
میرپورخاص (محمد ناصر اقبال)ریجنل پولیس آفیسرحیدرآباد زون غلام سرور جمالی کی جانب سےڈی آئی جی آفس میرپورخاص میں ہولی کےتہوارکے موقع پر
پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی میرپورخاص رینج ثاقب اسماعیل میمن اور ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ بھی موجود تھے۔ تقریب میں میرپورخاص رینج کے ہندو (نان مسلم) پولیس آفیسرز و اہلکارون کو مدعو کیا گیا جس کے بعد تمام افسران و اہلکارون کو ہولی کی مبارکباد دی گئی۔

دوران تقریب ریجنل پولیس آفیسر حیدرآباد زون غلام سرور جمالی کی جانب سے ہندو پولیس افسران و اہلکاروں میں تحائف اور مٹھائی تقسیم کی گئی،
غلام سرور جمالی کا کہنا تھا کہ ہندو برادری ملک کی ترقی میں اہم کردارہےاور اقلیتوں کے حقوق مساوی ہیں، ہمیں پیار محبت اور امن کے پیغام کو لےکر چلنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہولی کے اس پر مسرت موقع پر ہم سب ہندو برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ـ





































