عَنْ عُمُرِهِ فِيمَا أَفْنَاهُ

بنتِ سحر

”قیامت کے دن کسی شخص کے قدم اس وقت تک اپنی جگہ سے نہ ہٹیں گے، جب تک اس کی عمر

کے بارے میں نہ پوچھ لیا جائے کہ اسے کس چیز میں فنا کیا؟ اس کے علم کے بارے میں نہ پوچھ لیا جائے کہ اس سے کیا کیا؟ اس کے مال کے بارے میں نہ پوچھ لیا جائے کہ اسے کہاں سے کمایا؟ اور کہاں خرچ کیا؟ اور اس کے جسم کے بارے میں نہ پوچھ لیا جائے کہ اسے کہاں کھپایا؟“(سنن ترمذی)

ایک لمحے کو میرے ساتھ ساتھ آپ بھی تصور کیجیے کہ آپ اللہ کی بارگاہ میں کھڑے ہیں اور آپ کے پاس ان سوالات کے جوابات نہیں ہیں یا اگر باقی سوالات کے جوابات ہیں تو اس سوال کا جواب نہیں کہ ’عمر کہاں ، کیسے، کن کاموں میں خرچ کی‘؟کیا آپ کے رونگٹے کھڑے نہیں ہو گئے؟ کیا اب تک کی زندگی کی مختصر سی فلم نظروں کے سامنے نہیں گھوم گئی؟ کیا کچھ پچھتاوں اور خوف نے سر نہیں اٹھایا؟یہ احساس چند لمحات کا نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہمیشہ کا ہونا چاہیے۔ میرا وقت کہاں لگ رہا ہے اس کی فکر مجھے دامن گیر رہے تو میری نجات ہے ورنہ نہیں.

اسی طرح ایک اور موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت جانو، موت سے پہلے زندگی کو، بڑھاپے سے پہلے جوانی کو، فقر سے پہلے بے نیازی کو، بیماری سے پہلے صحت کو اور مشغولیت سے پہلے فراغت کو“۔ظاہر ہے غنیمت جاننے سے مراد یہی ہے کہ انسان اس چیز کی قدر کرے,وقت جب ہاتھ میں ہے، اس کی قدر کرنا، اس کو اللہ کی یاد، حصول علم، نیکی پھیلانے اور اپنے ذاتی کاموں میں استعمال کرنا ہی دانش مندی ہے۔ بجائے اس کے کہ بیٹھ کر وقت کے گزر جانے کا انتظار کیا جائے۔ یا اس کو لغویات میں صرف کیا جائے۔

سوال یہ ہے کہ وقت کا درست مصرف کیا ہے؟
اللہ تعالیٰ نے سورہ عصر میں انسان کو واشگاف الفاظ میں تنبیہ کی ہے کہ وقت کا ٹھیک استعمال نہ کر کے اور اسے غفلت میں بسر کر کے انسان خسارے میں ہے۔ ٹھیک استعمال کو سمجھنا ہے تو اس خسران سے بچنے والے لوگوں کا جو ذکر ہے اس کو سمجھ لیں۔ جو ایمان لائے، نیک اعمال کرتے ہیں، حق کی نصیحت اور صبر کی تلقین کرتے ہیں, یہی انسان کی زندگی کا مقصد ہے کہ وہ خدا کی رضا کے لیے اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں اللہ کے دین کو نافذ کرے، اس کی نصیحت بھی کرے اور اس راہ کی مشکلات کو صبر سے برداشت کرے۔ نیز اس کے ساتھ رہے جو صبر پر قائم ہیں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
”دنیا میں مسافر یا راہ گزر کی طرح رہو، اگر تم شام کر لو تو صبح کا انتظار نہ کرو اور صبح کر لو تو شام کا انتظار مت کرو“۔[صحیح بخاری]
یعنی وقت گزرنے کا پتہ نہیں چلتا اور انسان جس طرح صبح سے شام کر رہا ہے اسی طرح زندگی سے موت کا سفر طے کر لے گا۔ اس حدیث مبارکہ سے وقت کی قدر و قیمت اور اہمیت کا اندازہ بخوبی ہو رہا ہے۔ منزل کا شائق مسافر کبھی مستقل پڑاؤ کی نیت نہیں کرتا۔ نہ وہ اتنا سُست ہوتا ہے کہ کہیں ٹھہر جائے نہ اتنا غافل کہ راستے میں اتنی دیر کر دے کہ منزل کھو جائے۔ یہ بڑی نامعقول بات ہوگی کہ ہماری منزل تو آخرت ہو مگر ہم دنیا میں سارا وقت دنیا ہی پر خرچ کر دیں ۔

