
کراچی (رپورٹنگ ٹیم :زین صدیقی،محمد سعاد صدیقی ) کراچی میں منگل کی صبح سےجاری موسلا دھار بارش کےباعث شہر کےمتعدد علاقےزیرآب آگئے
ہیں، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہونےسےشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بارش کے بعد شہر کی مرکزی شاہراہیں،خصوصاً صدر، ناظم آباد، شاہراہ فیصل،کورنگی، گلشنِ اقبال اورلیاقت آبادسمیت دیگر علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور کئی گاڑیاں بند ہو گئیں۔ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہےاور راہ گیر پانی میں گھنٹوں پھنسے رہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے نکاسی آب کا کوئی موثر انتظام نظر نہیں آیا، جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنےکاامکان ہے،ادھر میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی گاڑی سے بنائی گئی ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ سے صاف ستھرا کراچی ۔ ادھر شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، اور بجلی کے کھمبوں یا پانی میں ڈوبے مقامات سے دور رہیں۔





































