نزولِ قرآن کا مہینہ ۔رمضان المبارک

ثوبیہ راشد

رمضان المبارک وہ مقدس مہینہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی بے شمار رحمتوں، برکتوں اور سعادتوں کے ساتھ مخصوص فرمایا۔ یہی وہ عظیم مہینہ ہے جس میں

انسانیت کی ہدایت کے لیے سب سے بڑی نعمت، یعنی قرآنِ مجید نازل ہوا۔ اللہ تعالیٰ نے خود اس حقیقت کو بیان فرمایا:
“شَہْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ” — یہ رمضان کا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا۔ (قران مجید، سورۃ البقرہ: 185)

رمضان کو نزولِ قران کا مہینہ کہنا محض ایک تاریخی حوالہ نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے جو ہر سال ہمیں قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ قرآن کا نزول صرف الفاظ کا نزول نہیں تھا بلکہ ایک مکمل ضابطۂ حیات، ایک اخلاقی انقلاب اور ایک روحانی بیداری کا آغاز تھا۔

قرآنِ مجید کا نزول سب سے پہلے مکہ مکرمہ کے قریب غارِ حرا میں ہوا، جہاں حضور اکرم ﷺ عبادت اور غور و فکر میں مشغول رہتے تھے۔ اسی غار میں ماہِ رمضان کی ایک بابرکت رات، یعنی شبِ قدر میں پہلی وحی نازل ہوئی۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
“إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ” — بے شک ہم نے اسے شبِ قدر میں نازل کیا۔ (سورۃ القدر: 1)

پہلی وحی کے الفاظ تھے:
“اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ” —
پڑھو اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا۔ (سورۃ العلق: 1)۔
یہ الفاظ اس بات کا اعلان تھے کہ اسلام کی بنیاد علم، شعور اور معرفت پر رکھی گئی ہے۔ قرآن کا آغاز ہی “اقرأ” سے ہوا، جو علم حاصل کرنے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔رمضان اور قران کا تعلق بہت گہرا ہے۔ یہ مہینہ ہمیں روزے کے ذریعے جسمانی خواہشات پر قابو پانا سکھاتا ہے اور قرآن ہمیں روحانی پاکیزگی اور اخلاقی بلندی عطا کرتا ہے۔ روزہ انسان کو تقویٰ کی طرف لے جاتا ہے اور قرآن تقویٰ والوں کے لیے ہدایت ہے۔

نبی کریم ﷺ رمضان میں قرآن کی تلاوت کا خصوصی اہتمام فرماتے تھے۔ حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ ہر رمضان میں حضرت جبرائیل علیہ السلام آپ ﷺ کے ساتھ قرآن کا دور کیا کرتے تھےاور جس سال آپ ﷺ کا وصال ہوا اس سال دو مرتبہ دور کیا گیا۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ رمضان قرآن کے ساتھ جڑنے اور اسے سمجھنے کا بہترین وقت ہے۔


قرآنِ مجید کا نزول بتدریج تئیس برسوں میں ہوا۔ اس کی ایک بڑی حکمت یہ تھی کہ حالات کے مطابق رہنمائی فراہم کی جائے اور دلوں کو مضبوط کیا جائے۔ قرآن نے ایک جاہل اور منتشر معاشرے کو علم، عدل اور مساوات کا گہوارہ بنا دیا، یہی قرآن تھا جس نے غلاموں کو عزت دی، عورتوں کو حقوق عطا کیے، اور انسانیت کو ایک خدا کی بندگی کا سبق دیا۔

رمضان میں قرآن کے نزول کا مطلب یہ ہے کہ یہ مہینہ اصلاحِ نفس، اصلاحِ معاشرہ اور رجوع الی اللہ کا مہینہ ہے۔ جب بندہ روزہ رکھ کر اپنے نفس کو قابو میں کرتا ہے اور قرآن کی تلاوت سے اپنے دل کو منور کرتا ہے تو اس کی زندگی میں ایک حقیقی انقلاب برپا ہوتا ہے۔

رمضان کی سب سے بابرکت رات شبِ قدر ہے، جس میں قرآن کا نزول ہوا۔ اللہ تعالی ٰنے فرمایا کہ یہ رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اس رات میں عبادت کرنا گویا تراسی سال سے زائد عرصہ کی عبادت کے برابر ہے۔ اس رات کی فضیلت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ قرآن کی قدر کریں، اسے پڑھیں، سمجھیں اور اپنی زندگیوں میں نافذ کریں۔

قرآن ہمیں سچائی، دیانت، عدل، صبر اور شکر کا درس دیتا ہے، اگر ہم واقعی رمضان کے حق کو ادا کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں قرآن کو اپنا رہبر بنانا ہوگا۔ گھروں میں قرآن کی آواز گونجنی چاہیے، مساجد میں تراویح کے ذریعے اس کی تلاوت ہونی چاہیے اور دلوں میں اس کا نور اترنا چاہیے۔

افسوس کہ آج ہم رمضان کو صرف کھانے پینے کے اوقات کی تبدیلی تک محدود کر دیتے ہیں جبکہ یہ مہینہ اصل میں قرآن کا مہینہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس مہینے میں روزانہ قرآن کی تلاوت کریں،اس کا ترجمہ اور تفسیر پڑھیں اور اپنی عملی زندگی میں اس کی تعلیمات کو اپنائیں۔

نزولِ قرآن کا مہینہ رمضان دراصل اللہ کی طرف سے انسانیت کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے۔ یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری کامیابی قرآن سے وابستگی میں ہے،اگر ہم اس مہینے کو صرف رسم و رواج تک محدود نہ رکھیں بلکہ اسے قرآن فہمی، عمل اور اصلاح کا ذریعہ بنائیں تو یقیناً ہماری زندگیاں سنور سکتی ہیں۔

آئیے عہد کریں کہ اس رمضان ہم قرآن کو صرف پڑھیں گے نہیں بلکہ سمجھیں گے بھی اور صرف سمجھیں گے نہیں بلکہ اس پر عمل بھی کریں گے۔ یہی نزولِ قرآن کے مہینے کا حقیقی تقاضا ہے، اور یہی ہماری دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہے۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے