
کراچی (رپورٹ: یاسمین شوکت،محمد طلحہ صدیقی )ملک بھر میں 74واں یوم آزادی پاکستان بھر پور انداز میں منایا گیا۔ملک بھر
میں 13اگست کی رات 12بجتے ہی یوم آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی گئی،آتش بازی کی گئی،جبکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اورموٹرسائیکلوں اور کاروں پر گشت کرنے لگی۔
ملک بھر کے مختلف شہروں کراچی،لاہور،کوئٹہ،پشاور،ملتان سمیت دیگرچھوٹے بڑھ شہروں میں یوم آزادی کو پھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے،جبکہ ان شہروں کی سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں کو برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے۔
ادھر 14 اگست کو دن کا آغاز فجر کی نماز میں ملک وقوم کیلئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ وفاقی وصوبائی دارلحکومتوں میں پرچم کشائی کی تقریبات کے ساتھ اکیس،اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گی،جبکہ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی ،جس میں گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ نے شرکت کی ۔





































