
یاسمین اسلم /کراچی
بجٹ 2026 نے عوام کی مشکلوں اور پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا ہے ۔عام آدمی پر ٹیکسز کی صورت میں مزید بوجھ لاد دیا گیا!مہنگائی کے طوفان میں
اضافہ ہو گیا ؛غریب ادمی کے لیے دو وقت پیٹ بھرنا مشکل ہو گیا ۔
حسب روایت بجٹ میں عوام کو نظر انداز کر دیا گیا ۔بجلی گیس کے بلز،بچوں کی تعلیم ،گھریلو اخراجات ،ناگزیر ضروریات کا پورا کرنا بھی عام آدمی کے بس سے باہر ہو گیا ہے ۔خاص طور پر گھریلو خواتین اس سے زیادہ متاثر ہوئیں !گھر کا بجٹ کیسے بنایا جائے؟
محدود آمدنی میں اخراجات کیسے پورے کیے جائیں ؟اخرجات کو کیسے کنٹرول کیا جائے ؟مہینہ ختم نہیں ہوتا کہ جیب خالی ہو جاتی ہے، خواہشات تو بہت دور کی بات ضروریات بھی پوری نہیں ہوتیں ۔کیسی پریشان کن صورتحال ہے ۔
حکومت وقت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ،حکومتی اہلکاروں کو مراعات پر مراعات دی جا رہی ہیں ! ہر انے والا بجٹ عوام کی مشکلات میں اضافہ کرتا ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسی حکومت بنائی جائے جو عوام کے مسائل کو سمجھے، انہیں حل کرنے کی کوشش کرےاور بجٹ عوام دوست بنائےتاکہ عام آدمی اپنی ضروریات سہولت سے پورا کر سکے۔



































