
یاسمین اسلم/ کراچی
آج کراچی میں گر ج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے ،یہ خبر پڑھتے ہی میں فکر مند
ہو گئی ،ابھی چند دن پہلے کی بارش نے شہر کا نقشہ بدل دیاتھا ،سڑکیں دریاؤں کا نقشہ پیش کر رہی تھیں، جگہ جگہ ٹریفک بلاک تھا ،روڈ پر لگے سائن بورڈ گرنے کی وجہ سے تین چار لوگ لقمہ اجل بن گئے اور اگر بروقت برساتی نالوں کی صفائی کر لی جاتی تو یہ صورتحال نہ ہوتی ۔گٹر اور بارش کا پانی مل کر شدید گندگی کا نقشہ پیش کر رہا تھا۔ حکومتی سطح پر ان مسائل سے نپٹنے کے لیے کوئی بندوبست نہیں کیا گیا تھا، لوگ اپنی مدد اپ کے تحت راستے کھول رہے تھے۔حکومتی اداروں کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہ تھا ،شہر میں تاریکی کا راج تھا ،بارش کا ایک چھیٹا پڑنے کے ساتھ ہی بجلی غائب ہو چکی تھی ۔
اپ جدھر بھی نگاہ دوڑائیں بدنظمی چور بازاری لوٹ مار کا بازار گرم ہے ،نہ لوگوں کی جان محفوظ ہے نہ عزت اورنہ مال۔ حکومت کہاں ہے ؟حکومتی ادارے کہاں ہیں ؟
ان سب کا ذمہ دار کون ہے ؟
کراچی روشنیوں کا شہر تھا ،اس کی صبحیں بھی چمکتی تھی اور راتیں بھی روشن اور پر رونق ہوتی تھین ۔۔۔۔۔۔۔آج صورتحال یکسر مختلف ہے ۔وڈیرا شاہی نظام نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ اس نظام کو جڑسے اکھاڑ پھینکا جائے ۔ اقربا پروری، بددیانتی ،کرپشن نے عوام کو مایوس کر دیا ہے ۔
اللہ رب العزت سورہ انفال کی ایت نمبر 29 میں فرماتے ہیں
"گناہ اور نا انصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو "
ہمارے ملک کا ہر شعبہ صحت اور تعلیم کے سمیت کرپشن کا شکار ہو چکا ہے ۔سرکاری اسکولوں کی عمارتیں نہایت شکستہ حال ہیں، اکثر اسکولوں میں ٹیچر موجود نہیں گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرتے ہیں ،ہاسپٹل کی حالت اس سے بھی زیادہ خراب ہے ۔بڑے بڑے سرکاری ہاسپٹلز کے اندر عملہ ناکافی ہوتا ہے۔
عوام سے بدترین سلوک کیا جاتا ہے ،مہنگائی اور کرپشن کی وجہ سے غربت کی سطح دن بہ دن بڑھ رہی ہے ۔اندرون سندھ 28 لاکھ بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہیں۔غربت کی سطح اتنی بڑھ چکی ہے کہ شدید موسم میں بچوں کے پیر میں جوتا تک نہیں ۔حکومت اس کا کوئی سد باب کرنے پر تیار نہیں ۔ہمارے ملک کا نوجوان طبقہ پریشانی اور کشمکش کا شکار ہے ۔با صلاحیت اور ہنر مند نوجوان ببرون ملک سدھار رہے ہیں۔ حکومت اس کا کوئی بھی سد باب کرنے پر تیار نہیں ۔سٹریٹ کرائم ،بد امنی اور ملک کی ابتر صورتحال کی وجہ سے نوجوانوں کا تعلیم حاصل کرنا ایک بہت بڑا مرحلہ بن چکا ہے ۔پبلک ٹرانسپورٹ نا پید ھے،بچے ہمارا مستقبل ہیں ۔ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، ہمارا انے والا کل ہیں۔
ہم ان تمام چیزوں کی طرف سے کیسے آنکھیں بند کر سکتے ہیں۔ ان حالات کے تناظر میں آپ خود اندازہ لگائیں کہ ان سب کا ذمہ دار کون ہے؟ ؟؟ اخر یہ سب کب تک چلتا رہے گا، کب تک ہمارے لوگ ڈمپروں کے نیچے کچلے جاتے رہیں گے، گٹروں میں ڈوب کر مرتے رہیں گے اور حکومت چین کی بانسری بجاتی رہے گی ،اگر اج بھی ہم نہ اٹھے تو پھر کب اٹھیں گے ؟؟؟؟؟؟۔


































