
اسلام آباد: نارووال سٹی کیس میں ن لیک کے رہنما رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا نیب کو13روزہ
جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا ۔
احسن اقبال کو احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا گیا ،احتساب عدالت منے موقف اختیار کیا کہ نارووال اسپورٹس سٹی کی لاگت میں اضافہ کیا گیا،لاگت تین کروڑ سے نو کروڑ کر دی گئی۔نیب نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت سے ریکارڈ طلب کیا ہے ،احسن اقبال سے اس کی تصدیق کرنی ہے ۔نیب نے عدالت سے استدعاکی کہ اسے احسن اقبال کا 14روزہ جسمانی ریما نڈ دیا جائے۔
اس موقع پر احسن اقبال عدالت میں دیئے گئے بیان میں کہا کہ 1993سے رکن قومی اسمبلی ہوں ،اس دوران میرے اثاثے بڑھنے کے بجائے گھٹ گئے،بے گناہی ثابت کرنے نیب آفس گیا تھا کہ مجھے گرفتار کر لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ میری گرفتاری کا مقصدمجھے سیاسی لحاظ سے نقصان پہنچانا اور میری کردار کشی ہے۔
احتساب عدالت کے جج کے استفسار پر نیب پراسیکیوٹرنے بتایا کہ احسن اقبال نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔قومی خرانے کو نقصان پہنچایا،احتساب عدالت نے احسن اقبال کا 13روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں 6جنوری کو دوبارہ پیش کیا جائے۔




































