آج ایک گھر اجڑا ، کل کس کی باری ہے؟

ثمینہ ناہید

 ایک خبرنے دل کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، ایک ڈاکٹر اور اس کی اہلیہ تین معصوم بچیاں اپنے ہی گھر میں مردہ پائے گئے۔ اس واقعے کی مکمل حقیقت اور اسباب تحقیقات اس خبر

کا موضوع ہیں مگر اس خبر میں ہمارے سامنے ایک ایسا سوال ضرور کھڑا کر دیا ہے جس سے ہم نظریں نہیں چرا سکتے۔ آخر ہم کس طرف جا رہے ہیں؟ ایک طرف مہنگائی ہے، جو عام آدمی کی کمر توڑ رہی ہے ۔دوسری طرف بے روزگاری ،اخراجات اور بنیادی ضروریات زندگی سے پیدا ہونے والی مشکلات ہیں ۔

وہ رشتے جنہیں کبھی انسان کا سب سے بڑا سہارا سمجھا جاتا تھا ،آج وہ بھی کہیں دور ہوتے جا رہے ہیں۔ بہن بھائی آپس میں نہیں ملتے، فون موجود ہیں مگر رابطے نہیں؟ رشتے موجود ہیں مگر اپنائیت نہیں، خاندان موجود ہیں مگر ایک دوسرے کے دکھ اور درد کا احساس کم ہوتا جا رہا ہے- رشتے بے حس ہوتے جا رہے ہیں۔ آج کسی کے گھر میں چولہا نہ جلے تو شاید ہمیں معلوم نہ ہو۔ کوئی اپنا کئی دن سے بیمار ہو تو شاید ہمیں معلوم ہی نہ ہو۔ کسی بھائی کی گھر میں راشن ختم ہو جائےتو وہ باعث شرمندگی بتاتا ہی نہ چاہے اور ہم نے بھی کبھی معلوم کرنے کی کوشش نہیں کرتے کہ ہمارے کسی بھائی بہن کو اس وقت ہماری ضرورت تو نہیں؟ اور ہم نے بھی کبھی معلوم کرنے کی کوشش نہیں کی۔ ہمارے کسی بھائی بہن کو اس وقت ہماری ضرورت تو نہیں؟

شاید یہی آج کے معاشرے کا بڑا المیہ ہے کہ لوگ اپنی بھوک چھپانے پر مجبور ہیں۔ سفید پوش انسان مدد مانگنے سے پہلے سو بار سوچتا ہے۔ اس کے پاس بچوں کی فیس دینے کے پیسے نہیں! مگر کسی سے نہیں کہتا ،دوائی کے لیے پیسے نہیں اور وہ اپنی بیماری کو برداشت کرتا ہے۔ وہ گھر کا راشن کم کر دیتا ہے مگر کسی رشتہ دار سے مدد نہیں مانگتا۔ کوئی پوچھتا ہے سب خیریت ہے تو کہتا ہےالحمدللہ۔۔ سب ٹھیک ہے ۔کیا واقعی سب ٹھیک ہوتا ہے ۔۔۔نہیں! آج ضرورت اس بات کی ہے ہم صرف حکومت سے نہیں اپنی معاشرے سے بھی سوال کریں کہ ہم نے اپنے رشتوں کو اتنا کمزور کیوں ہونے دیا؟۔

ہم نے اپنے بہن بھائیوں، عزیزوں ،پڑوسیوں کا حال پوچھنا کیوں چھوڑ دیا ؟کیا رشتے صرف شادی بیاہ میں شرکت ،عید پر مبارک باد اور جنازے میں حاضری کا نام رہ گئے ہیں؟ نہیں! رشتہ تو وہ ہے جو مشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہو ،رشتہ وہ ہے جو مانگنے سے پہلے ضرورت سمجھ لے۔ رشتہ وہ ہےجو عزت نفس مجروح کیے بغیر مدد کرے اور پھر سوال حکومت سے بھی ہے کہ اگر ایک محنت کرنے والا انسان اپنے گھر کا چولہا نہ جلا سکے! اگر ایک خاندان بنیادی ضروریات پوری نہ کر پائے ،اگر مہنگائی ہر روز ایک نئی پریشانی کے سامنے لا کھڑا کرے تو؟ سوچنا ہوگا؟ ریاست کی ذمہ داری کہاں سے شروع ہوتی ہے؟ اور کہاں ختم ہوتی ہے؟

ہماری اسلامی تاریخ ہمیں حکمرانی کا ایک ایسا تصور دکھاتی ہےجس میں اقتدار عیش و آرام کا نام نہیں! بلکہ امانت اور جواب دہی کا نام تھا۔حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی بارے میں منقول ہے کہ آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو یہ خوف تھا کہ اگر دریائے فرات کے کنارے کوئی جانور بھوکا پیاسا مر گیا! تو اس کا جواب دہی اللہ کے سامنے انہیں کرنا ہوگی! یہ تھےاصل حکمران جن میں خوف خدا تھا۔

