محمد بخش پولیس کیلئے مثال مگر۔۔۔

زین صدیقی

محمد بخش برڑو نے جو کیا اس کی توقع بہت کم پو لیس والوں سے رکھی جا سکتی

تھی ،مگر ایک محمدبخش کے کام نے پوری کی پوری سندھ پولیس کا سر فخر سے نہ صرف بلند کر دیا بلکہ اس کی تمام خامیوں پر وقتی طور پر پردہ ڈال دیا ہے ۔وقتی طور پر اسی لیے ہم نے کہا ہے کہ سال ہا سال سے ہم پولیس کے کردار کو دیکھ ر ہے ہیں اور بہت سے شریف لوگوں کو اس کاسامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور یہ بھی سب کے علم میں ہے کہ لوگ جائز کام کیلئے تھانے جانے سے بھی ڈرتے ہیں ۔ایک چھوٹی سی رپورٹ درج کروانامقصود ہو تو اس میں بھی کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عام آدمی کو۔ یہ بات وہی جانتا ہے جو اس تجربے سے گزرا ہوا ور اگررپورٹ درج ہو بھی جائے تو اس کے مندرجات کوبھی بسا اوقات اپنے طور پر ایسے تبدیل کردیا جاتا ہے کہ رہے نام اللہ کا ۔
ہم بھی ایک بار اسی مرحلے سے گزر چکے ہیں ۔آگر آپ بذریعہ کوچ یا بس صدر سے سرجانی ٹاؤن کی طرف جائیں تو آپ کوبس یا کوچ کے ذریعے عموماً ایک ہی مرکزی سڑک پر سفر کرنا پڑتا ہے۔اس سڑک کے عین درمیان میں آج کل گرین لائن بس کا وہ سسٹم نظرآئے گا کئی سال سے جو عدم تکمیل کا شکار ہے، آپ کی توجہ حاصل کرتا نظرآئے گا ۔ ناگن چورنگی سے تھوڑا آگے جائیں تو دوتین اسٹاپس کے بعد کریلا موڑ اسٹاپ آتا ہے ۔یہ ان دنوں کی بات ہے جب ہم شہر قائد میں پیدل خاک چھاناکرتے تھے۔موٹرسائیکل یا کار سے بلا کا خوف آتا تھا ،چلانا تو دور کی بات تھی ۔شاہراہ فیصل کی تیزی رفتارٹریفک سے سانسیں رک جایا کرتی تھیں ،سڑک عبور کرنا توگویا کے ٹو کا پہہاڑ سر کرنے کے مترادف لگتا تھا ۔
جیب کترے نے عین کریلا اسٹاپ پر کوچ سے اترتے ہوئے ہماری جیب کیا کٹی ،ہمیں لینے کے دینے پڑ گئے ۔ہم ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینے کیلئے رپورٹ درج کرانے تھانہ اجمیر نگر ی نارتھ کراچی شدید گرمی میں پید ل سفر طے کرتے ہوئے پہنچے تو ہم تھانے میں متعین محرر کی یہ سن کر حیران ہو ئے بغیر نہیں رہ سکے کہ جس مقام پر ہماری جیت صاف کی گئی ہے وہ واقعہ اس تھانے کی حدود میں نہیں آتا،بلکہ تھانہ نئی کراچی کی حدود میں آتا ہے ۔جب ہم ایک بار پھر سخت گرمی میںہانپتے کانپتے تھانہ نئی کراچی پہنچے تو ہمیں وہاں موجودمحرر صاحب نے انکشاف کیا کہ آپ کی رپورٹ توتھانہ اجمیر نگر ی میں درج ہوگی، کیونکہ آپ کے ساتھ پیش آنے والا وقوعہ ا ن کی حدود میں آتا ہے ۔محرر کی یہ بات سن کر ہمارا دماغ گھوم گیا ۔ہم نے اہلکاروں سے بولا بھائی کو ئی قتل ہوا ہے یا کسی کی لاش ملی ہے جو آپ حدود کا تنازع بنا رہے ہو۔جیب کٹی ہے جیب ۔
آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ اچی میں جیب کٹنا کوئی بڑی بات نہیں ہے ،یہاں تو سرعام پرہجوم مقام پرلوگوں کولوٹ لیا جاتا ہے ،پھر ہم نے اتنی تکلیف کیوں اٹھائی ،دراصل مسئلہ پر س میں موجود قومی شناختی کارڈ کا تھا ،حالانکہ اس میں چند ہزارروپے کے ساتھ غیراستعمال شدہ موبائل کارڈاورسم بھی تھی ،جن کی ہمیں کوئی پروا نہیں تھی ۔خیر جب ہم دوبارہ تھانہ اجمیر نگر ی پہنچے تو وہا ں موجود منشی غصے سے گھورنے کے سوا کچھ نہ کرسکے ،مجبوراً ہمیں اپنی صحافی ہونے کا حوالہ دینا پڑا۔ہم نے دبے الفاظ میں غصے کا بھی اظہار کرڈالا ۔منشی صاحب ہماری صحافت سے تو مرعوب نہیں ہوئے البتہ تھانے میں کاغذ ،قلم نہ ہونے باہر سے لے کرآنے کاشکوہ کرتے ہوئے رپورٹ کی رقم کا ذکر بلآخر زبان پر لے آئے۔ساتھ ہی فرما دیا آپ ہمارے صحافی بھائی ہیں ،پھر بارگیننگ کاانداز اپناتے ہوئے گویا ہوئے کہ 600روپے دے دیں بنتے تو زیادہ ہیں ۔آپ ہمارے صحافی بھائی ہیں آپ 400روپے دے دیں ۔شدید گرمی میں اس سارے عمل میں ہمارے ضبط کے بندھن ٹوٹے جارہے تھے ۔300روپے دے ہم کر اس اہلکار پر لعنت بھیجنے کے سوا اورکیا کرتے ۔
اب سنیے رپورٹ کا احوال جو بڑا دلچسپ ہے ہم نے پو لیس اہلکارکو اپنی جیب کٹنے کا واقعہ کچھ یوں بتایا تھا کہ ہم خان کوچ میں سفر کر رہے تھے کہ جب ہم اپنے اسٹاپ پراترنے لگے تو کسی نامعلوم شخص نے ہماری جیب کاٹ لی ۔جیب تراش پرس لے گیا جس میں 4ہزار نقد ،غیر استعمال شدہ موئل فون کارڈ ،،موبائل سم اور اصل قومی شناختی کار موجود تھا ۔محررنے ہم سے ہمارے کسی قریب رہائش پذیر دوست کانام پوچھا اوکچھ یوں رپورٹ درج کی کہ زین صدیقی صاحب اپنے دوست سے ملنے نارتھ کراچی سیکٹر 11ای جارہے تھے کہ ان کا راستے میں کہیں پرس گر گیا جس میں ان کا اصل شنا ختی کارڈ( نمبر ) موجو د تھا ۔جب ہم نے یہ رپورٹ پڑھی تو ہکا بکا رہ گئے ۔ہم نے رپورٹ پر احتجاج کیا تو محررصاحب ہم سے کچھ یوں گویا ہوئے کہ بھائی ہم اصل بات لکھیں گے تو ہمیں آپ کے یہ پیسے برآمد بھی کروانے پڑیں گے ۔ہمارے علاقے میں کرائم ریٹ بھی بڑھتاہوا نظر آئے گا،آپ ہمیں مرواو¿ گے کیا ۔
ہم محررکی یہ بات سن کر سر دھنے بغیر نہ رہ سکے اور اپنا سا منہ لیکر رپورٹ والا پرچہ تھامے واپس آگئے ۔یہ صورت حال ہے پولیس کا نام ڈبونے والوں کی۔اسی لیے لوگ موبل چوری ہو ،یا گرے ،لٹ جائیں یا انہیں لوٹ لیا جائے رپورٹ درج نہیں کرواتے ۔لوگ سوچتے ہیں نقصان بھی اپنا ہو ہوا ہے ،پولیس رپورٹ کی بلا اپنے گلے میں ڈالیں ۔یہ واقعہ 17سال پرانا ہے ۔مگر آج ترقی یافتہ دور میں بھی ایسے واقعات ہورہے ہیں ۔
خیر اصل بات کی طرف آتا ہوں ،محمد بخش کا کارنا مہ ہماری نظر میں یہ ہے کہ اس نے پولیس کے روایتی اور معروف طریقہ اختیار کرنے کے بجائے بحیثیت اے ایس آئی اپنی ذمہ داری کو سمجھا ۔اس کے بعد اس نے اپنے مضبوط کردار اور انسانیت کاثبوت دیا کہ اس نے درندوں کے ظلم کا شکار عورت کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کے بجائے اس کے درد کو محسوس کیا اور اسے اپنے بیوی، بچوں کے پاس بھیجا اور اسے پناہ دی ۔رفیق کے بیوی بچوں نے جب تبسم کے ظلم کی کہانی سنی کہ وہ کراچی سے40ہزار ماہانہ کی ملازمت کا جھانسہ دے کر کشمور بلائی گئی ہے اور ایک جنسی بھیڑیار فیق ملک اسے کراچی کے جناح اسپتال سے یہاں لایا ہے اور گزشتہ 15روز سے اسے اور اس کی 4سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے اوراس کا ایک ساتھی خیر اللہ بگٹی بھی اس کا شریک جرم ہے تواے ایس آئی کے اہل خانہ بھی بے چین اور غمگین ہوئے بغیر نہیں رہ سکے ۔
