
کراچی(رنگ نوڈاٹ کام) جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے ناروے میں ایک ملعون
شدت پسند عیسائی کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید دنیا کی مقدس ترین اور انقلابی کتاب ہے، نبی کی شان میں گستاخی،خاکوں کے مقابلوں کا انعقاد اور اب قرآن پاک کوجلانے کے واقعہ سے مغرب کی بوکھلاہٹ اور اسلامی دشمنی کی عکاسی ہورہی ہے،
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام ایک پرامن اوراحترام انسانیت کا درس دینے والا دین ہے۔دنیا خاص طور پر مغرب میں بڑھتے ہوئے قرآن کے انقلاب پیغام اور نتیجے میں بڑے پیمانے پر سکون کے متلاشی نوجوانوں، خواتین اور مردوں کا اسلام کی آغوش میں پناہ لینا مغربی شدت پسندگروہوں کو ہرگز قبول نہیں یہیں وجہ ہے کہ کبھی خواتین کے پردے پر پابندی عائد تو کبھی نبی مہربان اور کتاب معجزات کی توہین کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس اور ان کے غیرت ایمانی کو للکارا جاتا ہے۔
انہوں نے کہ کہ مغربی ممالک میں ہولو کاسٹ کی نام نہاد کہانیوں پر بات کرنے، لکھنے اور کسی قسم کی ڈاکیومنٹری بنانے پر پابندی جبکہ پیغمبر اسلام،قرآن اور اسلامی شعائر جہاد، پردے کی توہین کو اظہار کی آزادی کے نام پر کھلی چھٹی حاصل ہے ۔
صوبائی امیر نے زور دیا کہ ناروے حکومت قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون لارس تھورسن کو گرفتارکرکے عبرت ناک سزا دے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کا سدباب اور ملعون کو قرآن کی بے حرمتی سے روکنے والے مجاہد اسلام نوجوان الیاس کو فی الفور رہا کرے۔#




































