
لاہور(ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں، پہلے دن
ہی کہہ دیا تھا نہ وزیراعظم کا استعفیٰ ہو گا نہ ہی اسمبلیا ں تحلیل ہوں گی۔
ہمیں مخلوق خدا کو معاف کرنا سیکھنا ہو گا، اسی میں سب کی بھلائی ہے۔
چودھری پرویز الٰہی نے جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا مذاکرات میں وزیراعظم کے استعفیٰ دینے کی کوئی بات نہیں کی، اس بات کی بھی کوئی ضمانت نہیں دی گئی تھی کہ مذاکرات اور دھرنا ختم ہونے کے بعد ساری اپوزیشن حکومت کے حق میں بولنا شروع کر دے گی۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا مخلوق خدا کو معاف کرنا سیکھیں اسی میں سب کی بھلائی ہے، ملک کو معاشی بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت متفقہ حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں۔




































