رضا کار تجھے سلام

زین صدیقی

ملک میں کورونا آیا تو یہ ایک خوفنا ک صورتحال تھی ،یہ صورتحال کسی ایک فرد کے ساتھ درپیش نہیں بلکہ دنیا بھر کے

ممالک کے تمام افراد کے ساتھ تھی۔ کسی کودسمبر 2019سے قبل علم نہیں تھا کہ دنیا میں کوئی ایسا مرض بھی آئے گا جو اتنا خطر ناک ہوگا کہ لوگ ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے بھی جائیں گے، یایہ کہا جائے گا کہ ایک دوسرے سے چھ فٹ کا فاصلہ رکھا جائے ۔بار بار ہاتھ دھویا جائے ۔کسی چیز کو ہاتھ نہ لگایا جائے ۔ لوگوں نے تو سینیٹری کا نام تو عموماً سنا ہی ہوا تھا مگر سینی ٹائزرکا نام بھی بہت کم لوگ جانتے تھے ۔
دسمبر 2019 سے قبل تو عام حالات میں ماسک لگانے والوں کو بھی عجیب وغریب نظروں سے دیکھا جاتا ہے ،جو بیچارے ”ڈسٹ الرجی “یا گلے کے مسائل سے بچنے کیلئے ماسک لگاتے تھے ۔لیکن دنیا کی تاریخ میں شاید پہلی بار یہ ایسا ہوا کہ ہر فرد کیلئے اسے لازم قرار دے دیا گیا ۔کو رونا کے خوفناک اثرات دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ شایدا س” قدرتی آفت“ نے دنیا کانظام زندگی کو جام کردیا ہو ۔بہت سے لوگ کورونا میں مبتلا ہونے اور پھر موت کی دہلیز تک پہنچنے کے شد ید خوف شکار تھے ،جبکہ بعض لو گ مسلسل اضطراب کی کیفیت سے بھی دو چار تھے ۔
خوف و اضطراب کے اس عالم میںجہاں الخدمت کے ذمہ داران کے حوصلے بلند تھے ،وہاں اس کے رضاکاروں اور کارکنوں کاجذبہ بھی مثالی تھا ۔الخدمت کے رضاکاروں اور کارکنوں نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر مشکل گھڑی میں لوگوں کی خدمت کی ۔یہی بے مثال جذبہ کر اچی میں 3 ماہ قبل آنے والی بارشوں کے دوران دیکھا گیا ،جب بارشوں نے کئی بار پورے کراچی کو ڈبو دیا تھا ،لیکن الخدمت کے ہزاروں کارکن میدان میں نکلے اور انہوں نے نہ صرف شہریوں کو ریسکیو کیابلکہ طوفانی بارشیں آئیں تو بھی الخدمت کے ہزاروں کارکنا ن میدان میں تھے اور الخدمت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے وسائل کے عین مطابق لوگوں کے گھروں تک پہنچنے ،انہیں راشن ، کھانا اور پینے کا پانی پہنچانے کے ساتھ ساتھ گائے اور مرغی کا گوشت اور تازہ سبزیاں بھی فراہم کی گئیں۔یہ سرگرمی شہر کی کسی مخصوص علاقے کے یا گلی محلوں میں نہیں کی گئی بلکہ کراچی کے کونے کونے میں کی گئی تھی اور یہ الخدمت کے رضاکاروں نے انجام دیں۔
کورونا کے دوران بھی اور طوفانی بارشو ں میں بھی الخدمت کی اسپرے کرنے والی ٹیم نے اپنی جان کی پرواکیے بغیر شہر بھر میں مساجد،امام بارگاہ ،مندر اورچرچز سمیت ،سرکاری ونجی دفاتر اور اسکولوں میں اسپرے کیا ۔ الخدمت کے رضاکاروں نے خدمت کے دیگر کام بھی بے لوث جذبے اورکمال منظم انداز میں کیے ۔شاید یہ بھی تا ریخ میں پہلی بار ہوا کہ جماعت اسلامی کے ناقدین بھی الخدمت کی کاموں کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے اورٹی وی ٹاک شومیں اس خدمت کا برملا اظہار کر نے پر مجبور ہوگئے تھے ،مگر الخدمت کے رضاکاروں کا ایک ہی مقصد تھا اور وہ تھا رضا الٰہی کیلئے لوگوں کی خد مت ۔

