
ثمینہ ناہید
کسی قوم کا مستقبل اس کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے ۔نوجوان صرف ایک عمر کا نام نہیں بلکہ امید ،حوصلے، طاقت اور تبدیلی کی علامت ہوتے ہیں-
شاعر مشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں نوجوان نسل کو خصوصی اہمیت دی ۔ وہ نوجوانوں کو محض تعلیم یافتہ نہیں بلکہ باشعور خودداری باکردار اور بلند سوچ کا حامل دیکھنا چاہتے تھے۔
اقبال کا خواب ایک ایسی نوجوان نسل تھی جو حالات کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی بجائے مشکلات کا مقابلہ کرے! دوسروں کا محتاج بننے کی بجائے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرےاور اپنی منزل خود متعین کرنے کا حوصلہ رکھے! اقبال نوجوانوں کو شاہین سے تشبیہ دیتے تھے۔ شاہین ایسا پرندہ ہےجو بلند فضاؤں میں پرواز کرتا ہے۔اقبال چاہتے تھے کہ مسلمان نوجوان بھی شاہین کی طرح بلند پرواز ، خود مختار ہوں اور غیرت مند ہو ں ،اس جذبے کو انہوں نے
اپنے ان خوبصورت الفاظ سے بیان کیا ۔
عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں
نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں
نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانہ کے گنبد پر
توشاہین ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر
اقبال نوجوانوں کو خودی کا درس دیتےتھے ،وہ چاہتے تھے نوجوان اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو پہچان سکیں! نوجوان اتنے پر اعتماد ہوں کوئی مشکل بھی ا جائے! تو وہ خوفزدہ نہ ہو ںاور اس کسی ناکامی کو اپنی منزل کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے دیں-علامہ اقبال ایک جگہ فرماتے ہیں ۔۔۔۔
خودی کو کر بلند اتنا ہر تقدیر سے پہلے
خدابندےسےپوچھےبتاتیری رضا کیا ہے
یہ شعر محض شاعری نہیں بلکہ ایک مکمل پیغام ہے کہ انسان اپنی محنت کردار اور مسلسل جدوجہد سے اپنی زندگی کو بہتر بنا سکتا ہے-آج ہماری نوجوان نسل کے سامنے بے شمار چیلنجز ہیں، کہیں بےروزگاری، کہیں مایوسی، کہیں سوشل میڈیا کی غیر ضروری مصروفیات نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو محدود کر دیا ہے-
ایسے حالات میں اقبال کا پیغام پہلے سے کہیں زیادہ اہم محسوس ہوتا ہے۔ اقبال نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر امید کا راستہ دکھانا چاہتے تھے-وہ انہیں یہ سمجھانا چاہتے تھے کہ زندگی میں کامیابی صرف وسائل رکھنے سے نہیں بلکہ عزم محنت اور مستقل مزاجی سے حاصل ہوتی ہے-علامہ اقبال کا ایک شعر نوجوانوں کے لیے پیغام ہے۔۔۔
ان ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں
اقبال نوجوانوں کو اپنی تہذیب اور اپنی اسلامی شناخت اور اپنے ماضی سے بھی جڑے رہنے کی تلقین کرتے تھے ۔وہ چاہتے تھے کہ نوجوان جدید علوم بھی سیکھیں لیکن وہ اپنے اخلاقی اور دینی اقتدار کو بھی فراموش نہیں کرتے ۔
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
آج ضرورت اس بات کی ہے ہم اپنے تعلیمی اداروں ،گھروں اور معاشرے میں اقبال کے پیغام کو عام کریں۔ والدین اپنی اولاد میں خود اعتمادی اور اچھے کردار کی تربیت کرے استاد تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو صرف نصابی تعلیم تک محدود نہ رکھیں بلکہ انہیں زندگی کے مقاصد بھی سمجھائیں! ہم ہر سال نو نومبر یوم اقبال مناتے ہیں،ان کے اشعار پڑھتے ہیں تقریریں کرتے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں لیکن کیا ہم نے کبھی سوچا ہے اقبال نے جس نوجوان نسل کے خواب دیکھے تھے ہم وہ نسل تیار کر رہے ہیں؟
اقبال کے نزدیک نوجوان قوم کا سرمایہ اور مستقبل کی امید ہیں ۔وہ انہیں شاہین کی طرح بلند پرواز،سمندر کی طرح وسیع ظرف اور پہاڑوں کی طرح مضبوط ارادوں کا مالک دیکھنا چاہتے تھے۔اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ان کے پیغام کو اپنی زندگیوں میں جگہ دیں کیونکہ اقبال کی نظر میں وہ نوجوان وہ نہیں جو صرف اپنی کامیابی کے خواب دیکھے بلکہ وہ ہےجو اپنی کامیابی کے ساتھ اپنی قوم کی ترقی اور اپنے وطن کی سربلندی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرے ۔
سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا
لیا جائے گا کام تجھ سے دنیا کے امامت کا




































