کیا اس رمضان اپنے رب کو راضی کیا؟

عشاء بنت فاروق

رمضان کے دن ایک ایک کر کے گزر رہے ہیں۔ سحری کی وہ خاموش گھڑیاں، افطار کے وہ

مختصر لمحے اور راتوں کی عبادتیں، سب آہستہ آہستہ ماضی حصہ بنتی جا رہی ہیں مگر دل کے اندر ایک سوال بار بار اٹھتا ہے کہ کیا میں نے اس رمضان اپنے رب کو واقعی راضی کیا؟۔

میں نے روزہ تو رکھامگر کیا میری آنکھیں گناہوں سے بچی رہیں؟ میری زبان نے کتنی بار کسی کا دل دکھایا؟ کتنی بار میں نے غیبت کی، جھوٹ بولا یا کسی کو نظر انداز کیا؟ اگر میرا رب آج مجھ سے پوچھ لے کہ "میرے بندے! تم نے میرے لیے کیا کیا؟" تو کیا میرے پاس کوئی ایسا جواب ہوگا جس پر میرا دل مطمئن ہو؟

رمضان تو ہمیں بدلنے آیا تھا، یہ مہینہ تو ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑنے، گناہوں کو چھوڑنے اور اپنے رب کے قریب ہونے کا مہینہ تھا مگر کہیں ایسا تو نہیں کہ میں نے اسے بھی صرف رسمی سا بنا دیا؟ دن بھر بھوکی پیاسی رہی مگر دل کی دنیا میں ہی بھٹکتی رہی۔

افطار کے دسترخوان تو سجے مگر کیا میں نے کسی محتاج کی آہ سنی؟ راتوں میں تراویح تو پڑھیں مگر کیا کبھی سجدے میں ایسا لمحہ آیا ،جب دل ٹوٹ کر رو پڑا ہو؟ کیا کبھی میں نے تنہائی میں اپنے رب سے بات کی ہو :"اے اللہ! میں بہت کمزور ہوں ۔مجھ سے بہت غلطیاں ہوئیں، مجھے معاف کر دے۔"

آج جب رمضان رخصت ہونے کے قریب ہے تو دل گھبرا جاتا ہے۔ پتہ نہیں اگلا رمضان نصیب ہوگا یا نہیں۔ کتنے لوگ پچھلے سال ہمارے ساتھ تھے، آج وہ قبروں میں سو رہے ہیں۔ ان کی جگہ ہم کھڑے ہیں اور شاید اگلے سال ہماری جگہ کوئی اور ہو۔

یہ سوچ کر دل کانپ جاتا ہے کہ اگر آج زندگی کی کتاب بند ہو جائے تو کیا میرا رب مجھ سے راضی ہے؟ یا میری کوتاہیاں میرے سامنے کھڑی ہوں گی؟لیکن پھر بھی امید باقی ہے۔ میرا رب بڑا مہربان ہے۔ وہ ایک آنسو، ایک سچی توبہ اور ایک ٹوٹے ہوئے دل کو رد نہیں کرتا۔اس لیے ابھی بھی وقت ہے،اپنے دل کو جھکا لوں، اپنے ہاتھ دعا کے لیے اٹھا لوں اور اپنے رب سے کہہ دوں۔۔۔

"اے میرے اللہ! اگر میں نے اس رمضان میں تجھے راضی نہیں کیا تو مجھے معاف کر دے۔ میری عبادتیں کمزور ہیں مگر تیری رحمت بہت بڑی ہے۔ مجھے اپنی مغفرت میں چھپا لے اور مجھے ایسا بنا دے کہ تو مجھ سے راضی ہو جائے۔"شاید ایک سچا آنسو ہی وہ راستہ بن جائے جو مجھے میرے رب کی رضا تک پہنچا دے۔

شہر شہر کی خبریں

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں، دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی(ویب ڈیسک) میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد کئی سڑکیں تالاب بن گئیں اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ مختلف سڑکیں بند کر دی گئیں

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

برطانوی وزیراعظم نے ایران کیخلاف زمینی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا

لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹامر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ ایران کے خلاف کسی بھی زمینی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا۔

... مزید پڑھیے

یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے،امریکی صدر نے یہ بات ایئر فورس ون میں صحافیوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

مہنگے دام پھیکے پکوان (عرشمہ عمر)

 عرشمہ عر

نہ چاہتے ہوئے بھی وقت کا سرکتا سرا ہاتھ سے چھوٹنے کو تیارہے اور میں اس کوشش میں سرگرداں کہ اونٹ کسی کروٹ بیٹھے

... مزید پڑھیے

مہنگائی اور ہم (عشاء بنت فاروق )

عشاء بنت فاروق

مہنگائی آج کے دور کا ایک ایسا اہم ترین مسئلہ ہے جس نے ہر فرد کی زندگی کو متاثر کر رکھا ہے۔ یہ صرف اعداد و شمار کا کھیل نہیں بلکہ ایک عام انسان کی

... مزید پڑھیے

اللہ ہمیں سچااور پکا مومن بنا دے (طیبہ شاکر)

طیبہ شاکر

ہلکی ہلکی دبی دبی سسکیاں۔۔۔۔۔۔۔ کہاں سے آرہی ہے یہ آواز۔ چاروں طرف نظر دوڑائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کچھ دکھائی نہیں دے رہا آواز ہے کہ مستقل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

... مزید پڑھیے