الخدمت کے رضاکاروں نے اپنی جان کی پرو انہیں کی اور لوگوں کی بھرپور خدمت کی ۔جب اہا لیان کراچی بارشوں میں ڈوبے تواس دوران حکومتی مشینری کوبھی بریکیں لگ گئیں ،مگر الخدمت کے رضاکار میدان رہے اور انہوں نے بھرپور کام کیا ۔دنیا نے محسوس کیا کہ جو کام اس مشکل وقت میں حکومت کے کرنے تھے وہ الخدمت نے کر دکھائے ۔الخدمت اس وقت میں لوگوں کے ساتھ کھڑی تھی اور ان کی بھرپور مدد کر رہی تھی جب کسی نے ان متاثرین کی جانب نہیں دیکھا ۔یہی وجہ تھی کہ مخالفین نے بھی اس بات کا ادراک کیا اور اس کا مختلف ٹی وی چینلز پر برملا اظہار بھی کیا کہ الخدمت نے مشکل حالات میں جوکام کیے ہیں اس کو وہ سلام پیش کرتے ہیں ۔میں یہاں یہ بھی بتا نا چاہوں گا کہ الخدمت کو اس ضمن میں نہ کسی کی ستائش کی ضرورت ہے نہ ہی اس کا کسی سے کوئی مقابلہ ہے کہ وہ اس سے آگے بڑھنا چاہتی ہے یا کسی سے مقابلہ کرنا مقصود ہے ۔الخدمت کے کام ہی اس کی پہچان ہیں ۔الخدمت اور اس سے منسلک لوگ تورضا الٰہی کیلئے حکومتی مدد کے بغیر درد دل رکھنے والے مخیر حضرات کے تعاون سے یہ سب کام کر رہی ہے ۔
الخدمت کے رضاکار الخدمت کا اثاثہ ہیںاور الخدمت اس اثاثے کی قدرکر تی ہے۔ کراچی میں اس کے رضاکاروں کی تعداد ہزاروں میں ہے ۔ان رضاکاروں نے کورونا اور طوفانی بارشوں کا مقابلہ کرکے مشکل حالات کو شکست اورلوگوںکو راحت پہنچائی ۔سب نے اس کا اعتراف کیا ،مگر الخدمت نے بھی ان کی ستائش اور انہیں سلام پیش کرنے ،ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے” ان کے شایان شان ” سلام رضاکار کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔
کنونشن سے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،الخدمت کراچی کے چیف ایگزیکٹو نوید علی بیگ،پی ڈی ایم اے سندھ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مقصود سومرو، الخدمت کے ایگزیکٹوڈائریکٹر راشد قریشی اور انجینئر صابر احمد نے خطاب کیا ،جبکہ محمد فرید اور ثوبان بیگ نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔
کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے امیر جماعت اسلامی انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الخدمت نے ہمیشہ ضرورت مندوں اور متاثرین کی عزت نفس مجروح کیے بغیرامداد کی۔الخدمت کے ہزاروں رضاکاروں نے شہر بھر میں کورونا کی اور بارشوں کے دوران اپنی جان کی پر وا کیے بغیر متاثرین کو ریلیف فراہم کیا ۔