زرا سوچیے ؟ ایک حکمران کو بے زبان جانور کی فکر ہو، کہیں قیامت کے دن مجھ سے اس کے بارے میں سوال نہ ہو جائے! تو پھر انسان؟ ایک بھوکا بچہ؟ ایک بے روزگار باپ؟ ایک مجبور ماں؟ ایک بیمار بزرگ؟ ایک ایسا گھر جس میں کئی دن سے چولہا نہ جلا ہو ! ان کے بارے میں حکمران سے سوال نہیں ہوگا ۔یہی تو اسلامی حکمرانی کا اصل تصور تھا کہ اقتدار انسان کو بڑا نہیں بناتا بلکہ اس کی ذمہ داری بڑھا دیتا ہے-

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت ہمیں یہ احساس دلاتی ہے کہ حکمران اور رعایاکے درمیان صرف اقتدار کا تعلق نہیں ہونا چاہیے !وہاں خوف خدا عدل احساس اور جواب دہی بھی ہونی چاہیے ۔آج ہم نے شاید اسی احساس ذمہ داری کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔ہمیں ایسے نظام کی ضرورت ہے جہاں غربت صرف اعداد و شمار کا حصہ نہ ہو؟ جہاں بجٹ بناتے وقت صرف نمبرز نہیں بلکہ انسان کے چولہے بھی دیکھے جائیں، جہاں معاشی فیصلوں میں یہ بھی سوچا جائے کہ ایک مزدور ایک تنخواہ دار ایک بیوہ اور ایک سفید پوش خاندان پر اس کا کیا اثر پڑے گا کیونکہ مہنگائی صرف قیمتوں کا بڑھنا نہیں! مہنگائی ایک ماں کی پریشانی ہے- مہنگائی ایک باپ کی بے بسی ہے۔مہنگائی ایک بچے کی ادھوری خواہش ہے۔ایک بیمار انسان کی رکی ہوئی دوا ہے ۔

ہم صرف حکومت پر سارا بوجھ ڈال کر خود بری الزماں نہیں ہو سکتے؟ ہمیں اپنے گھروں سے آغاز کرنا ہوگا؟ اپنے رشتہ داروں کا حال پوچھنا ہوگا کسی خاموش انسان کی خاموشی پڑھنی ہوگی ۔اپنے پڑوسی کے گھر کا چولہا دیکھنا ہوگا! ہمیں اپنے ارد گرد ایسے لوگ تلاش کرنا ہوں گےجو مدد مانگنے کی ہمت نہیں رکھتے، ہو سکتا ہے آپ کے ایک فون سے کسی کو سہارا مل جائے ۔ہو سکتا ہے آپ کے ایک راشن کے تھیلے سے کسی کے گھر کا چولہا جل جائے۔ہو سکتا ہے آپ کے چند الفاظ کسی کے ٹوٹے ہوئےانسان کو دوبارہ جینے کا حوصلہ دے دیں۔آج ہمیں ایک گھر کی خبر نے رلا دیا ہے۔ اگر ہم نے اپنی آنکھیں نہ کھولیں اور مہنگائی اسی طرح بڑھتی رہی اور رشتوں میں محبت اسی طرح کم ہوتی رہی، سفید پوش اسی طرح اپنی مشکلات چھپاتے رہےاور ہم اسی طرح ایک دوسرے سے بے خبر رہےتو آج یہ کسی ایک گھر کی کہانی ہے ، کل یہ ہر گھر کی کہانی بن سکتی ہے-

ایک معاشرہ اس وقت تباہ نہیں ہوتا! جب اس کے غریب بڑھ جاتے ہیں۔معاشرہ اس وقت تباہ ہوتا ہے جب اس کے خوشحال لوگ ایک غریب کی تکلیف محسوس کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور حکمرانی اسی وقت بے معنی ہو جاتی ہے جب اقتدار کے ایوانوں تک عوام کی بھوک کی آواز پہنچنا بند ہو جائے۔

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

ویز ے کی غلط معلومات : کرکٹر حمزہ نذر کو 2 سال کی پابندی کی سز امیں معافی مل گئی

لاہور( شوبز ڈیسک )ویزے کیلئے غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے حمزہ نذر کو معافی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مرد۔۔۔میرے والد میری پہچان، میرا فخر (ثمینہ ناہید )

ثمینہ عباس

مرد کی عظمت صرف اس کے مضبوط کندھوں، بلند آواز یا معاشرے میں اس کے مقام سے نہیں پہچانی جاتی بلکہ اس کی اصل پہچان اس کے کردار، ذمہ

... مزید پڑھیے

وحشتوں کے نگر میں قوس قزح سے لوگ (انیلہ عمران )

انیلا عمران

یہ دنیا امتحان گاہ ہے ۔ہر انسان کو اس دنیا میں عمل کے لیے ایک مختصر وقت ملا ہے اور اس کے بعد ہر انسان کو اپنی مہلت ختم ہونے کے بعد اس دار فانی

... مزید پڑھیے

بیٹی بنا کر رکھو (کشف زھراء)

کشف زہرہ

ہمارا معاشرہ آج جس تیزی سے بدل رہا ہے، اس میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا رشتہ ساس اور بہو کا ہے۔ ہر دوسرے گھر میں یہی شکوہ ہے، ساس تنگ

... مزید پڑھیے