
کراچی ( ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مل کر کراچی کے مسائل کے حل کےلئے 11 سو ارب
روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا ہے ۔کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پرحل کریں گے۔سرکلر ریلوے بحال کی جائے گی جب کہ کوشش ہوگی پانی کا مسئلہ تین سال میں حل کرلیا جائے۔
وزیراعظم کی زےر صدارت کراچی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزراءاسد عمر، شبلی فراز، علی زیدی اور امین الحق بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد میڈیاکو بریفنگ دےتے ہوئے کہا وزےر اعظم نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حوالے سے اجلاس میں تفصیلی گفتگو ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پرحل کریں گے، وفاق اور صوبے نے مل کر کراچی کے لیے 11 سو ارب روپے کا پیکج ترتیب دیا ہے جس کے تحت کراچی میں پینے کے پانی، سیوریج سسٹم، سولڈ ویسٹ، سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں سیوریج سسٹم مکمل طورپر ٹھیک کیا جائے گا اور سرکلر ریلوے بحال کی جائے گی جب کہ کوشش ہوگی پانی کا مسئلہ تین سال میں حل کرلیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارشوں سے جو تباہی سمیت دیگر مسائل کو ایک ہی دفعہ حل کرنےکافیصلہ کیا ہے، کراچی میں مختلف اداروں کی مداخلت ہے اس لیے فیصلوں پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے کمیٹی بھی قائم کردی گئی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز ایک جگہ پر ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم نے کمیٹی بنائی۔ ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کےلیے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ بارشوں سے بلوچستان اور دیگراضلاع متاثر ہو ئے ہےں ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ کراچی کا مسئلہ اہم ہے اس پر بات کرنا ضروری ہے، کراچی میں نالے ،نکاسی آب ،بے گھرافراد اور سولڈ ویسٹ کے مسائل ہیں کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوآرڈی نیشن ضروری ہے۔





































