دین احتسابِ نفس یا اپنے حق کی دلیل

 حفصہ زنیر

ہمارے معاشرے کا ایک بڑا المیہ یہ نہیں کہ ہم دین سے دور ہو گئے ہیں بلکہ اصل سانحہ یہ ہے کہ ہم نے دین کو

بھی اپنی سہولت، خواہش اور مفاد کے مطابق پڑھنا اور سمجھنا شروع کر دیا ہے۔ حالانکہ دین ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو صرف حقوق کا درس نہیں دیتا بل کہ فرائض، ذمہ داریوں، اخلاق اور جواب دہی کا احساس بھی دلاتا ہے۔ افسوس یہ ہے کہ جس حکم سے ہمارا کوئی حق، اختیار یا فائدہ وابستہ ہو، اسے ہم فوراً یاد کر لیتے ہیں، مگر اسی حکم کے ساتھ جڑی شرائط، ذمہ داریاں اور اخلاقی تقاضے اکثر ہماری نگاہوں سے اوجھل ہو جاتے ہیں۔

چار شادیوں کی اجازت یاد رہتی ہے مگر اسی کے ساتھ قرآن کا بنیادی اصولِ عدل اکثر فراموش کر دیا جاتا ہے۔ نکاح کا حق یاد رہتا ہے مگر یہ حقیقت نظر انداز ہو جاتی ہے کہ قرآن میاں بیوی کے تعلق کو مودّت، رحمت اور معروف کے پاکیزہ اصولوں سے وابستہ کرتا ہے۔ نان و نفقہ کا حق اپنی جگہ مسلّم، مگر ازدواجی زندگی محض حقوق کے لین دین کا نام نہیں، بلکہ باہمی ذمہ داری، احترام، محبت اور حسنِ معاشرت کا ایک عہد بھی ہے۔

والدین کے حقوق بیان کرتے ہوئے قرآن ہمیں حکم دیتا ہے: "وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا"، یعنی والدین کے ساتھ احسان کا معاملہ کرو لیکن یہی دین اولاد کو اللہ کی امانت قرار دے کر ان کی تربیت، رہنمائی اور کردار سازی کی ذمہ داری بھی والدین کے سپرد کرتا ہے۔ سورۂ لقمان میں ایک باپ اپنے بیٹے کو توحید، نماز، نیکی، صبر، عاجزی اور حسنِ اخلاق کی تعلیم دیتا ہے۔ گویا والدین کا مقام صرف اس بات تک محدود نہیں کہ اولاد ان کی خدمت کرے، بل کہ والدین ہونے کے ساتھ ایک نسل کی تربیت اور کردار سازی کی عظیم ذمہ داری بھی وابستہ ہے۔

بہو پر ساس سسر کی خدمت شرعاً فرض نہیں تو اس حقیقت کو بھی درست تناظر میں سمجھنے کی ضرورت ہےلیکن کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ احسان، مروّت، احترام، صلہ رحمی اور حسنِ سلوک کی کوئی جگہ باقی نہیں رہتی؟ دین کا حسن تو یہ ہے کہ وہ انسان کو محض قانونی حدوں تک محدود نہیں کرتا، بلکہ اخلاق، محبت اور ایثار کی منزلوں تک لے جاتا ہے۔ جو کام فرض نہ ہو، اسے محبت سے کر دینا انسان کو کم نہیں کرتا، بل کہ اس کے ظرف اور کردار کی بلندی کا ثبوت بن جاتا ہے۔

اسی طرح ساس سسر کا احترام ایک اہم اخلاقی قدر ہےمگر عمر اور بڑائی کسی کو یہ حق نہیں دیتی کہ وہ بہو کی عزتِ نفس مجروح کرے، اس پر جبر کرے یا اسے اپنی ملکیت سمجھنے لگے۔ رشتوں میں بڑائی عمر سے نہیں، کردار سے ظاہر ہوتی ہے۔ قرآن کا واضح اصول ہے: "إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ"، بے شک اللہ عدل اور احسان کا حکم دیتا ہے۔ یہی اصول ہر رشتے، ہر اختیار اور ہر تعلق کے لیے ایک روشن میزان فراہم کرتا ہے۔

یہیں سے ایک بنیادی اور نہایت اہم سوال جنم لیتا ہے۔ کیا ہم دین کو اپنی اصلاح کے لیے پڑھتے ہیں یا اپنے مؤقف کو درست ثابت کرنے کے لیے؟ کیا ہم قرآن سے اپنے لیے آئینہ تلاش کرتے ہیں یا دوسروں کے لیے دلیل؟ ہم اپنے حقوق سے متعلق آیات تلاش کرتے ہیں، مگر اپنی ذمہ داریوں سے متعلق احکام کے سامنے اکثر خاموش ہو جاتے ہیں۔ شاید ہم نے دین کو سمجھنے سے زیادہ اسے اپنے حق میں استعمال کرنے کا ہنر سیکھ لیا ہے۔

