہےجواسےدیگر جماعتوں سے ممتاز کرتی ہے۔جب تک قیادت سےلےکرکارکنان تک سب اسی بنیادپرقائم رہیں گے،کسی ایک فردکےجانےیاآنےسےتحریک کےسفرپرکوئی اثرنہیں پڑے گا۔ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ ہماری وابستگی کسی فردسے نہیں، بلکہ اقامتِ دین کےاس عظیم مشن سےہےجوہماری زندگیوں کامقصد ہے۔
راہِ حق میں رکاوٹیں فطری ہیں۔
اس جدوجہدمیں رکاوٹیں بھی آئیں گی،آزمائشیں بھی ہوں گی۔
سب سےبڑی رکاوٹ وہ دشمن ہےجوانسان کےذہن ودل پراثراندازہونےکی کوشش کرتا ہے— اور وہ ہے۔۔۔۔ شیطان۔
اسی لیےآج ضرورت ہےکہ جماعت کی مرکزی اورمقامی قیادت یہ سوچےکہ ہم اپنےکارکنان کوشیطان کی چالوں اوردورِحاضر کے فتنوں سےکیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ان کے ایمان، فکر اور کردار کو کیسےمضبوط بنایاجاسکتاہےتاکہ وہ ہرحال میں تحریک کے ساتھ، نظریےکےساتھ اور اللہ کے دین کے غلبے کے مشن کے ساتھ جڑے رہیں،یہی استقامت کی ضمانت ہے۔یہی وہ سوچ اور تربیت ہے جوجماعت اسلامی کوماضی میں بھی استقامت عطا کرتی رہی ہےاور آئندہ بھی اسی نظریاتی بنیاد پر یہ تحریک زندہ و تابندہ رہے گی ۔



































