
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام) معروف کالم نگاراورماہر تعلیم فرحین شیخ نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت کے
حوالے سے گزشتہ تین دہائیوں سےصارم برنی مختلف شعبہ جات میں گراں قدرخدمات انجام دے رہا ہے ۔
صارم برنی ٹرسٹ کے تحت ریمانڈ ہوم جیل میں قیدی بچوں کی کاؤنسلنگ اورتربیتی لیکچر دیتے ہوئے فرحین شیخ نے کہا کہ کہ ہم نے غریب اور بے گناہ قیدی کی قانونی معاونت بھی کی ہے۔
فرحین شیخ نے تربیتی لیکچر میں کہا کہ ریمانڈ ہوم میں بچوں کے لیے بہترسہولتیں موجود ہیں لیکن یہ کسی بھی طرح آزادی کا نعم البدل نہیں ہو سکتیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ناقص نظام عدل وانصاف اورسماجی رویوں نے جیلوں کےاندر قیدیوں کی تعداد میں افسوس ناک حد تک اضافہ کیا ہے ان قیدیوں میں بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ صارم برنی ٹرسٹ کے اراکین نے سولہ سال سے کم عمر قید یوں سے ملاقات کی اور بے گناہ بچوں کی قانونی مدد کی یقین دہانی بھی کروائی۔
صارم برنی ٹرسٹ ہر سال ایسے لاتعداد بچوں کی ضمانت کا انتظام کرتا ہے جوغربت کے باعث چھوٹے جرم کی بڑی سزا کاٹنے کے لیے مجبور ہوجاتے ہیں۔ت
قریب کے اختتام پر صارم برنی ٹرسٹ کی طرف سے قیدی بچوں کے لیے لنچ کاانتظام کیا گیا اور موسیقی کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور قیدی بچے کچھ وقت کے لیے بھول گئے کہ وہ جیل میں قید ہیں
۔اس موقع پرصارم برنی کی اہلیہ عالیہ صارم ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ریمانڈ ہوم جیل انور علی مہر ،ایڈووکیٹ اسد اللہ، ایڈوکیٹ شبنم اور تبسم وسیع موجود تھے ۔




































