حرم کی یادیں (قسط نمبر ۲)۔

 یاسمین اسلم / کراچی

پہلا  عمرہ میں نےرمضان المبارک میں کیا تھا- الحمدللہ! پھر اللہ رب العزت نےمجھے بار بار اپنے در

پہ بلایا،اور عمرہ کی سعادت بخشی اور پھر دو مہینے 10 دن کے بعد حج اکبر آ گیا، میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا

میرے شوہر نے تیاریاں شروع  کر دیں ،انہوں نےبہت بہترین ارینجمنٹ کیا ھمارے لئے ھر طرح کی آسانی اور سہولت کا خیال رکھاکیونکہ ھمارے ساتھ میرے والد اورتین چھوٹی بچیاں تھیں۔ھماری تمام بکنگ جدہ سے ہی ہوگئی ۔مکہ میں حرم سے ہوٹل بہت قریب تھا،منی میں ایئرکنڈیشن خیمے، میدان عرفات  میں ھر آسائش مدنظررکھتےھوئے بہترین انتظام تھا ۔ کیوں کہ موسم گرما بھی اپنی شدت پہ تھا  ،اگلے دن ہمیں  مکہ کے لئیے جدہ سے روانہ ہونا تھا۔ پوری را ت مجھے خوشی  سے  نیند نہیں آئی ،دل کا عجب عالم تھا یقین نہیں آتا تھا کہ میں حج کے لیے جا رہی ہوں ،کبھی انکھوں سے آنسو نکلتے تھے، کبھی دل خوشی سے سرشار ھو جاتا تھا،میں اپنی کیفیت کو کوئی نام نہیں دے سکتی تھی ،ہم لوگوں کو صبح صبح سحری کے وقت گھر سے نکلنا تھا،میں نے اور میرے شوہر نے دو رکعت صلاۃ حاجات پڑھی اور اللہ تعالی سے دعا مانگی "اللہ رب العزت  ہمارے معاملات میں آسانیاں پیدا فرمانا اورہماری عبادات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمانا ، سجدہ شکر واجب تھاوہ بھی ادا کیا اس مبارک سفر پر بلاوے کا،  ہماری بسیں تیار کھڑی تھیں، ہم الحمدللہ وقت سے پہلے ہی پہنچ گئے اور اللہ کا نام لے کر  اس مبارک سفر پر روانہ ہو گئے جو ہر مومن مسلمان کے دل کی سب سے بڑی آرزو ہوتی ہے ۔الحمدللہ ثمہ الحمدللہ ❤️

مکہ پہنچ کر بسوں نے ہمیں ہمارے ہوٹل پر اتارا ،اپنا سامان وغیرہ سیٹ کرنے کے بعد ہم لوگ  حرم  کی طرف روانہ ہو گئے ،حرم پہنچنے کے بعد تو دل کی دنیا ہی عجیب ہو جاتی ہے۔

"کعبے پے پڑی جب پہلی نظر" 

 ،سمجھ نہیں آتاتھا کہ  ، کعبہ کو دیکھتے رھیں  یااللہ کے  حضور سجدہ ریز ھو جائیں، آنسو تھےکہ تھمتےھی نھیں تھے ،جو لوگ وہاں گئے ہوں گے وہ میری کیفیت کو بہت اچھے سے سمجھ رہے ہوں گے ،

ہم نے حرم میں طواف کیا اور منی کے لئے روانہ ہو گیے۔طواف میں اور منی میں بھی ھر جگہ بھت زیادہ رش تھا۔ اللہ رب العزت میرے شوہر کو اجر کثیر سے نوازے ،انہوں نے بہت اچھا انتظام کیا تھا الحمدللہ ہمارے خیمے بہت  کشادہ تھے اور ایئرکنڈیشن تھے اور وہاں کھانے کا بندوبست بہت اچھا تھا ،کچن میں ہر چیز وافر مقدار میں موجود تھی اور چائے کا انتظام ہر وقت تھا کہ جب اپ چاہیں کچن میں جائیں اور چائے پیئیں ،لاکھ شکر اس پروردگار  کا کہ جس نے ہم کو یہ نعمتیں عطا کیں۔