اکیسویں صدی میں ہوتے ہوئے بیسویں صدی کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ وقت نے زندگی، اس کے تصورات اور معیارات کو کتنا تبدیل کر دیا ہے۔ لوگوں کے سوچنے کا انداز کس طرح تبدیل ہوگیااور ان کی ترجیحات کیسے بدل گئیں؟ لیکن یہ بات یہیں تک نہیں رہی۔ آپ دیکھیے کہ زوال پذیر قوموں کے پاس بھی وہی وقت تھا جس وقت سے زمانے کی عروج یافتہ قومیں گزریں ۔ تو کیا وجہ ہے کہ کسی کے حصّے میں عروج آیا تو کسی کے حصّے میں زوال؟ کیا یہ وقت اور ترجیحات کی غلط تقسیم کا نتیجہ تو نہیں؟

خود مسلمانوں کی تاریخ دیکھیں۔ جب تک ہم نے وقت کی قدر جانی، صورت واقعہ اور حالات کے مطابق اپنی زندگیوں کو متحرک رکھا، علم و تحقیق میں دلچسپی دکھائی ہم نے وقت کے گھوڑے پر سوار ہو کر دنیا کی امامت کی۔ لیکن جب ہم سے یہ سب چھن گیا تو آج ہم اپنی غفلتوں سمیت خالی ہاتھ ہیں مگر افسوس ہے کہ یہ غفلت تاحال ختم نہیں ہوئی!

ایسا ہرگز نہیں کہ وقت کا حساب رکھنا کوئی ناممکن بات ہو۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے صحابہ کی سیرت پر نگاہ دوڑائیں تو واضح ہوتا ہے کہ انہوں نے واقعتاً اپنے وقت کا بڑی خوبصورتی اور توازن سے ایسا استعمال کیا کہ نہ حقوق اللہ فراموش کیے، نہ حقوق العباد ۔۔۔ نہ گھروں کا میدان خالی چھوڑا نہ میدان جہاد سے غیر حاضری کی۔ نہ حصول علم سے پیچھے رہے ،نہ عمل میں کمی چھوڑی۔ آج اہل غزہ کو دیکھیے جو نسل کشی کے درمیان خیموں میں بھی تعلق بالقرآن اور حصول علم سے غافل نہیں ۔
تو باقی امت کے نوجوانوں کو کیا ہو گیا ہے کہ ہمارا وقت ہمارے ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے اور ہم اسے روک نہیں پا رہے؟ یقیناً یہ ترجیحات کے غیر واضح ہونے ہی کا مسئلہ ہے۔

وقت کی اہمیت قرآن و حدیث اور اقوال کی روشنی میں:
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
”اللہ ہی رات اور دن کا حساب رکھتا ہے اور اس لیے سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے اور خالی ہاتھ رہ جانے والے یہ غافل لوگ ہیں۔“ (سورہ المزمل 20:73)
اسی طرح حضرت ابو بکر رض کی دعاؤں میں سے ایک دعا یہ بھی تھی: ”اے اللہ! ہم کو اندھیرے میں نہ رکھ۔ لاعلمی میں ہماری پکڑ نہ کر اور ہمیں غافلین میں نہ شامل کر“۔

حضرت عبداللہ بن مسعود رض فرماتے تھے:”تمہارے شب و روز گزر رہے ہیں، عمریں کم ہیں، تمام اعمال ریکارڈ ہو رہے ہیں اور موت اچانک آ جائے گی۔ پس جو شخص نیکی کا بیج بوئے گا وہ عنقریب خوشی سے اس کی کھیتی کاٹے گا اور جو شخص برائی کا بیج بوئے گا ،وہ عنقریب شرمندگی سے کھیتی کاٹے گا۔ جو بیج ڈالو گے وہی کاٹو گے“۔ یعنی وقت کا پہلا اور بنیادی ترین مقصد خالق وقت سے تعلق بنانا ہے اور اس کے بعد اپنی زندگی کے تمام پہلوؤں میں بہتری کی کوشش کرنا ہے۔

وقت کے بارے میں ہمارے نیکوکار بزرگوں کا رویہ
اسلاف کا رویہ دیکھیں تو وہ وقت کو ایسے استعمال کرتے تھے گویا قبر کے دہانے پر بیٹھے ہوں اور اس کی رفتار کا ساتھ دینے کے لیے دوڑے چلے جا رہے ہوں۔ انہوں نے ہماری طرح بیٹھ کر، سکرین ٹائم پر خرچ کر کے بلاوجہ ادھر ادھر ضائع کرکے یا خدا تعالیٰ سے غفلت میں نہیں گزارا۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے دنیا میں بڑے کارہائے نمایاں سر انجام دیئے۔ وقت کو مٹھی میں رکھ کر حالات بدلے۔ سیرت و کردار میں نمایاں رہے، تعلیم و تحقیق میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور دنیا کو اسلام کی عالمگیر قوت سے مرعوب کر دکھایا۔

حضرت محمد بن زید رض فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر رض کا وضو کے لیے ایک گڑھا تھا جس میں پانی موجود رہتا۔ آپ حتی المقدور نماز پڑھ کر بستر پر آرام کے لیے آ جاتے، تھوڑی سی نیند اور آرام کرنے کے بعد اٹھتے اور وضو کرکے نماز پڑھتے، پھر اسی طرح بستر پر آ جاتے اور تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد دوبارہ اٹھتے، وضو کرتے اور نماز پڑھتے۔ آپ یہ عمل رات میں چار یا پانچ مرتبہ کرتے تھے۔

امام سُلیم رازی کے بارے میں علامہ تاج سبکی لکھتے ہیں ”آپ بہت متقی و پرہیزگار تھے، اپنے اوقات کا مکمل محاسبہ کرتے، کوئی وقت بھی بے کار نہ جانے دیتے ، تحریر و تصنیف ، تدریس یا مطالعہ ہر وقت کوئی نہ کوئی کام کرتے رہتے۔“

ابن الجوزی نے بڑی حکمت بھری اور خوب صورت بات کی : ”میں اللہ تعالیٰ کی پناہ پکڑتا ہو ، بے کار لوگوں کی صحبت سے۔ میں دیکھتا ہوں کہ بہت سارے لوگ عام عادت کے مطابق زیارت کے لیے میرے پاس آتے جاتے ہیں۔ اور اس آمد و رفت کو خدمت کا نام دیتے ہیں۔ اور دیر تک بیٹھے رہیں گے۔ آپس میں لایعنی اور فضول باتیں کرتے رہیں گے۔ ایک دوسرے کی غیبت کریں گے۔ آج کل یہ کام اکثر لوگوں نے شروع کر دیا ہے بلکہ بسا اوقات خوب شوق سے جھوٹ بولیں گے اور یہ تنہائی سے وحشت کھاتے ہیں“۔

آگے لکھتے ہیں ”جب (ان) لوگوں کی ملاقات کا وقت ہوتا تو کچھ ایسے کام شروع کر دیتا جس سے ان کی گفتگو بھی جاری رہتی اور میرا کام بھی چلتا رہتا اور یوں وقت ضائع نہ ہوتا۔ کیسے کاغذ کاٹنا، قلم بنانا اور رجسٹر وغیرہ جمع کرنا کیونکہ ان چیزوں کے بغیر بھی چارہ نہیں اور ان کاموں میں زیادہ غور و فکر کرنے اور حضور قلبی کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔“