اے ایس آئی کی بیوی نے اپنے شوہر کو بتایا کہ یہ خاتون ظلم کا شکار ہے اورظالم درندوں نے اس کی بچی کو رکھ لیا ہے اور اسے بچی کی واپسی کے بدلے کسی عورت کو لاکر دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اے ایس آئی اپنے گھر پہنچااور اس کی غم ناک کہانی سنی۔خاتون کا زارو قطار رونا اے ایس آئی اور اس کی فیملی سے دیکھا نہیں گیا ۔
اے آیس آئی محمد بخش نے اپنے دماغ کو استعمال کیا اس خاتون سے اس کی کہی ہوئی بات میں صداقت کا عنصر دیکھتے ہوئے نہ صرف ایف آئی آر درج کی بلکہ اپنی اہلیہ سے معاملے میں مدد کرنے کی بھی درخواست کی ۔پھر اے ایس آئی نے ملزمان کو پکڑنے کیلئے اپنی بیوی سے کہہ کر 20سالہ بیٹی ریشماں کو تیار کیا ،محمد بخش کی بیٹی اس معاملہ میں مظلوم خاتون کی مدد کیلئے اپنے باپ کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہوگئی،بیٹی بھی تیار ہوگئی اور بولی ابو میں اس خاتون کی بچی واپس دلانے اور قانون کے ہاتھ مضبوط کرنے میں آپ کا ساتھ ضرور دوں گی مگر ایک شرط کے ساتھ کہ اگر مجھے وہ ملزم ہاتھ لگائے،یا چھیڑے تو آپ جذبات میں نہیں آئیں گے ۔میرے لیے آپ کی عزت مقدم ہے ۔اے ایس آئی خیر محمد کاسر بیٹی کی بات سن کرفخر سے بلند ہوگیا اور بیٹی سے بولا تم فکر مت کرو بیٹی ۔
مظلوم خاتون نے پروگرام کے مطابق اے ایس آئی کی بیٹی کے ساتھ بات کروادی تھی اوروہ رابطے میں تھا ۔اے ایس آئی نے مظلوم خاتون کے ساتھ اپنی بیٹی کو ایک پارک بھیجا ،اس دوران ملزم رفیق ایک بار پھر رابطے میں تھا ۔ملزم کو مظلوم خاتون تبسم نے کہا کہ وہ لڑکی لے آئی ہے ۔ملزم نے لڑکی کو پارک سے باہر آنے کا کہا مگر اے ایس آئی کہ بیٹی نے اسے اندر آنے کا کہا ،ملزم موبائل پر تھا اور بات کررہا تھا اے ایس آئی کی بہادر بیٹی نے اسے ہاتھ ہلاکر اپنی جانب متوجہ کیا اور پارک میں بلایا ۔مظلوم خاتون ساتھ تھی اسی دوران ملزم نے بات شروع کی اور اے ایس آئی کی بیٹی کو نقاب ہٹانے کو کہا ،لڑکی نے نقاب ہٹایا تو ملزم نے کہا یہ تو سندھی ہے ۔اے ایس آئی کی بیٹی نے کہا کہ میں کراچی سے آئی ہوں ۔اس کے بعد ملزم نے لڑکی کے چہرے کو چھونے کی کوشش کی تو اے ایس آئی محمد بخش کی بیٹی نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا ۔اسی دوران اردگر دموجود اے ایس آئی اور ان کے ساتھی اہلکاروں نے ملزم کو دھر لیا ۔
اے ایس آئی محمدبخش بروڑوایک غیرت مند باپ ،ایک غیرت مند پاکستانی تھا لیکن اس نے انسانیت کے خاطر ایک مظلوم کی مدد کیلئے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ذریعے

درندوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا۔محمد بخش نے گرفتاری کے بعد سب سے پہلے بچی کو بازیاب کروایا۔ملزم رفیق کو سندھ بلوچستان کی سرحد پر مقیم اس کے ساتھی کی گرفتاری کیلئے لے جایا گیا ،جہاں ملزم نے خیراللہ نے فائرنگ کر کے ملزم رفیق کو اس کے انجام تک پہنچا دیا ۔ملزم رفیق کا ساتھی پکڑا گیا ۔
اس پورے عمل میں اے ایس آئی محمد بخش اور اس کے اہل خانہ کے کردار پرانہیں خوب پذایرائی ملی ہے ۔ملنی بھی چاہیے ۔اے ایس آئی اوراس کی بیٹی ریشماں کیلئے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ان کے شایان شان ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اے ایس آئی کو آئی جی سندھ مشتاق احمد نے ستار ہ شجاعت دینے کا اعلان کیا، جبکہ20لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیاگیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے بھی اے ایس آئی کو فون کر کے کہا کہ انہیں ایسے بہادر افسر پر فخر ہے اور وہ اس کا ماتھا چومنا چاہتے ہیں ۔ مختلف ٹی وی چینلز نے بھی اے ایس آئی اور اس کی بیٹی کی شجاعت کے نغمے بکھیرے ہیں۔اس واقعہ سے عام شہریوں کوبھی یہ سبق ملتا ہے کہ وہ بھی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے پولیس کی مدد کرسکتے ہیں ۔
اے ایس آئی اور اس کی بیٹی نے سندھ پولیس کا نام روشن کر دیا ہے ،مگرپولیس کے تمام اہلکاروں کو بھی اسی جذبے سے کام کرناہوگا ۔عوام کو اپنا سمجھنا ہوگا۔تبدیلی کسی ایک اہلکار کے ذاتی کردار کی وجہ سے نہیں آسکتی اس کیلئے محکمہ پولیس میں اصلاحات ناگزیر ہیں ۔وزیراعظم عمران خان صاحب نے اقتدار میں آتے ہی تھانی کلچر تبدیل کرنے کی بات کی تھی ،مگر یہ کلچر آج تک تبدیل نہیں ہوسکا ،نہ آجکل اس کی کوئی شنوائی ہے ۔
ملک بھر میں ایسا پولیس کلچر متعارف ہونا چاہیے جس سے لوگ راحت محسوس کر یں اور تھانوں کو اپنے لیے جائے پنا ہ سمجھیں ۔تھانے اپنے علاقے سے جرائم کا خاتمہ یقینی بنائیں ،رشوت ،سفارش ختم اور غریب کی آواز پر لبیک کہا جائے ۔پولیس کی اکاؤٹیبلٹی کیلئے ایک منظم ادارہ ہونا چاہیے جس کا عوام کو علم ہو اور وہ پولیس سے متعلق درپیش مشکلات کو وہاں پیش کر سکیں اور عام آدمی کو اس پر فوری ریلیف ملے ۔