شوہر اپنا حق دیکھتا ہے اور بیوی اپنا،والدین اپنے حقوق کو سامنے رکھتے ہیں اور اولاد اپنے؛ ساس اپنی عمر اور خدمت کو دلیل بناتی ہے اور بہو اپنی آزادی اور حقوق کو۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ہر شخص اپنے حق کا وکیل بن جاتا ہے مگر اپنے کردار کا منصف بننے کے لیے آمادہ نہیں ہوتا۔ ہم اپنی ذات کے لیے نرمی اور دوسروں کے لیے کڑے پیمانے تلاش کرنے لگتے ہیں، حالاں کہ دین کا تقاضا سب سے پہلے اپنے نفس کے احتساب کا ہے۔

حالاں کہ قرآن کا مزاج صرف یہ سوال نہیں سکھاتا کہ "میرا حق کیا ہے؟" بل کہ یہ سوال بھی ہمارے سامنے رکھتا ہے کہ "میں عدل کیسے کروں؟ میں احسان کیسے کروں؟ میرے اختیار کی حدود کیا ہیں؟ اور میرے عمل سے دوسرے انسان کے ساتھ کیا معاملہ ہو رہا ہے؟" دین انسان کو صرف اپنے حق کا شعور نہیں دیتا، بلکہ دوسرے کے حق کی حفاظت، اس کی عزت اور اس کے احساسات کا لحاظ رکھنے کا سلیقہ بھی عطا کرتا ہے۔

اصل المیہ یہ ہے کہ ہم دین کو اکثر وہاں یاد کرتے ہیں جہاں ہمیں کسی دوسرے سے اپنا حق وصول کرنا ہو، مگر وہاں خاموش ہو جاتے ہیں جہاں دین ہم سے اپنے نفس کو جھکانے، اپنی خواہش کو روکنے، اپنی زبان کو قابو میں رکھنے اور کسی دوسرے کے حق میں انصاف کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ہم دوسروں کی لغزشوں پر دلیلیں تلاش کرتے ہیں مگر اپنی کوتاہیوں کے لیے تاویلیں تراش لیتے ہیں۔ اگر ہر شخص صرف اپنے حق پر اصرار کرے اور اپنی ذمہ داری سے پہلو تہی اختیار کر لے تو رشتوں میں محبت کہاں باقی رہے گی، احترام کیسے قائم رہے گا اور معاشرے میں عدل کس طرح زندہ رہے گا؟

دین صرف یہ نہیں سکھاتا کہ ہم دوسروں سے کیا حاصل کریں، بل کہ یہ بھی سکھاتا ہے کہ ہم دوسروں کے لیے کیا بنیں۔ ایک اچھا شوہر، ایک اچھی بیوی، ذمہ دار والدین، فرمان بردار اولاد، باوقار بہو اور انصاف پسند ساس سسر بننے کے لیے صرف اپنے حقوق جان لینا کافی نہیں، بل کہ اپنے کردار کو عدل، احسان، مروّت، صبر اور حسنِ سلوک سے آراستہ کرنا بھی ضروری ہے۔ شاید حقیقی دینداری کا آغاز اسی دن ہوتا ہے جب انسان دوسروں سے یہ پوچھنا کم کر دے کہ "تم نے میرے لیے کیا کیا؟" اور اپنے دل سے یہ پوچھنا شروع کر دے کہ "میں نے اللہ کی رضا کے لیے اپنے حصے کا حق، عدل اور احسان کتنا ادا کیا؟"

قرآن انسان کو بار بار محاسبۂ نفس، عدل، احسان، صبر، عفو، معروف اور احساسِ ذمہ داری کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اس لیے دین کو صرف قانونی اور کم سے کم حدود تک محدود کر دینا، اس کی اخلاقی روح اور وسیع تر حکمت کو محدود کر دینے کے مترادف ہے۔ دین کا کمال یہ ہے کہ وہ انسان کو صرف یہ نہیں بتاتا کہ کیا جائز ہے اور کیا ناجائز بل کہ اسے یہ بھی سکھاتا ہے کہ جائز دائرے میں رہتے ہوئے اپنے رویے کو کتنا خوب صورت، نرم، شفیق اور منصفانہ بنایا جا سکتا ہے۔