اگلے دن ہم لوگ حج کا مرکزی رکن وقوع عرفات کے لیے میدان عرفات کی طرف روانہ ہو گئے ۔گرمی بہت زیادہ تھی بسیں بند ہو جاتی تھیں ایئرکنڈیشن بند ہو جاتا تھا ،حبس اور گرمی سے بہت برا حال تھا ،میرے شوہر بار بار ٹھنڈے پانی کی بوتلیں لاتے اور بار بار بچوں کے منہ پہ چھینٹیں مارتے مجھے بھی  کہتے  کہ اپنا منہ دھولیں ،منی سے میدان عرفات  کا راستہ بہت کم ہے مگر بہت لمبا اور بڑا دشوار گزارھو گیا تھا لیکن جذبوں نے اس کو آسان کر دیاتھا،لبیک اللہم لبیک ،لبیک  لا شریک لک لبیک، کی صدائیں ھر طرف بلند ہو رہی تھیں آنکھوں سے آنسو بہے جا رھے  تھے ۔چہرے آسمان کی طرف اٹھے ہوئے تھے پورے وجود سے ایک ہی صدا بلند ہو رہی تھی اے اللہ! میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں میں حاضر ہوں ، ایسا لگتا تھا دل سمیت پورا وجود زبان بن گیا ہو اور لبیک لبیک پکار رہا ہو ،لوگ رو رہے تھے۔ دلوں سےدعائیں نکل رہی تھیں، کسی کو دوسرے کی طرف دیکھنے کا ہوش نہ تھا ،ایسا لگتا تھا جیسے میدان حشر برپا ہو گیا ہو اور لوگ اپنے رب کی طرف دوڑے چلے جا رہے ہو ں،جہاں ایک شخص بلند آواز سے  دعا کے لئے ہاتھ بلند کرتا تمام لوگ اس کے پیچھے کھڑے ہوجاتے اور آمین آمین کی صدائیں فضا میں بلند ہونے لگتیں، ایسے لگتا تھا اللہ کے فقیر ،اللہ کے دربار کے گداگر اللہ کے دربار میں حاضر ہیں اور التجائیں کر رہے ہیں"اے پروردگار ہمیں بخش دے ہمیں معاف کر دے  ہماری فریادیں سن لے"،آنسو بے ختیار آنکھوں سے بہتے چلے جا رہے تھے، ایسا لگتا تھا وقت کو پر لگ گئے ہیں ، وقت اڑا چلا جا رہا ہے ،دل چاہتا تھا وقت تھم جائے اور ہم یوں ہی اللہ کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھائے روتے رہیں، مانگتے رہیں، فریادیں کرتے رہیں استغفار کرتے رہیں ،موسم بہت زیادہ گرم تھا لیکن جذبے اس سے بھی زیادہ گرم تھے ،مجھے تو ایسا لگتا تھا نیم بے ہوشی کا عالم ہے میرااللہ ہے اور میں ہوں  میری دعائیں ہیں اور میری فریادیں  اور میرے گناہ ہیں اور میں اللہ سے بخشوا کے ہی جاؤں یہاں سے ایسا نہ ہو وقت گزر جائے اور میں محروم رہ جاؤں،

مگر وقت بڑا ظالم ہے بہت تیزی سے گزر گیا اور عصر کا ٹائم ہو گیا ،اب ہمارا عرفات سے روانگی کا وقت قریب آ رہا تھا ،میں زارو قطار  رو رہی تھی ،تشکر  کے آنسو ،محبت کے آنسو ،یہاں سے رخصتی کےلیئے آنسو،  یقین نہیں آرہا تھا کہ میرا حج مکمل ہو گیا ھے؟میرے رب نے مجھے حج کروا دیاھےمجھ گنہگار کو ؟

اب میدان عرفات سے  مزدلفہ کی طرف کوچ کرنا تھا،ایک محبت اور سرشاری  کی سی کیفیت تھی اور ہم مزد لفہ کے لئے روانہ ہو گئے ۔وہاں ہم نے رات گزارنی تھی اور جمرات کے لیے کنکریاں جمع کرنی تھیں ۔

فٹ پاتھ پر میرے شوہر نے گتے کے کاٹن بچھا کر ہمیں وہاں پر بٹھا دیا اور خود کنکر جمع کرنے چلے گئے ۔بچے شدید تھک چکے تھے وہ لیٹتے ہی سو گئے اور میری آنکھوں میں سارے منظر گھومنے لگے ۔پھر ہم  مزدلفہ سے منی کے لیے روانہ ہو گئے ۔ ہماری عید بھی منی میں گزری ،وہ اپنی طرز کی ایک الگ ہی عید  تھی۔

پھر  شیطان کو  کنکریاں ماری گئیں ۔۔۔۔

اپنے بال کاٹ کر وہ فریضہ بھی سر انجام دیا ,اس کے بعد ہم حرم شریف  واپس گئے اور طواف ودا ع کیا ،اس طرح اس مبارک سفر کا اختتام ہو گیا ،آج جب سوچتی ہوں تو دل اللہ کی بارگاہ میں تشکر سے جھک جاتا ہے مجھ گنہگار کو میرے رب  نے اپنے در پہ بلا لیامیں اس پروردگار کا شکر ادا کر ھی نہیں سکتی۔

"جسے چاہا در پہ بلا لیا

جسے چاہا اپنا بنا لیا

یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے

یہ بڑے نصیب کی بات ہے "۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے