
لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں والدین نے اپنے 3 بچوں کی ذمہ داری لینے سے انکارکردیا جس کے بعد تینوں بچوں نے اپنی پھوپھی کے
ذریعے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں سویرا رمضان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنا یا گیا کہ ماں باپ 3بچوں کی ذمہ داری لینے سے معذوری ظاہر کررہے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے سویرا رمضان کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
درخواست گزار پھوپھی کا کہنا ہے کہ ماں باپ نے علیحدگی کے بعد شادی کرلی اور بچوں کو بے آسرا چھوڑ دیا۔تینوں بچے میرے پاس ہیں۔کفالت میرے بس کی بات نہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے 3بچوں کے والد جمیل کو ایس ایچ او قادر پور جھنگ کے ذریعے طلب کرلیا۔ جسٹس انوارالحق پنوں نے کیس کی مزید سماعت 27 نومبر تک ملتوی کردی۔




