سندھ پولیس میں وہ پولیس اہلکار اور افسران جو کرائم میں ملوث ہوں ان کی مانیٹرنگ کا ایک ادارہ موجود ہے ،جو ا ایسے اہلکاروں کی مانیٹرنگ کر تا ہے ۔حال ہی میں وارداتوں میں کئی پولیس اہلکار وافسر بھی ملوث پائے گئے ہیں ،اخبارات میں ان سے متعلق خبریں آتی رہتی ہیں ۔اگرتھوڑی سی توجہ دی جائے تو محکمہ اچھا ہو سکتا ہے ،مگراس کیلئے صوبائی اور عمران خان کی حکومتوں کو آگے قدم بڑھا ناہوگا محکمے میں اصلاحات متعارف کروانی ہوں گی ۔

 

شہر شہر کی خبریں

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں ا ورڈیجیٹل دنیا میں روابط پر گہری نظر رکھیں : راجا عمر خطاب

کراچی ( نمائندہ رنگ نو )کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ سندھ پولیس کے سابق سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا والدین کو اپنے بچوں کی سرگرمیوں، میل جول اور

... مزید پڑھیے

طلبہ یونین کے انتخابات ہونے چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی قیادت کو منتخب کرنے موقع ملے : محمد فاروق فرحان

کراچی(رپورٹ : عبدالمعیز ) جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات (آئی ) کے زیرِ

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

یشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت شکست دیدی

ڈھاکہ(اسپورٹس ڈیسک )ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعدبھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل

... مزید پڑھیے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 :ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول

دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کے حصول کیلئے ریکارڈ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں۔

... مزید پڑھیے

ویز ے کی غلط معلومات : کرکٹر حمزہ نذر کو 2 سال کی پابندی کی سز امیں معافی مل گئی

لاہور( شوبز ڈیسک )ویزے کیلئے غلط معلومات فراہم کرنے پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے حمزہ نذر کو معافی مل گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

میری آخری دعا (میمونہ انصاری )

میمونہ انصاری

وقت: رات کے 9 بجے۔

... مزید پڑھیے

زندگی کے حاشیے پر (زنیرہ اقبال)

زنیرہ اقبال

زندگی ایک ایسی کتاب ہے جس کے ہر صفحے پر کچھ نہ کچھ لکھا ہوتا ہے مگر عجیب بات یہ ہے کہ ہم اکثر اس کتاب کے مرکزی متن سے زیادہ اس کے حاشیوں میں لکھی ہوئی عبارتوں کو محسوس کرتے ہیں۔۔ مگر کیوں ؟کیونکہ کچھ لوگ پوری زندگی دوسروں کی کہانی کا کردار بن کر رہ جاتے ہیں۔اپنی خواہشیں، اپنے خواب اور اپنی آواز کہیں بہت پیچھے چھوڑ آتے ہیں۔۔ شاید یہی لوگ ہیں ہوتے ہیں جو زندگی کے حاشیے پر کھڑے ہوتے ہیں۔۔

"حاشیہ وہ جگہ ہے جہاں عموماً وہ باتیں لکھی جاتی ہیں جو اصل متن کا حصہ تو نہیں ہوتیں مگر متن کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں" انسان کی

...

... مزید پڑھیے

محمد سرور شہید نشان حیدر( اول) (عصمت اسامہ)

عصمت اسامہ

مملکتِ خداداد پاکستان جس کی بنیاد کلمہء طیبہ پر رکھی گئی اور جس کی خاطر ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانیں قربان کرکے یہ خطہء پاک حاصل کیا ،اس کی

... مزید پڑھیے