
اسلام آباد (ویب ڈٖیسک)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ آج تک کیسز کا تخمینہ 18ہزار اور اموات کا 191 تھا، اللہ
کا شکر ہے کہ آج 14اپریل تک ہمارے کیسز کی تعداد 5716 اور اموات 96 ہوئی ہیں، عالمی سطح پر شرح اموات 6.2 فیصد اور پاکستان میں 1.7فیصد ہے۔
ڈاکٹر ظفر مزا نے وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میڈیا کوبتایا کہ عالمی سطح پر کورونا کے 20 لاکھ مریض رپورٹ ہوچکے ہیں، دنیا میں ایک لاکھ 20 ہزار اموات ہوچکی ہیں۔اورساڑھے چار لاکھ لوگ صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔عالمی سطح پر شرح اموات 6.2 فیصد ہے،جبکہ الحمداللہ پاکستان میں 1.7ہے۔ پاکستان میں ہم نے 51ہزار 432 ٹیسٹ کیے ہیں۔ جس میں 5716 کیسز میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان میں اموات 96 ہوئی ہیں، ان میں 3 کا مزید آج اضافہ ہوا ہے۔پاکستان میں سب سے زیادہ اموات 14رہیں۔ چند روزمیں 7،7اموات بھی رہیں۔اسی طرح 46 مریض تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماہرین کی مدد سے پاکستان میں تخمینے لگانے کی کوشش بھی کی، جس کو پیشگی کہا جاسکتا ہے۔ہمارا پاکستان میں 14 اپریل تک کیسز کا تخمینہ تھا کہ 18ہزار سے کیسز تجاوز کرجائیں گے، لیکن آج تک 5 ہزار سے زیادہ کیسز ہیں،جوکہ دوتہائی سے کم ہیں، یہ خوش آئندہ ہے، لیکن ہمیں مزید احتیاط کرنا ہوگی۔
؎:





































