
لاہور (ویب ڈیسک) بھارت کی جیلوں سے رہائی پانے والے 67پاکستانی واہگہ بارڈرکے راستے لاہورپہنچ گئے،بھارتی جیلوں سے رہا ہونے والے 67
پاکستانیوں کو بھارتی حکام نے واہگہ بارڈ پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق بھارت سے رہا ہوکر وطن پہنچنے والوں میں 19 عام شہری اور 48 ماہی گیر شامل ہیں۔
بھارت سے رہائی پانے والے تمام افراد وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ زندہ سلامت اپنے پیاروں کے پاس واپس آنا خوش نصیبی ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ حکام سہولت دینے کیلئے واہگہ اٹاری سرحد پر موجود تھے،حکومتِ پاکستان بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔





































