
کراچی (رنگِ نوڈاٹ کام ) فرسٹ انٹرلوپ انٹرنیشنل ویمنز بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں شرکت کے بعد نیپال کی ویمنزبلائنڈ کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ واہگہ بارڈر نیپال کیلئے روانہ ہوگئی۔
واہگہ بارڈر پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عہدیداران نے نیپالی ٹیم کورخصت کیا ۔
واضح رہے کہ سیریز میں نیپالی ٹیم نے پاکستان ویمنزبلائنڈٹیم کو 4-0سے شکست دی تھی ۔روانگی کے موقع پر نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے چیئرمین پون بھیمرے کاکہنا تھا کہ دنیائے بلائنڈ کرکٹ میں انٹرنیشنل سطح پر نابینا خواتین کی کرکٹ سیریز کا پاکستان میں انعقاد تاریخی بات ہے جس کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ اور ان کی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔نیپالی کپتان بھاگوتی بھٹاواکاکہنا تھا کہ پاکستان میں جو محبت ملی اسے ہمیشہ یاد رکھیں۔




































