
کراچی (انٹرویو:زین صدیقی)شعور وآگہی کے بغیرماحولیاتی تبدیلی ممکن نہیں۔امرض سے بچنے کیلئے ماحول کو صاف
ستھرارکھنا ہوگا۔کراچی کا موسم ملک کے دوسرے صوبوں سے مختلف ہے۔اس شہرکے موسم کو حساس کہا جائے تو بے جا نہیں ہوگا۔کراچی میں موسم تبدیل ہورہا ہے۔سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔موسم سرما کے آغاز پر احتیاط کی زیادہ ضرورت ہو تی ہے۔یہ بات ماہر جنرل فزیشن ڈاکٹر محمدثمین خان نے ”رنگ نو ڈاٹ کام“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
ڈاکٹرمحمد ثمین خان کا کہنا تھا کہ کراچی کا موسم اللہ کی طرف سے ہے،لیکن بدقسمتی سے اس شہر کا بالکل خیال نہیں رکھا گیا،شہرمیں صحت و صفائی کا کو ئی خیال نہیں رکھا جاتا۔جا بجا گندگی اور کچرے کے ڈھیر ہیں جو نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں بلکہ امراض کا بھی باعث بن رہے ہیں۔ملک کے تین صوبوں میں کم وبیش موسم سرما شروع ہو چکا ہے۔کراچی میں اس کا آغا ز ہورہا ہے۔اس بدلتے موسم کیلئے ضروری ہے لوگ بہت زیادہ احتیاط کریں اورگرم ملبوسات کا استعمال کریں۔اپنی خوراک میں بھی گرم اشیا کوشامل کریں۔
ایک سوال پر ڈاکٹر محمد ثمین خان نے کہا کہ نمونیا،فلو،زکام،ملیر یا،ڈینگی وائرس جیسے امراض اسی موسم میں جنم لیتے ہیں۔لوگوں کو چاہیے کہ اس موسم میں ان امرض سے بچنے کیلئے اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔گندگی سے بچیں۔صحت بخش اوصاف ستھری غذا کھائیں۔پانی ابلا ہوا بے شک نہ ہو مگر صاف ستھر ااور معیاری پانی استعمال کریں۔بازاروں میں ملنے والی چیزوں سے پرہیز کریں کیونکہ یہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں ہوتیں۔
ایک سوال پر ڈاکٹر محمدثمین ٓ خان نے مزید کہاکہ والدین اپنے بچوں کو بھی سر موسم کے منفی اثرات سے بچانے کے خاطر خواہ انتظامات کریں،خصوصاً توزائیدہ بچوں کیلئے تو لازمی احتیاط برتی جائے۔




































