
اسلام آباد( ویب ڈیسک )صدر مملکت عارف علوی نے کہا ضروری کے ایک دوسری کو محفوظ بنانے کیلئے احتیاط برتی
جائے ۔مساجد میں سحری وافطار کا اہتمام نہ کیا جائے ۔
یہ بات انہوں نے علماو مشائح کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔علمائے کرام نے تمام صوبوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شرکت کی،کانفرنس میں 20نکات پرمشتمل لاےحہ عمل طے پاگیا ۔
صدر مملکت نےاس موقع پر خطاب میں کہا کہ کانفرنس میں 20نکات پر اتفاق ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے کی تراویخ گھر میں اد کی جائے ۔نبی پاک نے بھی بعض عبادت گھر پر کیں ۔ہمیں کورونا کی وبا سے ایک دوسرے کو محفوظ رکھنا ہے ۔مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے نمازیوں کو فاصلے سے کھڑا کیا جائے ۔بیمار یا 50سال سے زائد عمرکے لوگ مساجد میں نہ آئی ،نہ بچوں کو لایا جائے ۔
صدر مملکت نے کہا کہ مساجد میں دریاں نہ بچھائی جائیں ،فرش پر نماز ادا کی جائے ۔گھر سے وضوکر کے مسجد میں آیا جائے ۔مسجد آکر چہرے کو نہ چھوئیں ۔گھر سے آئیں تو صابن سے بیس سکینڈ تک ہاتھ دھو کر آئیں اور مسجد میں ماسکلگاکر آئیں۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ مسجد و امام بارگا ہ کی انتظامیہ پو لیس وانتظامیہ سے تعاون کریں ،مساجد و امام بارگاہ میں سوشل ڈسٹنسنگ کا خیا ل رکھ کر نماز،ترویح ونماز جمعہ کو اد کیا جائے ۔حکومت کو اختیار ہوگا کہ اگر وہ سمجھے کہ اگر مساجد اور امام بارگاہوں میں ان نکات ہر عمل نہیں ہورہااورسوشل ڈیسٹنسنگ کا خیال نہیں رکھا جا رہا تو وہ فیصلے میں تبدیلی لا سکتی ہے۔ تمام لوگ اس پر عمل کرنا ہوگا ،ہمیں ایک دوسرے کو بچانا ہے ،صدر نے کہا کہ اس کی خلاف ورزی گنا ہ ہوگی ۔





