بعض اوقات کوئی کام شرعاً فرض نہیں ہوتا، مگر اسے محبت، مروّت اور جذبۂ احسان کے تحت انجام دینا انسان کے کردار کو رفعت عطا کر دیتا ہے۔ اور بعض اوقات کوئی حق واقعی ہمارا ہوتا ہے، مگر اسے حاصل کرنے کا انداز ظلم، تحقیر یا زیادتی میں بدل جائے تو انسان حق پر ہوتے ہوئے بھی اپنے رویے میں غلط ہو سکتا ہے۔ حق کا حصول اگر انسانیت چھین لے تو ہمیں اپنے طریقۂ کار پر ضرور غور کرنا چاہیے، کیوں کہ دین حق دلانے کے ساتھ دل رکھنے کا سلیقہ بھی سکھاتا ہے۔

یہی فرق ہے حق کو جاننے اور دین کو حقیقی معنوں میں سمجھنے کے درمیان۔ ہمیں دوسروں کے فرائض گنوانے سے پہلے اپنے نفس کے سامنے یہ سوال رکھنا چاہیے کہ قرآن کی کون سی آیت میرے خلاف بھی کھڑی ہوتی ہے؟ میں دوسروں سے جن ذمہ داریوں کا مطالبہ کرتا یا کرتی ہوں، کیا میں خود بھی انہیں اسی دیانت، انصاف اور اخلاص کے ساتھ ادا کر رہا یا رہی ہوں؟ شاید دین کی سب سے بڑی آزمائش یہی ہے کہ انسان دوسروں کے لیے بنائے گئے پیمانے سے پہلے خود کو پرکھنے کا حوصلہ پیدا کرے۔

کیوں کہ دین کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنا آسان ہے، مگر دین کو اپنے نفس کی اصلاح، اپنے اختیار کو محدود کرنے اور اپنے کردار کو سنوارنے کے لیے قبول کرنا اصل دین داری کا امتحان ہے۔ دین اس وقت ہمارے لیے حقیقی رہنمائی بنتا ہے جب ہم اسے دوسروں کو پرکھنے کا پیمانہ بنانے سے پہلے خود کو جانچنے کا معیار بنائیں۔ یہی وہ مقام ہے جہاں دین ہماری زبان سے اتر کر ہمارے عمل میں، ہماری گفتگو سے اتر کر ہمارے کردار میں اور ہمارے دعوے سے اتر کر ہماری زندگی میں جلوہ گر ہوتا ہے۔

شاید ہمیں دین کو دوسروں کے اعمال کا محاسبہ کرنے سے پہلے اپنے باطن کا آئینہ بنانا ہوگا۔ خود سے پوچھنا ہوگا کہ جن آیات کو ہم اپنی دلیل بناتے ہیں، کیا ان کا تقاضا ہماری اپنی زندگی میں بھی پورا ہو رہا ہے؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ ہم اپنے حقوق کے لیے شریعت کا حوالہ دیتے ہیں، مگر اپنی ذمہ داریوں کے وقت خاموشی اختیار کر لیتے ہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ دین صرف یہ نہیں بتاتا کہ دوسرے ہمارے ساتھ کیسے پیش آئیں، بل کہ یہ بھی سکھاتا ہے کہ ہمیں دوسروں کے ساتھ کیسا ہونا چاہیے۔

شاید اصل دینداری اسی مقام سے شروع ہوتی ہے جہاں انسان دوسروں کو بدلنے کی خواہش سے پہلے اپنے آپ کو بدلنے کا عزم کرتا ہے، جہاں وہ اپنے حق سے پہلے اپنے فرض کو دیکھتا ہے، اختیار سے پہلے جواب دہی کو یاد رکھتا ہے اور دوسروں کے عیب گنوانے سے پہلے اپنے نفس کا محاسبہ کرتا ہے۔ کیوں کہ آخرکار اللہ کے سامنے ہمیں یہ نہیں بتانا ہوگا کہ دوسروں نے ہمارے ساتھ کیا کیا، بل کہ یہ جواب دینا ہوگا کہ ہمیں جو اختیار، رشتے، حقوق اور ذمہ داریاں دی گئی تھیں، ہم نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا۔

سو، آج کسی دوسرے کے کردار کا فیصلہ کرنے سے پہلے ایک لمحے کے لیے اپنے دل کے دروازے پر دستک دیجیے اور خود سے پوچھیے: کیا میں دین کو اپنے حق کی دلیل بنا رہا ہوں یا اپنی اصلاح کا ذریعہ؟ شاید اس سوال کا سچا جواب ہماری بہت سی غلط فہمیوں کے پردے چاک کر دے۔ شاید ہمیں معلوم ہو جائے کہ دین دوسروں کو بدلنے سے پہلے ہمیں خود بدلنے آیا ہے۔ اور شاید اسی دن ہمارے رشتوں میں حق کے ساتھ رحمت، اختیار کے ساتھ ذمہ داری، اور زندگی میں قانون کے ساتھ اخلاق بھی جنم لے لے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں دین محض الفاظ نہیں رہتا، بل کہ انسان کے کردار کی خوشبو بن جاتا ہے۔

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے