
یاسمین اسلم/ کراچی
موبائل فون ایک ایسی ایجاد ہے جس نے قریب کے لوگوں کو دور اور دور کے لوگوں کو قریب کر دیا ہے !۔
آپ پوچھیں گے کیسے ؟ایک کمرے کے اندر گھر کے چار افراد موجود ہیں ،سب کے ہاتھوں میں موبائل فون ہیں ، وہ ایک دوسرے سے قطعی خبر ہیں اور موبائل کے اندر اس قدر گم ہیں کہ اگر کوئی ایک آواز دے تو شاید متوجہ بھی نہ ہو پائیں ۔
اس کے برعکس ہمارےدور پرے کے رشتے دار ،پرانے دوست،دنیا کے مختلف ملکوں میں رہنے والے ہمارے موبائل فرینڈز ہم سےبہت قریب ہو چکے ہیں۔ صبح اٹھتے ہی گڈ مارننگ کہنا ،میسیجز فارورڈ کرنا اور پڑھنا ،ریلز دیکھنا ،آنکھ کھلتے ہی ہماری سب سے پہلی ضرورت موبائل فون ہوتا ہے ۔سب سے پہلے ہم اس پہ ٹائم دیکھتے ہیں اور اس کے بعد سکرولنگ شروع ہو جاتی ہے اور ٹائم کا پتہ ہی نہیں چلتا ۔
گھر میں کیا ہو رہا ہے، اس کی ہمیں خبر نہیں ہوتی ،ہمارے ساتھ ناشتے کی کی میز پر بیٹھے ہوئے لوگ ایک دوسرے سے تقریبا ًبیگانے ہوتے ہیں ،سب کے ہاتھوں میں موبائل فون ہے اور ہوں ہاں میں باتوں کا جواب دیا جا رہا ہے ۔یہ کوئی اچھی صورتحال نہیں ۔ موبائل فون ایک ایسی ایجاد ہے جو اس وقت ہماری ضرورت بن چکی ہے ۔
ہمیں اسے ضرورت ہی رہنے دینا چاہیے ۔اس کی خوبیوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اس کی خامیوں سے اپنے اپ کو بچانا چاہیے ۔کوئی بھی چیز جب حد سے گزر جاتی ہے تو فتنہ بن جاتی ہے ۔ہمیں اپنے آپ کو فتنے میں پڑنے سے بچانا ہے ۔اس کا مفید استعمال کرنا ہے ۔ موبائل فون ایک بہترین ایجاد ہے ۔اس کے بے شمار فوائد ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کے اندر بہت زیادہ نقصان اور برائی بھی موجود ہے ۔ہمیں اس کے نقصانات سے بچنا ہے ،اپنی انسلوں کو بچانا ہے اور اس کا مثبت استعمال خود بھی کرنا ہے اور اپنے بچوں کو بھی سکھانا ہے ۔
دنیا ایک گلوبل ولیج بن چکی ہے ،دنیا بھر کی معلومات دنیا بھر کے مسائل دنیا بھر کے حالات ہماری ایک انگلی کی کلک پر آچکے ہیں !کم وقت اور کم محنت میں ہم بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ایک وہ وقت تھا جب ایک دحدیث کے علم کے لیے لوگ کوسو ں میل کا سفر طے کرتے تھے تو کیوں نہ ہم آج اس سے وہ خیر حاصل کریں جو ہمیں اور ہماری نسلوں کو سنوار دے ۔ ہم اس سے خیر سمیٹیں اور خیر کو پھیلائیں ۔



