 حافظ نعیم الرحمن نےکہا کہ کورو نا کی کی وبااور بارشوں میں حکومت مکمل طور پر ایکسپوز ہوگئی۔لاک ڈاؤن اور کورونا کی وبا میں حکومت کی طرف سے دعوے اور اعلانات تو بہت کئے گئے مگر عام آدمی اورغریب مزدور طبقے کو عملاً کوئی ریلیف نہیں ملا، عالمی بینک کی طرف سے امداد کے لئے ملنے والے 1200 ارب روپے بھی عوام تک نہیں پہنچ سکے۔بارشوں میں پورا شہر ڈوب گیا مگر حکومت اور عوام کو ریلیف دینے والے ادارے عوام کی مدد اور فلاحی کام کرنے میں ناکام ثابت ہوئے، کورونا وبا اور بارشوں میں حکمران پارٹیاں بھی کہیں نظر نہیں آئیں۔
انہوں کہا کہ کورونا اور بارشوں کے دوران الخدمت نے جو کام کیے ،آج مخالفین بھی اس کا اعتراف کر تے ہیں کہ الخدمت ہی وہ واحد تنظیم تھی جو اس وقت میدان میں تھی ۔ انشااللہ ہم عوام اور اہل خیر کے تعاون سے الخدمت اپنی امدادی سرگرمیاں اور ریلیف ورک آئندہ بھی جاری رکھے گی۔
چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ، الخدمت کی پوری ٹیم اور رضاکاروں نے جس طرح ماضی میں دن اور رات ایک کر کے عوام کی خدمت کی ہے، آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ا لخدمت کی کووڈ لیب میں انتہائی کم نرخ پر کورونا کے ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے اور بہت جلد شہر کے 10مزیدمقامات پر ڈیزاسٹراور ریلیف سینٹرز قائم کیے جائیں گے ،جہاں سے فوری طور پر ریلیف اور ریسکیو ورک ممکن ہو سکے گا۔
انجینئر صابر احمد نے کہا کہ الخدمت کی خدمات کی گونج گورنر ہاو¿س پنجاب میں بھی سنائی دی گئی، جب وہاں ایک تقریب میں سرکاری سطح پر تسلیم کیا گیا کہ الخدمت نے کورونا کی وبا اور بارشوں میں آگے بڑھ کر عوام کی خدمت کی ہے۔ الخدمت نے بلا رنگ و نسل و مذہب متاثرین اور ضرورت مندوں کی خدمت کی ہے۔ ہم مساجد و مدارس اور مختلف آبادیوں سمیت گرجاگھروں، مندروں اور گردواروں میں بھی گئے ہیں۔اقلیتی برادری کی آبادی میں بھی لوگوں کو امداد فراہم کی ہے۔

متاثرین سمیت اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کو بھی کرونا سے بچاؤ کا سامان فراہم کیا ہے،ہمارا عزم اور عہد ہے کہ ہم صرف رضائے الہی کے حصول کے جذبے سے جاری رکھیں گے کمزور لوگوں کی خدمت کا عمل جاری رکھیں کے
صابر احمد نے تمام رضاکاروں سے حلف لیا کہ”ہم کراچی کے شہریوں کی ہر مشکل میں آگے بڑھ کر مدد کریں گے، ہم بطور رضاکار کراچی، پاکستان اور الخدمت کے مفادات کا ہمیشہ خیال رکھیں گے اوراپنی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے“۔
ایگز یکٹو ڈائریکٹرر اشد قریشی نے الخدمت ہیڈ آفس کی پوری ٹیم کا تعارف کرایا، ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی دن رات کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں اظہار خیال کیا۔کنونشن میں بڑی تعداد میں الخدمت کے ضاکاروں نے شرکت کی،جنہیں سرٹیفکیٹس،یادگاری شیلڈزاورخصوصی ایوارڈز پیش کیے گئے۔
ایوارڈز،شیلڈز اور سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والوں میں مختلف اضلاع اور علاقوں کی ٹیمیں اور ان کے ذمہ داران کے علاوہ معروف بزنس مین خباب،فارما سوئٹکل انڈسٹری کے راشد،بہادر یار جنگ سوسائٹی کے سید عمران علی،توفیق محی الدین،شاہد ایوب،مقصود سومرو،جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی،یوتھ اینٹیلی جینشیا اور ان کے لیڈر انعام خان، جے آئی یوتھ کے صدر ہاشم ابدالی، کینیڈا سے آئے ہوئے علی محسن، الخدمت ویمن ونگ ٹرسٹ کی نویدہ انیس،الخدمت کراچی کی منور اخلاص اور الخدمت کے زین صدیقی بھی شامل تھے۔منور اخلاص کا ایوارڈ عنایت اللہ اسماعیل، نویدہ انیس کا محمد اصغر نے وصول کیا۔

 

 

 

 

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے