
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام ) شہید فلائنگ آفیسر مریم مختار سے منسوب شہید فلائنگ آفیسر مریم مختار
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لیاقت آباد میں ان کی چوتھی برسی کے موقع پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل پروفیسر ثمینہ شاہد اور دیگر اساتذہ نے شہید مریم مختار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ طالبات قوم کا روشن مستقبل ہیں اور یہی طالبات آگے چل کر مریم مختار جیسی شخصیات کی طرح ملک کا نام روشن کریں گی۔
اس موقع پر پرنسپل، اساتذہ، طالبات اور کالج کے عملے نے شہید مریم مختار کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی، بعد ازاں قرآن خوانی کی گئی۔




































