
گل صنوبر
پاکستان میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر ہے۔عوام کو مارنے کے لیے اس جن کا پہلا ہتھیار ہے بجلی کا بل! چشم زدن میں مہینہ
گزر جاتا ہے اور بال حاضر ہو جاتا ہے جو خود کسی بڑے جن سے کم نہیں ،اس پر افتاد یہ کہ ایک نیا قانون کے صارف کو اضافی چارجز کےساتھ جرمانہ بھی دینا ہوگا ،اگر اس نے 200 یونٹس سے زیادہ بجلی استعمال کی توصرف یہی نہیں اس جرم کی پاداش میں اسے چھ ماہ تک اضافی چارجز اور جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔چھ مہینے کے بعد دیکھا جائے گا کہ اب وہ کتنے یونٹ بجلی استعمال کر رہا ہے اگر 200 یونٹ سے کم ہوئی تو ہی اس کا بل اضافی چارجز اور جرمانے سے مستثنیٰ ہوگا۔یعنی کہ صارف کے لیے سزا کی مدت چھ ماہ ہے ،اگر اس نے 200 یونٹ بجلی استعمال کی۔
پاکستان کی خدوخال کو دیکھا جائے تو اللہ نے غریب نہیں مالا مال ملک بنایا ہے جس ملک میں دریا، سمندر پہاڑ ،جھیلیں ،ندیاں، ابشار، ریگستان، میدانی، پہاڑی برفانی ،سر سبز و شاداب، علاقے ہوں وہ کیسے غریب ہو سکتا ہے۔دراصل ہم اللہ کی اس تقسیم سے مدد ہی نہیں لیتے، جب تک عوام کی امانت میں خیانت کا سلسلہ برقرار رہے گا ،عوام کو تمغہ پریشان حال قوم برائے بدحالی ملتا رہے گا۔بجلی ہماری بنیادی ضرورت ہے لیکن بلوں کی ادائیگی موجودہ حالات میں ایک گمبھیر صورتحال ہے۔ وطن عزیز میں قابلیت کی کسی طور کمی نہیں ہے ہمارے ملک کے نوجوانوں اور شاگردوں نے اپنی مدد اپ کے تحت بجلی پیدا کرنے کے کئی منصوبے اور ماڈلز بنائے کئی انجینئرز نے اس سلسلے میں اپنی خدمات پیش کیں مگر حکومتی سطح پر اس کی کبھی بھی سرپرستی اور حوصلہ افزائی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی ہمسایہ ملک کی پیشکش کے باوجود ان کی ٹیکنالوجی حاصل کر کے فائدہ اٹھایا گیا ہے۔یاد رہے کہ ہائیڈرو پاور کے ذریعے سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔
پاکستان ہر سال سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے سال گزر گئے کوئی انتظام اس پانی کا محفوظ کرنے کے لیے نہیں کیا گیا اس ضمن میں پڑوسی ملک بھی ہمیں پانی کے بہاؤ کا تحفہ دے ڈالتا ہے۔اس پانی کو محفوظ ظ کر کے پانی کے ساتھ بجلی کی کمی بھی پوری کی جا سکتی ہے۔دنیا میں سب سے سستی بجلی پانی سے بنتی ہے لیکن ہم اپنا کتنا پانی ضائع کر دیتے ہیں اور پرائیویٹ رینٹل پاورز کے محتاج بن جاتے ہیں جو گیس تیل اور کوئلے سے بجلی بنا کر ہمیں فی یونٹ 100 روپے کے اندر مہیا کرتے ہیں۔سستی بجلی کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا انتہائی ناگزیر ہے۔مثال کے طور پر دریائے سوات اور دریائے درال جو کہ ویری اور کالام سے نکلتے ہیں اور بحرین کے مقام پر آ کے ملتے ہیں ،یہاں سارا سال پانی کا تیز بہاؤ رہتا ہے ،اگر سوات دریائے سندھ کوہستان دیر چترال چکدرہ ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے دریاؤں اور مختلف ندی نالوں اور درو ں پر واٹر ویل مشین نصب کر دی جائے تو پرائیویٹ رینٹل پاور پلانٹس سی جان چھوٹ جائے کیوں کہ اس پانی سے ملنے والی بجلی فی یونٹ ایک روپیہ ہوگی۔کچھ عرصہ پہلے اس تجربے کو ایک کینیڈین کمپنی پونسلیٹ کے نام سے سامنے لائی ہے جو ایک واٹر ویل مشین ہے۔جب واٹر ویل پانی کے بہاؤ کی وجہ سے حرکت کرتا ہے تو توانائی پیدا کرتاہے ،اس کے بارے میں مکمل تفصیلات ہیئرنگ انڈسٹریز نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں ہیں ۔
اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں
بے باکی و حق گوئی سے گھبراتا ہے مومن
مکاری اور فریبی پر اتراتا ہے مومن
ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کے نام نہاد اشرافیہ کی حد سے زیادہ بجلی کی فراہمی کو عام آدمی کے برابر کیا جائے۔ہر پاکستانی بجلی کے ناجائز سماعت چوری اور کرکنڈا سسٹم پرہیز کرے۔حکومت ہی سرپرستی دست شفقت میں بدل جائے تو عوام کہ دکھوں کی مرہم پٹی کی جا سکتی ہے۔ مغربی دنیا کی اندھی تقلید کرنے کے بجائے ہوش مندانہ تقلید بھی کی جا سکتی ہے۔



