اس کی روشنی میں خود پر غور کرنے کی بھی ضرورت ہے کہ کہیں ہمارا یہی رویہ تو نہیں؟

* وقت کے ضیاع کا بہت بڑا سبب، راتوں کو دیر سے سونا:
دنیا میں تمام مخلوقات اللہ کریم کے نظام کی پیروی کرتی ہیں مگر اشرف المخلوقات انسان اس نظام میں خلل برپا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور نقصان اٹھاتا ہے۔ ہمارے ہاں راتوں کو دیر تک جاگ کر تفریحات کرنے، دن سے زیادہ رات کو جاگ کر پڑھائی، پروگرامات اور دیگر کام کرنے کا غیر فطری اور نقصان دہ رجحان بڑھتا چلا جا رہا ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز عشاء سے قبل نہیں سوتے تھے اور عشاء کے بعد غیر ضروری گفتگو ناپسند کرتے تھے۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رض نے نبی اکرم ص سے روایت کیا ”رات کو گفتگو صرف دو شخصوں کو روا ہے۔ نمازی کا اپنے رب سے مناجات و گفتگو کرنا یا مسافروں کا باہم گفتگو کرنا“۔ (مسند احمد)
میڈیکل سائنس بھی اس بات پر مصر ہے کہ انسان کا سونے کا بہترین وقت نو سے دس بجے کے درمیان ہے اور رات کے اولین حصوں میں نیند اچھی آتی ہے۔ ہمارے اسلاف راتوں کو وقت پر سوتے تھے اسی لیے تہجد گزار اور سحر خیز تھے اور یہی ان کی دانائی اور حکمت کا راز تھا۔

* سحر خیزی - ایک ختم ہوتی ہوئی عادت:
یہ خوبصورت اور فطری رویہ ہمارے معاشرے سے ختم ہوتا جا رہا ہے جس کے نتائج ہماری زندگیوں میں وقت میں بے برکتی، صحت کے مسائل اور درپیش کاموں کو آئندہ پر ٹالنے کی شکل میں نظر آتے ہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار حضرت فاطمہ رض سے فرمایا: ”بیٹی اٹھو۔ اپنے رب کے رزق کی تقسیم کے وقت حاضر رہو۔ اور غافلین میں مت ہو جاؤ کیونکہ اللہ تعالیٰ طلوع فجر اور طلوع شمس کے درمیان لوگوں کا رزق تقسیم کر دیتے ہیں“۔ شعب الایمان ۔جس قوم کا دن صبح نو یا دس بجے یا اس کے بھی بعد شروع ہوتا ہے وہ بھلا رزق کی کمی کو کیسے پورا کر سکتی ہے جبکہ اللہ کا اصول ہی کچھ اور ہو۔

وقت کا درست استعمال ترجیحات طے کیے بنا ممکن نہیں۔
اگر ہم وقت کا موثر، درست اور مفید استعمال چاہتے ہیں تو اس کے لیے ترجیحات کا تعین بہت ضروری ہے۔ زندگی کے اہم مراحل میں ترجیح کس کو دینی ہے؟ کس کام کو کتنا وقت دینا ہے ؟ کون سا کام ضروری ہے اور کون سا صرف ارجنٹ ہے۔ اس حوالے سے بہت کارآمد چارٹ بھی موجود ہیں۔ ان سے استفادہ کیجیے۔ اور اہم، غیر اہم، فوری، تاخیر سے کیے جانے والے کام، ان چار طرح کے کاموں کی لسٹ بنا کر ان کو اسی کے مطابق مکمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ وقت کی تقسیم درست ہو اور آپ اپنے وقت کو اپنی اور امت کی فلاح کے لیے استعمال کر سکیں۔

وقت کے موثر استعمال کے لیے عملی تجاویز۔
کرنے کے کاموں/دائروں کی تقسیم (ذاتی نشوونما بذریعہ عبادت، جسمانی و ذہنی صحت، حصولِ علم، ، اقامت دین، رشتے دار اور متعلقین)
سحر خیزی، بعد از فجر جاگ کر کام کرنا اور رات کو جلدی سونے کی عادت
سکرین ٹائم کم کرنا،اس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ یہ موجودہ دور میں وقت کا سب سے بڑا ضیاع ہے۔
ہر کام کرتے وقت یکسو رہیں، اسی پر دھیان دیں، مثلاً کچھ کرتے وقت بار بار فون دیکھنا ضروری نہیں۔
تذکیر : خود اپنے لیے بھی لازم کرلیں کہ آپ وقت کی اہمیت پر پڑھیں اور سمجھیں گے۔ ارد گرد موجود کے لیے بھی اس تذکیر کو ضروری سمجھیں۔
وقت کا آڈٹ۔ یہ آڈٹ روزانہ بھی ہو سکتا ہے بذریعہ رپورٹ فارم۔ اور ہفتہ وار، ماہانہ بھی کیجیے۔

اللھم بارک لنا فی بکورنا۔ آمین

 

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے